تازہ ترین
ملی ٹینسی میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ، عسکریت پسندی کے واقعات میں کمی
70 فیصد جنگجو یا تو مارے گئے یا انہیں گرفتار کرلیا گیا: ڈی جی پی دلباغ سنگھ
سرینگر تصادم میں مہلوکن کے لواحقین کے الزامات کی تفتیش کریں گے، والدین اپنے بچوں کی نشو نما کے حوالے سے لاعلم
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=r1tYXGG7UKA[/embedyt]
سرینگر: ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سال 2019کے مقابلے میں رواں سال میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ مثبت پہلو یہ ہے کہ ان میں سے 70 فیصد جنگجوؤں کو یا تو ہلاک کیا گیا یا انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کے این ایس کے مطابق جموں کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر پر منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی زندگیوں کی مدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سال 2018اور 2019 کے مقابلے میں سال 2020 میں ملیٹنسی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
کے این ایس نمائندے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ جموں و کشمیر میں رواں سال کے دوران 405 کے قریب اعلی کمانڈروں سمیت 225 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار یعنی پاکستان نے عسکریت پسندوں کو اس پار دھکیلنے کے لئے متعدد بار کوششیں کی لیکن فورسز کی بروقت کاروائی سے انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ پولیس چیف نے مزید بتایا کہ رواں سال میں دراندازی کے واقعات گزشتہ تین چار برسوں کے مقابلے میں بہت ہی کم واقع ہوئے لہٰذا انہیں مقامی نوجوانوں کی بھرتیوں پر ہی انحصار کرنا پڑا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے ملیٹنسی میں سرگرم عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے کیلئے زبردست کوششیں کی اور اس حوالے سے انہوں نے دھماکہ خیز مواد اور نقدی کرنسی فراہم کرنے کے لئے متعدد بار ڈرون طیاروں کا بھی سہارا لیا لیکن ہر وقت انہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایچ ایم ٹی سرینگر میں مبینہ جعلی مقابلے کے بارے میں والدین کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ اکثر اوقات والدین کو یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ ان کے بچے کہاں ہیں کیا کرتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ جب انکاؤنٹر چل رہا تھا تو انکے والدین اور رشتہ دار کیا کر رہے تھے؟ انہوں نے کہا”گزشتہ روز سرینگر تصادم کے بعد ہم نے فوج کا بیان بھی سنا جس میں انہوں نے ذکر کیا کہ کس طرح یہ آپریشن انجام دیا گیا۔جہاں تک مجھے لگتا ہے، یہ انکاونٹر صحیح طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔
ہم پھر بھی ہلاک شدہ جنگجووں کے والدین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفتیش کریں گے۔ اگر کچھ سامنے آتا ہے تو کارروائی کی جائے گی“۔اس دوران کے این ایس نمائندے نے بتایا کہ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ ابھی تک 15پولیس اہلکار کو اپنے فرائض انجام دینے کے دوران علم گیر وبا کورونا وائرس یعنی COVID19 بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اور ابھی تک کل 3500پولیس اہلکاروں کا کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے لیکن ان میں سے بیشتر اب شفایاب ہو چکے ہیں۔(کے این ایس)
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
