تازہ ترین
وباء کے باعث ذہنی بےچینی کی شرح میں نمایاں اضافہ
مسکرانے کی عادت بنانا فوری نجات کا آسان نسخہ:نئی طبی تحقیق
خبراردو:-
سرینگر:عالمگیر وبا (کووڈ۔19) کے باعث دنیا بھر کیساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی چھوٹے بچوں سے لیکر عمر رسیدہ اشخاص تک ذہنی بے چینی،اضطراب اور مایوسی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا۔اس بیچ ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق سامنے آئی ہے،جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسکرانے کو عادت بنانا زندگی کو خوشگوار بناسکتا ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق کسی وجہ سے مایوس ہوں، ذہنی تناؤ کے شکار یا پریشان رہتے ہیں؟ تو بس مسکرانے کو عادت بنانا زندگی کو خوشگوار بناسکتا ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں اس صدیوں پرانے خیال کی تصدیق کی گئی ہے کہ مسکرانا ذہن کو مثبت بنانے میں مدد دیتا ہے اور اس کے لیے بس چہرے کے مسل کو حرکت دینے کی ضرورت ہے۔
اس وقت جب دنیا میں کووڈ۔19 کی وبا کے نتیجے میں ذہنی بے چینی اور ڈپریشن کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، یہ نئی دریافت بروقت ہی کہی جاسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جریدے ایکسپیرمنٹل سائیکولوجی میں شائع تحقیق میں چہرے اور جسم پر مسکراہٹ کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران لوگوں کو دانتوں میں ایک قلم دبا کر اپنے چہرے کو مسل پر دباؤ ڈال کر مسکراہٹ کی حرکت جیسی نقل کا کہا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ چہرے کے مسلز کی حرکت نہ صرف چہرے کے تاثرات کو بدلتی ہے بلکہ جسمانی تاثرات میں بی تبدیلی لاتی ہے، اور مثبت جذبات کو متحرک کرتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج ذہنی صحت کے بارے میں گہرائی میں جاکر سمجھنے کے حوالے سے اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کے مسلز کہتے ہیں کہ آپ خوش ہیں، تو آپ اپنے ارگرد کی دنیا کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیق میں ہم نے دریافت کیا کہ جب آپ زبردستی مسکراہٹ کی مشق کرتے ہیں تو اس سے دماغ میں جذبات کا مرک ایمیگدالا متحرک ہوتا ہے، جو ایسے نیورو ٹرانسمیٹرز خارج کرتا ہے جو ذہن کو مثبت رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
محققین کے بقول ذہنی صحت کے حوالے سے اس کے دلچسپ اثرات مرتب ہوتے ہیں، اگر آپ دماغٰ کو یہ سمجھنے پر مجبور کردیں کہ آپ’خوش‘ ہیں، تب آپ اس میکنزم کو ذہنی صحت بہتر بنانے کے لیے بطور معاون استعمال کرسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جب جذباتی عمل متحرک ہوتا ہے کہ ادراک اور موٹر سسٹمز آپس میں مل جاتے ہیں۔محققین کے مطابق چاہے مسکراہٹ’جعلی‘ ہی کیوں نہ ہو، اس سے بھی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
