ہندوستان
مولانا کاکا سعید عمری کی وفات سے ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ،جس کی تلافی ممکن نہیں: مولانا فضل الرحیم مجددی
نئی دہلی، جامعہ دارالسلام عمر آباد کے سابق سربراہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کاکا سعید عمری کے سانحہ ارتحال پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور جامعہ ہدایہ جے پور کے امیرمولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ ان کی وفات ملت اسلامیہ کے لئے عظیم خسارہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ کاکا سعید عمری جنوبی ہند کے ممتاز علماء، ملت اسلامیہ کے بہی خواہ اور دینی اور دنیاوی علوم کو فروغ دینے کے روشن مینار تھے۔
انہوں نے جامعہ دارالسلام کو دینی اور عصری علوم کا مرکز بنایا تھا۔ مولانا عمری صاحبؒ بڑی خوبیوں کے مالک تھے اللہ نے ان سے بڑا کام لیا وہ اتحاد ملت کے بڑے علمبردار تھے،بورڈ کی نشستوں میں دلچسپی کے ساتھ حاضر ہوتے اور اپنی رائے پیش کرنے میں پیش پیش رہتے تھے،طویل عرصہ سے بورڈ کے نائب صدر تھے،خاموشی کے ساتھ کام کرنے کے عادی تھے،ملت کی اٹھان اور ترقی کیلئے ہرممکن بے لوث کوشش کرتے رہے،ان کا خلا دیر تک محسوس کیا جائیگا۔
مولانا مجددی نے کہا کہ ان کے آباء و اجداد ملک کے بڑے تاجر تھے اور چرم کے کاروبار سے منسلک تھے اور ان کا کاروبار بیرون ملک تک پھیلا ہوا تھا۔ مولانا کاکا سعید عمری کے والد کا ویژن دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے ان کی فراست والی نظر تھی اور ان کے والد کا کا اسماعیل نے جامعہ کا نصاب بنانے کے لیے اس وقت مایہ ناز. سرکردہ اور صاحب بصیرت علمائے کرام مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا انور شاہ کشمیری،مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا سید سلیمان ندوی وغیر ہم سے مشورہ کیاتھا کیوں کہ وہ صرف ایک مدرسہ کا قیام عمل میں لانا نہیں چاہتے تھے اس لئے کہ اس وقت برصغیر میں ہزاروں مدارس و جامعات اور دار العلوم موجود تھے بلکہ ایک منفرد مدرسہ جس میں ہرمکتب فکر کے طلبا ء پڑھیں اور ہر کتب فکر کے اساتذہ پڑھائیں ان کا مقصد تھا جو پورا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کا کا محمد اسماعیل کے تین فرزند کاکا رشید احمد، کا کامحمد عمر ثانی اور کاکا سعید احمد العمری۔کاکا سعید عمری نے ایک مدرسہ کو جامعہ کی شکل دی اور مختلف کورسیز شروع کرائے اور جامعہ کو تعمیرات کے میدان میں بھی نمایاں مقام عطا کیا۔ انہوں نے اپنے دادا کے خواب کے تعبیر کو حقیقی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کردیا۔انہوں نے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ کسی طرح کی تفریق کے سخت خلاف تھے امت مسلمہ کو ایک دھاگے میں پیرونا چاہتے تھے۔
مولانا مجددی نے کہا کہ خلوص للہیت کا ہی اثر ہے کہ جامعہ کی تاسیس کے بعد 100 سال ہو چکے ہیں ان میں جامعہ کے صدور ہوئے ہیں، جنرل سیکریڑی صرف 4 ہیں اور ناظم صرف 10 ہیں،100سال کے عرصہ میں اتنے کم عہد یدار اس بات کی دلیل ہے کہ ان میں اتفاق و اتحاد اور ڈسپلن تھا، اگر اس کے خلاف بات ہوتی تو پتہ نہیں کتنے صدور اور ناظمین ہوتے۔انہوں نے کہاکہ کاکاسعیدی عمر جب جامعہ دارالسلام کے سربراہ مقرر ہوئے تو انہوں نے مسلکی توسع اور وسیع المشربی کو فروغ دیا۔ یہاں کے ہر مسلک کے طلبہ کو تعلیم دی جاتی ہے اور ہر مسلک کے اساتذہ درس و تدریس میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاکا سعید عمری نے اسکول و کالج کے طلبہ کے دینی اور فقہ و حدیث کی تعلیم کے لئے مختصر نصاب بھی تیار کیا تھا۔ اس کے ساتھ صنعت وحرفت بھی سکھانے کا انتظام تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے کاکا دادا عمر کے سب بچوں اور بچوں کے بچوں بلکہ کا کا خاندان میں جامعہ کا درد پایا جاتا تھا اور الحمدللہ اب تک کا کا فیملی میں جامعہ سے قلبی تعلق باقی ہے اور جامعہ کے مفادکواپنے ہرمفاد سے زیادہ اہم جانتے تھے اور جانتے ہیں۔
یو این آئی۔ع ا۔
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
