ہندوستان
نیوز ایجنسی یواین آئی بحالی کے لیے تیار ، این سی ایل ٹی نے سرمایہ کاری کی تجویز کو دی منظوری
نئی دہلی، برسوں سے شدید مالی بحران سے دوچار ہونے کے بعد یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) جو کہ ملک کی سب سے قدیم اور معتبر خبر رساں ایجنسیوں میں سے ایک ہے، ازسرنوبحالی کے لیے تیار ہے کیونکہ نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے آج 64 سالہ کمپنی کے لیے ایک ریزولیوشن پلان کو منظوری دے دی ہے انسالوینسی اینڈ بینکرپٹسی کوڈ (آئی بی سی ) کے تحت ریزولوشن پلان کی منظوری سے مالی بحران کی شکار اس کمپنی میں خاطرخواہ سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جس سے سینکڑوں صحافیوں سمیت تقریباً 900 حاضر سروس اور سابق ملازمین کو انتہائی خوشی حاصل ہوئی ہے۔
19 مئی 2023 کو ٹربیونل کی طرف سے کمپنی کے ریزولوشن پروسیس کے لیے مقر رکی گئیں ریزولیوشن پروفیشنل محترمہ پوجا باہیری نے پرجوش انداز میں کہا ’’ آج تاریخ رقم ہو گئی ہے کیونکہ فاضل این سی ایل ٹی نے یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یواین آئی) کو بحال کرنے کے لیے دی اسٹیٹسمین لمیٹڈ کے پیش کردہ ریزولوشن پلان کو منظوری دے دی ہے۔‘‘
انسالوینسی معاملات میں گہراتجربہ رکھنے والی محترمہ پوجا باہیری نے کہا، ’’ یو این آئی (کیس) اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ آئی بی سی کیا حاصل کر سکتا ہے…آئی بی سی کا بنیادی مقصد، جو کہ ایک کمپنی کی بحالی اور تسلسل کو یقینی بنانا ہے، بالآخر حاصل ہو گیا ہے۔‘‘
اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہ یواین آئی کئی دہائیوں سے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ، انہوں نے کہا، ’’ اس خوبصورت قانون سازی ، آئی بی سی کی وجہ سے ہی ہم تاریخی اہمیت کے حامل اس ادارے (یواین آئی) کی ’بحالی‘ اور ’ریزولوشن ‘ سے متعلق فیصلے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یواین آئی دوبارہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتی ہے اور یہی آئی بی سی کی اصل طاقت ہے۔‘‘
انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ ملک کی دوسری سب سے بڑی نیوز ایجنسی کی کامیاب بحالی میں 900 سے زائد فیملیز نے حصہ لیا ہے، جو کہ فوٹو سروس کے ساتھ ساتھ انگریزی، ہندی اور اردو زبانوں میں سینکڑوں دیگر میڈیا اداروں کو خبریں فراہم کرتی ہے۔’’
آر پی نے کہا ’’ آج خدا کے فضل اور ملازمین اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی ہرممکن کوششوں اور تعاون سے ہم نے تاریخ رقم کی ہے، جنھیں این سی ایل ٹی نے ممکنہ سرمایہ کاروں کو آئی بی سی قانون کے مطابق انتہائی ضروری فنڈز فراہم کرنے کی دعوت دینے کا کام سونپا تھا۔
انہوں نے مزید کہا، ’’اس عمل میں کافی محنت کی گئی ۔ ہم نے مختلف رکاوٹوں کو عبور کیا۔ اس طرح کی کامیابی کی داستان ان اصولوں پر ہمارے یقین کو تقویت دے سکتی ہے جن پر آئی بی سی قائم کیا گیا تھا ۔ یہ اس بات کا غماز ہے کہ صحیح اقدار، اخلاقیات اور انکی پاسداری نیز اچھی نیت کے ساتھ ہم ناقابل تسخیربلندی کو بھی سرکر سکتے ہیں۔‘‘
محترمہ باہیری نے کہا، ’’ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ آئی بی سی دوسرے لیجسلیچر کی طرح غیر متعلقہ ہو سکتا ہے لیکن میرا پختہ یقین ہے کہ جب تک یواین آئی جیسے اداروں کو بحال کیاجاتارہے گا، جو اس منفرد لیجسلیچر کی خوبصورتی کو ظاہر کرتاہے ، آئی بی سی کی اہمیت برقرار رہے گی ۔‘‘
یو این آئی کے حوالے سے کامیاب ریزولوشن کے عمل کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف اب بلکہ آنے والی کئی دہائیوں تک ہزاروں زندگیوں پراس کا مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔
1961 میں قائم ہونے والی یواین آئی ایک دہائی سے زائد عرصے سے مالی بحران کا شکار تھی ، اس کے باوجود یہ نیوز آرگنائزیشن 600 سے زیادہ میڈیا آؤٹ لیٹس اور دیگر اداروں کو فی الحال ملک بھر میں اپنی نیوز اور فوٹو سروسز فراہم کر رہی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یو این آئی ایشیا کی واحد معتبر نیوز ایجنسی ہے جو اردو زبان میں خدمات انجام دے رہی ہے اور اس زبان کے بیشتر اخبارات اور نیوز ویب سائٹس یو این آئی پر منحصر ہیں۔
