تازہ ترین
ویڈیو: آفریدی نے ٹھیک کہا ، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے، کشمیر کیا سنبھالیں گے: راجناتھ سنگھ
خبراردو:
کشمیر پر اپنی رائے رکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو رہے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بیان پر اب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے آفریدی کے بیان پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے ہیں تو کشمیر کیا سنبھالیں گے؟
#WATCH: "Baat to thik kaha unhone. Woh Pakistan nahi sambhal pa rahe, Kashmir kya sambhal paayenge. Kashmir Bharat ka part tha, hai, aur rahega," says Home Min Rajnath Singh on Shahid Afridi's statement 'Pakistan doesn’t need Kashmir, as it cannot manage its own four provinces' pic.twitter.com/QA8hLvLVxJ
— ANI (@ANI) November 15, 2018
نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا، “آفریدی نے بات تو بہت ٹھیک کہی ہے۔ وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے، کشمیر کیا سنبھال پائیں گے۔ کشمیر بھارت کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔
پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں کہ ’’ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے۔ پاکستان سے خود کے چار صوبے نہیں سنبھل رہے۔ اس لئے کشمیر کو آزاد ملک بننے دو۔ انسانیت سب سے بڑی چیز ہوتی ہے۔ کشمیر میں لوگ مر رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ کسی بھی برادری میں کسی بھی کی موت ہوتی ہے تو وہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کو نہیں چاہئے کشمیر۔ کشمیر ایک الگ ملک بنے۔ کم از کم انسانیت تو زندہ رہے‘‘۔
My clip is incomplete & out of context as what I said before that is missing.Kashmir is unresolved dispute & under brutal Indian occupation. It must be resolved as per UN resolution. Myself along with every Pakistani support Kashmiri freedom struggle. Kashmir belongs to Pakistan.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 14, 2018
اس کے بعد سے سوشل میڈیا پرآفریدی کی زبردست تنقید ہو رہی ہے۔ ہر طرف سے ہو رہی تنقیدوں کے درمیان شاہد نے اپنی صفائی میں ایک بیان بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا، ‘میرا بیان غلط تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے لکھا، ‘ہندوستانی میڈیا کی طرف سے میرے بیان کو غلط طریقہ سے پیش کیا جا رہا ہے۔ میں اپنے ملک کے بارے میں پرجوش ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ انسانیت کو جیتنا چاہئے اور انہیں اپنے حقوق حاصل کرنے چاہئیں‘‘۔
My comments are being misconstrued by Indian media! I'm passionate about my country and greatly value the struggles of Kashmiris. Humanity must prevail and they should get their rights.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 14, 2018
ایک اور ٹویٹ میں، آفریدی نے لکھا، ‘میری کلپ نامکمل اور سیاق وسباق سے باہر ہے۔ جو میں میں نے پہلے کہا تھا وہ غائب ہے۔ کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازعہ اور ظالمانہ ہندوستانی قبضے کے تحت ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق، اسے حل کیا جانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے لکھا ’’میں بھی ہر پاکستانی کی طرح کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہوں۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے‘‘۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی آفریدی کشمیر پر اپنے رائے رکھ چکے ہیں۔ انہوں نے اس وقت بھی انسانیت کی بات کہتے ہوئے کشمیر کی آزادی کی بات کہی تھی۔ ANI
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
