تازہ ترین
ویڈیو: سرکار کا فرمان؛ ہفتے میں دو روز کے لئے شاہراہ سویلین ٹریفک کےلئے بند
رضوان سلطان:
ریاستی سرکار نے کشمیر کی تاریخ کا سب سے حیران کن اور غیر معمولی حکم نامہ جاری کیا ہے سرکار کی جانب سے ایک ایساحکم نامہ جس نے تمام سیاسی و علیحدگی جماعتوں کو چونکا دیا ہے ۔
دراصل ریاستی سرکار کے داخلہ سیکر ٹری کی طرف سے جمعرات کو جاری کئے گئے حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ ادھم پور سے بارمولہ تک صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک بدھ اور اتوار کے روزکسی بھی سویلین ٹریفک کو ہائی وے پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اس کا مقصد فورسز گاڑیوں انتخابات کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے بغیر اپنی منزل تک پہنچے ۔لیکن اس حکم نامے کی تمام سیاسی و حریت پسند جماعتوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کی مانگ کی ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اسے تغلقی فیصلہ قرار دے کر مودی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے کشمیر میں مسائل کے انبار کھڑے کر دئے ہیں ۔اور جب آپ لوگ حکومت کرنے میں ناکام ہوئے تو آپ نے سڑکوں کو بند کرنا شروع کیا ۔
پارٹی صدر فاروق عبداللہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کرگل جنگ کید وران بھی اسطرح کا فیصلہ نہیں لیا۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ نئی دلی کو کشمیری نہیں بلکہ کشمیر کی سر زمین سے سروکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری جمہوری حکومت میں رہتے ہیں یہاں کوئی بھی مارشل لاء نہیں ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے حکومت سے کہا کہ وہ جموں سرینگر شاہراہ کے حوالے سے عوام دوست حکمت عملی مرتب کریں ،حکومت ایسا کوئی حل ڈھونڈے کہ آدھے دن سڑک سیکورٹی فورسز اور آدھے دن عام لوگوں کیلئے کھلی رہے ۔سجاد لون نے کہا کہ حکومت کواپنے لئے ایک فوجی شناخت تخلیق نہیں کرنی چاہیے ۔اور فوجی ضروریات کو ہمیشہ شہری ضروریات کے ماتحت یا تابع رہنا پڑے گا ۔
سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکام کو دوسرا متبادل راستہ تلاش کرنا چاہیے تاکہ فورسز کی نقل و حمل میں خلل نہ پڑے ۔ شاہ فیصل نے کہاکہ اسرائیل سے لائی گئی پالیسیاں کشمیر کو فلسطین بنا دیں گی۔
حریت کانفرنس چےئر مین سید علی شاہ گیلانی نے اسے عامرانہ حکم نامہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
میر واعظ عمر نے اسے عوام مخالف قرار دے کر کہا کہ اس سے لوگوں میں بد گمانی پیدا ہو گی ۔کے سی سی آئی نے اسے غیر جمہوری عمل قرار دیا۔
اب لوگوں کے شدید ردعمل کے بعد صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں ، طلاب ، سیاحوں اور دیگر ایمرجنسی کے معاملات سے متعلق جانچ کے بعد انہیں شاہراہ پر آمدو رفت کی اجازت ہو گی ۔
پلوامہ حملے کے بعد وادی کے دورے پر آئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ اب ہائی وے پر فورسز کانوائے کے دوران سویلین ٹریفک کو روکا جائے گا ۔ ۲۷۰ کلو میٹر سرینگر جموں نیشنل ہائی وے واحد راستہ جو ریاست کو ملک کے دوسری ریاستوں سے جوڑتا ہے ۔ اور اشیاء خوردونوش بھی وادی اسی راستے سے پہنچائی جاتی ہیں ۔
دوسری اہم بات یہی واحد راستہ جو سرینگر کو شمالی اور جنوبی اظلاع سے ملاتا ہے اور یہ راستہ وادی کے دس اضلاع میں سے پانچ اضلاع کے بیچ سے گزرتا ہے ۔ اس سے پہلے بھی اگر چہ کانوائے کے دوران کچھ منٹوں کیلئے سویلن ٹریفک کو رکنا پڑتا تھا ، وہیں ۹۰ کی دہائی وادی میں فورسز پر بڑھتے جنگجو حملوں کے دوران بھی ہائی وے کھلا ہی تھا ۔
اب ہائی وے کے دو روز بند رہنے سے کیا اثرات مرتب ہونگے ؟
اعدادوشمار کے مطابق ہائی وے پر دس ہزار گاڑیاں ہر گھنٹے چلتی ہیں ۔جن میں چھوٹی گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔
بدھ کو اب پورا دن ہائی وے بند رکھنے کا مطلب بہت سارے سرکاری ونجی ادارے ، بنک ، سکول اور کالج جیسے اداروں پر کافی اثر پڑ سکتا ہے ۔
جبکہ دوسری طرف ہائی پر آنے والے بڑے ہسپتال جن میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بارمولہ ، ٹرومہ ہسپتال پٹن ، سکمز ہسپتال بمنہ شامل ہیں کو جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
لوگوں کے پاس صرف ٹرین ایک متبادل بچا ہے ، جس سے وہ دوسرے اظلاع کیلئے جا سکتے ہیں ۔
اب اگلے آنے والے دنوں میں پتہ چل پائے گا کہ ان اقدامات سے زمینی سطح پر کیا اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
