پاکستان
ویڈیو: آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد پاکستان میں احتجاج کیوں ؟
رضوان سلطان:
آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم آنے کے ساتھ ہی تحریک لبیک نے ہنگامہ شروع کر دیا ۔
رہائی فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے مختلف شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ آرمی چیف کو غیر مسلم کہا گیا ، تحریک لبیک کے سربراہ نے چیف جسٹس اور ان کے ساتھیوں کو کہا کہ وہ موت کی سزا کے مستحق ہیں جنہوں نے آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا ۔ اسکے بعد عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلہ پاکستان کے آئین کے مطابق کیا گیا اور اور آئین قرآن و سنت کے تابع ہے ۔حالات کو دیکھتے ہوئے آسیہ بی بی کو نامعلوم جگہ منتقل کیا گیا ہے ۔
اور اسکے بعد پاکستان حکومت تحرک لبیک سے بات چیت کیلئے تیار ہو گئی اور پانچ نکات پر حکومت اور تحریک لبیک کے در میان معاہدہ طے پایا ۔ جن میں ایک آسیہ بی بی کو سیکزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا بھی ہے ۔وہیں سپین اور فرانس نے آسیہ کو پناہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے ۔
آسیہ بی بی کے نام سے مشہور آسیہ نورین ایک مسیحی خاتون ہیں 2009میں ان پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے ہمراہ کھیت میں کام کر رہی تین مسلم خواتین کیساتھ بحث کے دوران پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے تھے ۔ اور اس کے بعد 2010 میں انہیں لاہور ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔
آسیہ بی بی کے 8سالہ کیس کے دوران تین افراد کو اپنی جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا ۔ 2011 میں تب کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے آسیہ بی بی سے جیل میں ملاقات کے بعد توہین رسالت قانون کو کالا قانون قرار دیا تھا جس کے بعد ان کے گارڈ ممتاز قادری نے انہیں قتل کر دیا تھا ۔ اور گارڈ کو بعد میں پھانسی کی سزا ہوئی تھی ۔ مزید اقلیتی وزیر شہباز بھٹی کا بھی قتل کیا گیا، جنہوں نے آسیہ بی بی کی رہائی کی مانگ کی تھی ۔
2014میں آسیہ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں پھانسی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا ۔ اسکے بعد آسیہ بی بی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جسے قبول کیا گیا ۔31 اکتوبر کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے توہین رسالت کے جرم میں موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کر دینے کا حکم دیتے ہوئے لاہور ہا ئی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ۔
عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی سرکار میں یہ دوسرا بڑا فیصلہ ہے جس پر بوال مچ گیا ہے ۔ وہیں یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے ۔ اور کیا ان فیصلوں کو چلینج کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پاکستان آگے بڑھ پائے گا ۔
اور آج تو عمران خان سرکار نے معاہدہ کر لیا ۔ کیا اگر آگے ایسا چلینج سامنے آیا تو عمران خان ایسے حالات سے نمٹ پائے گے ۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا1 day agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا1 day agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
ہندوستان2 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا2 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
