ہندوستان
وزیر اعظم مودی وینتیانے روانہ، کہا کہ ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی سے بہت فائدہ ہوا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی 21ویں آسیان-انڈیا اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعرات کو لاؤ پی ڈی آر کے لئے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال خاص ہے کیونکہ یہ حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کی دہائی ہے جس سے ملک کو کافی فائدہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران مختلف دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے بات چیت بھی کریں گے۔
مسٹر مودی نے کہا ’’میں 21ویں آسیان-انڈیا اور 19ویں مشرقی ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے لاؤ پی ڈی آر کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ یہ ایک خاص سال ہے کیونکہ ہم اپنی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک دہائی کا جشن منا رہے ہیں، جس سے ہمارے ملک کو خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔ دورے کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ مختلف دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت بھی ہوگی۔
ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ہند- بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
’’آج، میں 21ویں آسیان-انڈیا اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنسوں میں شرکت کے لیے وزیر اعظم مسٹر سونیکسائے سیفانڈون کی دعوت پر لاؤ پی ڈی آر کے وینتیانے کے دو روزہ دورے پر جارہا ہوں۔ اس سال ہم اپنی ایکٹ ایسٹ پالیسی کی ایک دہائی مکمل کر رہے ہیں۔ میں اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ لینے اور ہمارے تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے لیے آسیان رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوں گا۔‘‘
مسٹر مودی نے کہا کہ ’’مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ ہم لاؤ پی ڈی آر سمیت خطے کے ساتھ قریبی ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں، جو بدھ مت اور رامائن کے مشترکہ ورثے سے مالا مال ہیں۔ میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے لاؤ پی ڈی آر کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اس دورے سے آسیان ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ’’بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی: ایک دہائی پرانا عزم مضبوط ہو رہا ہے! وزیر اعظم نریندر مودی 21ویں آسیان-انڈیا اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے لاؤ پی ڈی آر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔”
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر مہنگا ہوا
نئی دہلی، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے جمعرات سے کمرشیل ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں ریستوران، ہوٹل وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر آج سے 2810 روپے کا ہوگیا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2747.50 روپے تھی۔ اس طرح یہاں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر 63.50 روپے مہنگا ہوکر اب 2764.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ چنئی میں اب یہ 66.50 روپے بڑھ کر 2983 روپے اور کولکاتا میں 70 روپے بڑھ کر 2954 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی نقل و حمل کی لاگت وغیرہ کے حساب سے قیمتوں میں تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے، جب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں دہلی میں 9.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
گھریلو ایل پ جی سلینڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر برقرار ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
بیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بیلا کلسٹر کچی آبادیوں کے ووٹر لسٹ سے 729 میں سے 728 ووٹروں کا نام ہٹانا ووٹ چوری کا واضح ثبوت ہے، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستانی شہریت کے تمام دستاویزات اور ثبوت ہونے کے باوجود یہ لوگ دفاتر اور عہدیداروں کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں، زرعی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہر الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی شہری سے ووٹ کا حق صرف اس لیے چھین لیا جا سکتا ہے کہ وہ غریب یا بے گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک شخص، ایک ووٹ کی ضمانت دیتا ہے اور ایک ووٹ کو بھی حذف کرنا محض ایک فعل نہیں بلکہ ووٹ چوری ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 728 ووٹوں کے حذف ہونے پر افسوس کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے اور اسی ڈھٹائی کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک ووٹ کو بھی حذف نہیں ہونے دیں گے” اور ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