یو این آئی کے سبسکرائبروں میں ایچ ٹی سنڈی کیشن، ہندستان (ہندی روزنامہ )، دینک بھاسکر، راجستھان پتریکا، پنجاب کیسری، راشٹریہ سہارا، سامنا اور مختلف ریاستی حکومتیں، راج بھون اور سرکردہ سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔
فی الحال کمپنی میں 250 سے زائد ملازمین زیر کار ہیں جن میں صحافی، فوٹو جرنلسٹ اور غیر صحافی افراد شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ملک بھر کے اضلاع تک ا سٹرنگرز کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے۔
یہ ایجنسی اپنے سبسکرائبروں کو تیز رفتاراور سچائی پر مبنی معیاری خبرفراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
یو این آئی۔ اے کے کے۔ایف اے
ہندوستان
سودیشی جاگرن منچ کی حکومت سے امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹے رہنے، لوگوں سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل
نئی دہلی، سودیشی جاگرن منچ (ایس جے ایم) نے امریکہ کی سینیٹ کی طرف سے حال ہی میں منظور کیے گئے اس قانون پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جو امریکی صدر کو ان ملکوں پر 100 فیصد تک ٹیرف لگانے کا اختیار دیتا ہے جو روس سے بڑی مقدار میں تیل خریدتے ہیں تنظیم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا پختہ یقین ہے کہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کی توانائی سکیورٹی اور خود مختار تجارتی پالیسی طے کرنے کا حق نہیں ہے۔ ایس جے ایم کے قومی شریک کنوینر اشونی مہاجن نے کہا، “اگرچہ ہم مانتے ہیں کہ اس قانون کو ابھی پورے قانون سازی کے عمل سے گزرنا باقی ہے اور ڈیوٹی خود بخود نافذ نہیں ہوگی، پھر بھی یہ واضح طور پر آزاد اور منصفانہ بین الاقوامی تجارت کے اصولوں اور ملکوں کے اپنی توانائی پالیسیاں طے کرنے کے خود مختار حق کے لیے ایک سنگین خطرہ پیدا کرتا ہے۔”
ایس جے ایم کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر حکومت ہند کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ روس سے خام تیل کی ہندوستان کی خریداری توانائی سکیورٹی، دستیابی، قیمت، سپلائی میں تنوع اور ہندوستانی صارفین کے مفادات پر مبنی ہے۔
ہندوستان نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ جائز بین الاقوامی منڈیوں سے توانائی خریدنے کے ہمارے خود مختار حق کو کوئی تیسرا ملک طے نہیں کر سکتا۔ تنظیم نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب امریکہ میں آنے والے سامان پر غیر منصفانہ ڈیوٹی لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایسی دھمکیاں امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کار کے آغاز سے ہی ملتی رہی ہیں؛ درحقیقت، امریکہ میں آنے والے ہندوستانی سامان پر کبھی کبھی بھاری ڈیوٹی لگائی گئی ہے، جس سے ہماری برآمدات پر کافی اثر پڑا ہے۔ ان ٹیرف کو الگ الگ ناموں سے جانا گیا ہے— جیسے ریسیپروکل ٹیرف اور قومی سکیورٹی ڈیوٹی سے لے کر سیکشن 301 ڈیوٹی، سیکشن 232 ڈیوٹی، تادیبی ڈیوٹی (روسی تیل خریدنے کے لیے)، تجارتی خسارہ ڈیوٹی اور جبری مشقت ڈیوٹی— اور یہ فہرست کبھی ختم نہیں ہوتی۔
یو این آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
امت شاہ کی تقریر نہیں، ہمیں جواب چاہیے: راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے طلباء کے خلاف پولیس کارروائی پر وزیر داخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ میں جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تقریر نہیں، سوالات کے جواب چاہیئں مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “مسٹر شاہ نے بچوں پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا یا نہیں۔ دونوں ہی صورتوں میں انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔ ہمیں اب امت شاہ کی تقریر نہیں چاہیے۔ ہمیں جواب چاہیے۔ ہمارے طلباء پر گولی کس نے چلائی؟ گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟ کس نے ایک طالب علم کی آنکھ کی بینائی چھینی؟ کیلوں والی لاٹھیوں کے استعمال کا حکم کس نے دیا؟”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حکم وزارتِ داخلہ سے آیا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مسٹر شاہ نے بچوں پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا یا نہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ دونوں ہی صورتوں میں مسٹر شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا، “سچ یہ ہے کہ امت شاہ کی امیج کا غبارہ پھٹ چکا ہے۔ ان کے اندر پارلیمنٹ آنے کی ہمت ہی نہیں ہے۔”
