تازہ ترین
وزیر اعظم دورۂ ریاست:وادی میں مکمل ہڑتال سے بازاروں میں سناٹا؛سڑکیں ویران ؛ریل اورانٹرنیٹ خدمات معطل
خبراردو:
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوارکو سخت سیکورٹی کے بیچ اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا ۔اس دوران انہوں جموں ،کشمیر اور لداخ کے تینوں خطوں کے لئے الگ الگ تعمیراتی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد رکھی ہے ۔ادھر کشمیر میں مزاحمتی قیادت کی کال پر وزیر عظم کے دورے کے موقعے پرپوری وادی میں مکمل رہی ہے ۔جس کے نتیجے میں یہاں تمام بازار بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپوٹ غائب رہا ہے ۔اس دوران سرکار کی جانب سے دورے کے پیش نظر کسی کو بھی کو شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔جس دوران یہاں تمام سڑکوں پر سیکور ٹی کا سخت پہرہ بٹھایا گیا ،جبکہ فورسز نے ناکے اور خاردار تار اکثر سڑکوں پر چھائی تھی اور کسی بھی شخص کو شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں جا رہی تھی۔ ادھر انتطامیہ نے اتوار کے صبح محمد یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہے جکہ میرواعظ سمیت متعدد لیڈان کو ایک روز قبل ہی خانہ نظر بند کیا گیا ۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے سخت سیکورٹی کے بیچ اتوار کوجموں لداخ اور کشمیر میں مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی اپنا ایک روزہ دوروہ ریاست مکمل کر لیا ۔جس دوران ان کے دوران کے حفاظت کے سخت انتظامات کئیں گئیں ہیں ۔ جبکہ کشمیر وادی میں مزاحمتی کال پر مکمل ہڑتال رہی ہے ۔جس کے نتیجے میں وزیرعظم کے دورے کے موقعے پر مکمل ہڑتال رہی ۔جس دوران وادی کشمیر بشمول سرینگر میں تمام کار باری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا ۔جبکہ نشاط سے ڈلگیٹ تک ایک روز قبل ہی علاقے کو سیل کیا گیا تھا جہاں کسی کوبھی چلنے کی اجزات نہیں دی جا رہی تھی۔
ادھر انتظامیہ نے پوری وادی میں سنیچر کے رات12بجے سے ہی انٹرنیٹ خدمات کو خدمات پر رول لگا دی . جبکہ وادی کشمیر میں چلنے والی ٹرین سروس کو بھی ہڑتال کے پیش نظر مکمل طور بند رکھا گیاتھا۔ وادی کشمیر میں وزیرعظم کو ایس کے آئی سی سی میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا کے پیش نظر پورے شہر سرینگر کو سنیچر کی رات کو ہی سیل کیا تھا جس دوران پورے شہر کو فوجی چجاونی میں تبدیل کیا گیا تھا جہاں اضافی فورسز دستوں کو سرینگر میں تعینات کاگیا جس دوران شہر کی طرف جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کو خار دار تار سے بند کیاگیا۔جس دوران کسی کو بھی شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔بندشوں کے دوران شہر باہری علاقوں میں بھی سخت پابندیاں نافظ رہی ۔
اس دوران پوری وادی جس میں خاص کر جنوبی کشمیر اور شمالی کشمیر کے اہم شاہرائیں ویرانی کے مناظر پیش کر رہے تھے جبکہ سرینگر کے تمام علاقوں جن میں راج باغ ،ڈلگیٹ ،لاچوک ،نوہٹہ ،جہانگیر چوک ، مہاراج بازار ، ریڈیو کشمیرچوک ، رعناواری ، مائسمہ ، جواہر نگر ،وغیرہ کے ساتھ ساتھ شہر کے مضافات میں قائم حساس علاقوں میں سنیچر کی صبح سویرے سے اضافی سیکورٹی کو تعینات کر کے متحرک کیا گیا تھاتاکہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران وادی میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔
ادھر وادی کے مختلف علاقوں سے شہر کی طرف آرہے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سنیچر کے صبح ہی اچانک پولیس نے کریکڈون شروع کیا تھا جس میں درجنوں سیکوٹر سواروں کو تھانوں میں جبط کیاگیا ۔ اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے بتایاکہ ان کے پاس تمام ضروری کاغذات ہونے کے باوجودان کے موٹر سائیکل ضبط کر لی گئیں۔ تاہم پولیس نے بتایا تاہم کہا کہ موٹر سائیکلوں کو صرف حفاظتی اقدام کے بطور روکا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی موٹر سائیکل کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہ ہوں تو صرف اْسی کو ضبط کیا جارہا ہے۔ادھر پولیس نے لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو اتوار کے صبح وزیر عظم کے دورے سے قبل ہی گرفتار ہے جبکہ میرواعظ سمیت متعدد لیڈان جن میں ،محمد اشرف صحرائی ، امتیاز حیدر کے علاوہ ایک درجن سے زیادہ لیڈان کو خانہ و تھانہ نظر بند رکھا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ زیر عظم نریندرمودی کے دورے کے موقعے پر مزاحمتی قیادت جس میں سید علی شاہ گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک نے پوری وادی میں ہڑتالی کال دی تھی۔خیال رہے وزیر عظم نرندر مودی کو جموں،وادی اور لداخ کے مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیاہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
