تازہ ترین
وادی سے تعلق رکھنے والی ثناء مسعود کوحیدرآباد میں ڈینفاس ایوارڈ سے نوازا گیا
خبراردو:
وادی سے تعلق رکھنے والی ثناء مسعود جو (seed solutions) نامی کنسلٹنگ فرم کی سی ای او ہیں ۔جس کا مقصد ریاست میں پائیدار اقتصادی سرگرمیوں کے پائیدار سماجی اقتصادی ترقی لانا۔
اور اس کنسلٹنگ فرم کے تحت ریاست میں دستکاری ، زراعت ، اور اس سے منسلک شعبوں کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت کے ساتھ ریاست کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی لانے میں اپنی غیر معمولی خدمات انجام دینے کیلئے ثناء مسود نے کچھ روز قبل ریاست کا نام روشن کر کے تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں ڈینفاس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
سرینگر سے تعلق رکھنے والی ثناء مسعود اسکے علاوہ اس کے علاوہ (post harvest farm2u group ) دوسرے کنسلٹنگ گروپ کی بھی سی ای او ہیں ۔ یہ گروپ ریاست اور خاص کر وادی میں کام کرتا ہے ۔ جس کا مقصد سیب کے کاروبار سے وابستہ افراد کو سیب کی اترائی سے پہلے اور اترائی کے بعد پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کرانا ،۔ اور اس کے ذریعے یہ گروپ وادی میں لگ بھگ دس ہزار فروٹ گروورس تک پہنچ گیا ہے ۔ اور جو آج بھی ان کے رابطے میں ہیں ۔ وہیں اسگروپ نے ان فروٹ گروروس کو کولڈ سٹوریج سسٹم بھی مہیا کروایا ہے ۔ جس سے ان کا میوہ کافی وقت تک خراب نہیں ہوتا ۔
ریاست اور خاص کر وادی کے خراب حالات کی وجہ سے نوجوانوں پر کافی برا اثر پڑا ہے ۔ اورایسے میں ان میں ایک مثبت سوچ لانے کے علاوہ انہیں مصروف رکھنے کیلئے ثناء نے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔
جن میں JK sports for All نامی پروجیکٹ سیڈ سولیوشن کے تحت ثناء نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کو دیا ۔ جس میں جموں کشمیر سپورٹس کونسل نے ریاست کے دس اضلاع میں پچاس ہزار نوجوانوں تک پہنچ کر مختلف کھیلوں کی ٹیموں کو رجسٹر کرا کر ان کی مدد کی ۔
۲۰۱۴ میں آئے تباہ کن سیلاب کے بعد Heart Head Healing (HHH) J&;K Chapter ایک فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت وادی کے سات اضلاع میں ۵۰۰۰ گھروں کو بنیادی سہولیات کے علاوہ دوائیاں بھی دیں ، اور اسکے علاوہ دوہزار سے زائد سیلاب زدہ بچون کو مفت کتابوں کے علاوہ ان کیلئے پڑھنے کیلئے جگہ کا اور اساتذہ کا انتظام بھی کیا گیا ۔ اسی طرح سے Baaman نامی پروگرام بھی سیلاب کے بعد سرما میں چلایا گیا ۔ جس میں دوہزار سے زائد بچوں کو کتابیں ، پڑھنے کے لئے جگہ بھی دی گئی ۔
خاتون ہونے کے ناطے انہوں نے ریاست کی خواتین کو مظبوط اور با ختیار بنانے کے لئے بھی کئی قدم اٹھائے ۔ زینب نامی پروگرام کے تحت انہوں نے سیلاب سے متاثرہ دستکاری سے وابستہ ڈھیڑ سو سے زائد خواتین جن کی روزی روٹی اسی پر چلتی تھی کو اپنا کام جاری رکھنے کیلئے انہیں سیلاب کے دوران کام کو جاری رکھنے کے لئے جگہ دستیاب کرائی ۔
لڑکیوں کو سکوٹیچلانے کا حق دینے کی غرض سے خواتین اور لڑکیوں کے لئے جموں کشمیر بینک کو سکوٹی فائنانس پروجیکٹ بنا کر دیا ۔
اس کے علاوہ بھی کہیں ایسے پروگرام ہیں جو ثناء نے خواتین کو اپنا گھر خود چلانے کیلئے شروع کئے جس میں وہ کامیاب بھی رہی ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
