ہندوستان
ملک کی اصل طاقت ہمارا متوسط طبقہ ہے: کیجریوال
نئی دہلی، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک کا اصلی سپر پاور ہمارا متوسط طبقہ ہے۔
مسٹر کیجریوال نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کوئی بھی پارٹی متوسط طبقے کے مفاد کی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ آزاد ہندوستان کے 75 سال میں ایک حکومت کے بعد دوسری حکومت آئی اور ان سب نے متوسط طبقے کو دباکر، ڈراکر اور نچوڑکر رکھا ہوا ہے۔ ملک چلانے کے لیے لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں مڈل کلاس ٹیکس بھر بھر کر دیتا ہے لیکن بدلے میں ان کوکچھ نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا متوسط طبقہ حکومت کا صرف اور صرف اے ٹی ایم بن کر رہ گیا ہے۔ سچ یہ ہے کہ ہندوستان کا متوسط طبقہ ٹیکس دہشت گردی کا شکار ہے۔ آخر یہ متوسط طبقہ کون ہے؟ اساتذہ، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز، اکاؤنٹنٹ، بینکرز، دکاندار اور وکلاء جیسے ہزاروں عام لوگ جو مل کر ہمارا ملک چلاتے ہیں، یہ مڈل کلاس ہیں۔ مڈل کلاس کے کوئی بہت بڑے خواب نہیں ہیں۔ سچ یہ ہے کہ آج زیادہ تر حکومتیں متوسط طبقے کے لیے نہ تو اچھے اسکول، نہ ہی اچھے اسپتال بنارہی ہیں۔ سچائی یہ ہے کہ اس طبقے کو سب سے زیادہ ہمارے ملک میں پریشان کیا جاتا ہے۔
اے اے پی لیڈر نے کہا کہ اگر ایک مڈل کلاس خاندان سال میں 10-12 لاکھ روپے کماتا ہے تو 50 فیصد سے زیادہ آمدنی صرف حکومت کو ٹیکس ادا کرنے میں چلی جاتی ہے۔ اب تو دودھ، دہی اور پوپ کارن پر بھی ٹیکس لگتا ہے۔ یہاں تک کہ پوجا کی اشیاء پر بھی ٹیکس بھرنا پڑتا ہے۔ گھر خریدنا ہے تو ٹیکس، گھر فروخت کرنا ہے تو ٹیکس، گاڑی خریدو تو ٹیکس، فروخت کرو تو ٹیکس۔ بچوں کو اچھی تعلیم دینی ہے تو پہلے پرائیویٹ اسکول کی مہنگی فیس کی مار اور اس کے اوپر اچھے کالج بھیجنے کے لئے ایجوکیشن لون لو اور اس کی ایم ایم آئی پر ڈبل مار پڑتی ہے۔ جیتے جی ٹیکس تو دینا پڑتا ہے لیکن اب تو حکومت نے ایسی حالت کردی ہے کہ مرنے کے بعد بھی ٹیکس دینا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کی اصلی سپر پاور مڈل کلاس کو پہچانے۔ عام آدمی پارٹی سڑکوں سے پارلیمنٹ تک متوسط طبقے کی آواز بنے گی۔ ان کی آواز اٹھائیں گے اور ان کے مسائل اٹھائیں گے۔
اے اے پی لیڈر نے مرکزی حکومت سے سات مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بجٹ کو 2 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جائے اور ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولوں کی فیس پر لگام لگائی جائے۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے سبسڈی اور اسکالرشپ دی جائے۔ صحت کا بجٹ بھی بڑھاکر 10 فیصد کیا جائے اور ہیلتھ انشورنس سے ٹیکس ختم کیا جائے۔ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد کو 7 لاکھ روپے سے بڑھا کر کم از کم 10 لاکھ کی جائے۔ ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے۔ بزرگ شہریوں کے لیے مضبوط ریٹائرمنٹ پلان اور پنشن پلان بنایا جائے اور ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کو مفت اور اچھا علاج فراہم کیا جائے۔ اس سے پہلے ریلوے میں بزرگ شہریوں کو 50 فیصد رعایت ملتی تھی جسے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
