تازہ ترین
ویڈیو:سعودی کیسے پاکستان کو بغیر شرط کے مالی امداد دینے پر راضی ہوا ؟
رضوان سلطان:
پاکستان کو بین الاقوامی قرضوں کی واپسی اور معیشت کی بحالی کیلئے اس وقت تاریخ کے بد ترین بحران کا سامنا ہے ۔ اور ایسے میں پاکستان کی مدد سعودی عرب نے جمال خشوگی قتل معاملے کے دباؤ کے بیچ پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے ۔
عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں سعودی عرب کے دو دورے کئے ہیں ۔ پہلے ستمبر اور پھر اکتوبر میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں اعلی سطح کی سرمایہ کاری کانفرنس فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹیو میں شریک ہوئے ۔ جس میں دنیا بھر کے ممالک اور ملٹی نیشنل اداروں کے سربراہاں نے شرکت کرنا تھی ۔ سعودی عرب کو اندازہ تھا کہ انہیں ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے مگر سعودی بادشاہوں کے مخالف سمجھے جانے والے صحافی جمال خشوگی قتل کے بعد بہت سے مغربی ممالک اور کمپنیوں نے جن میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹن لاگارڈ بھی ہیں نے اس کانفرنس میں شامل ہونے سے بائیکاٹ کر لیا ۔ جو سعودی کیلئے ایک بڑا دھچکا تھا ۔ اسی دوران سعودی نے پاکستان کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچے ۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کے دوران سعودی نے پاکستان کے بیلنس آف پے منٹ مسائیل حل کرنے کیلئے فوری طور پر تین ارب ڈالر اور اسکے ساتھ ہی تین ارب ڈالر کا تیل ادھار دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ۔ اور ادھار تیل کی یہ سہولت اگلے تین سال تک ہوگی ۔ جس کی پاکستان کو اس وقت اشد ضرورت بھی تھی ۔
لیکن ڈپلومیٹ میگزین کے مطابق اس معا ہدے سے چار ہفتے پہلے ہی سعودی عرب نے پاکستان کو کسی بھی قسم کی مالی امداد دینے سے انکار کر دیا تھا اور ہے بھی کہا تھا کہ اگر سعودی کی طرف سے کوئی مدد دی گئی تو وہ سخت شرائط پر دی جائے گی ۔لیکن پھر کیوں سعودی نے آج پاکستان کو بغیر کسی شرط کے مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ۔جو کہ پاکستان کے وزرات خارجہ نے بھی کہا ہے کہ یہ مالی امداد بغیر کسی شرط کے دی گئی ہے ، لیکن تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سعودی کی طرف سے دی جانے والی امداد مفت نہیں ہو سکتی ۔
وہیں پاکستان کے وزیر پٹرولیم سرور خان نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ایرانی سرحد کے قریب ایک آئل ریفائنری تعمیر کرے گا ، لیکن اس اعلان کے بعد تحفظات بھی سامنے آٗے ہیں کہ اس تعمیر سے سعودی اور ایران کے درمیان تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ وہیں دوسرا سعودی یمن جنگ میں پاکستان سے حمایت مانگ سکتا ہے ، جس میں پاکستان نے اب تک دور ی ہی بنائی ہے ۔ تاہم سعودی دورے کے بعد عمران خان نے کہا تھا وہ یمن جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار اداکرنے کیلئے تیار ہیں ۔
وہیں جمال خشوگی قتل معاملہ جس پر عمران خان نے اب تک خاموشی ہی اپنائی ہے ۔ ترکی کی طرف سے خشوگی کیس میں جاری تحقیقات میں بھی سعودی عمران کا ساتھ چاہے گی وہیں ترکی بھی پاکستان کا اچھا اتحاد ی ہے ۔
ایک طرف پاکستان کو سعودی کی طرف سے دی جانے والی امداد کی اشد ضرورت ہے وہیں دوسریطرف ترکی اور ایران کے ساتھ تعلقات میں بھی توازان برقررا رکھنا ہو گا ۔
اب یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ عمران خان اس میں کامیاب ہو تے ہیں یا نہیں ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