مسٹر گاندھی نے میڈیا سے بھی سوال کیا کہ جب مسٹر شاہ بولتے ہیں تو کیا میڈیا انہیں بیچ میں روکتا ہے؟ انہوں نے پوچھا، “امت شاہ میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ پورا میڈیا خاموشی سے کھڑا رہتا ہے؟” انہوں نے کہا کہ جب ملک کے طلباء وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹر شاہ سے نہیں ڈر رہے ہیں تو میڈیا کو بھی ان سے ڈرنا نہیں چاہیے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہا، “مسٹر شاہ میں پارلیمنٹ آنے کی ہمت ہی نہیں ہے۔ وہ 20 دنوں سے غائب ہیں۔ اپنے چیمبر میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے۔ ان کے قافلے میں تقریباً 30 گاڑیاں چلتی ہیں، گھر کے آگے ہزاروں پولیس والے کھڑے رہتے ہیں کہ کوئی بچہ نہ آ جائے۔ ان کی شبیہ والے غبارے کی ہوا نکل چکی ہے۔ اب زبردستی اس میں ہوا بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
اروناچل ہندستان کا اٹوٹ حصہ، سرحد کی صورتحال ہی چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد:ہندستان
نئی دہلی ہندستان نے اروناچل پردیش کو اپنا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات سرحد کی صورتحال پر مبنی ہوں گے اور سرحدی صورتحال کا ان تعلقات پر براہِ راست اثر ہوگا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ دراصل چین کی جانب سے اروناچل پردیش اور اس کے کچھ مقامات کے نام تبدیل کرنے کے ردعمل میں ہندستان نے حال ہی میں اروناچل پردیش کی 27 اہم جگہوں کو سروے آف انڈیا کے نقشے میں سرکاری طور پر نشان زد کر دیا ہے۔ اس پر چین کی طرف سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین کے اس ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ اروناچل پردیش ہندستان کا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور کوئی بھی اس ناقابلِ تردید سچائی کو بدل نہیں سکتا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہندستان سرحد سے جڑے معاملات کو انتہائی سنجیدہ مانتا ہے اور سرحد پر امن و استحکام اس کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد کی صورتحال کا ہندستان اور چین کے تعلقات پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ترجمان نے کہا، “ہندستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں سے جڑے معاملات میں، ہم نے ہمیشہ چین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ان مسائل کو بے حد سنجیدہ مانتے ہیں اور ان علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سرحدی معاملات کی صورتحال ہمارے وسیع دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کی عکاسی کرے گی۔ اس بات کو 06 اگست کو حال ہی میں منعقدہ ‘ہند-چین سرحدی معاملات پر مشاورت اور ہم آہنگی کے ورکنگ میکانزم’ کی 36ویں میٹنگ میں بھی دہرایا گیا۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے کھلی اور واضح بات چیت کی اورحقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر صورتحال کا جائزہ لیا۔”
مسٹر جیسوال نے کہا کہ میٹنگ میں ہندستان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر غلط فہمی اور غلط اندازوں سے بچنے نیز باقی بچے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ورکنگ میکانزم کی میٹنگوں، مقامی کمانڈر سطح کی میٹنگوں اور دیگر میکانزم سمیت موجودہ سفارتی اور فوجی ذرائع کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر22 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا22 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا22 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا1 day agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان24 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
ہندوستان24 hours agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
