تازہ ترین
ویڈیو: پی ڈی پی سے لوگوں کی نفرت کیوں ؟
رضوان سلطان :
ریاست کے سیاست دانوں میں خاص بات یہ ہے جب یہ سرکار میں ہوتے ہیں تب ان کی ایک زبان دیکھنے کو ملتی ہے ، جب ان کے ہاتھوں سے کر سی چھین لی جاتی ہے تب ان کی زبان اور ہی گن گننانے لگتی ہے ۔ تب انہیں لگتا ہے کہ وہی کشمیریوں کے ہمدرد ہیں بس کرسی ہاتھ میںآئے وہ سب کچھ حل کر دیں گے ۔
ان لیڈران میں سے پی ڈی پی کی وارث اور صدر محبوبہ مفتی بھی ہیں ، جو جنوری2016 سے19جون 2108تک وزیر اعلی تھیں ، اور ان نے ڈھائی سالوں میں ہوا کیا ۔ جے کے بنک میں من مرضی بیک ڈور تقرریاں عمل میں لائی گئی ۔ کرپشن کے الزامات لگے ۔ اتنا ہی نہیں اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنوں کو بھی اس دوران خو ب نوازا ، ا ن کے بھائی کوریوگریفر تصدق مفتی کو کشمیر بلا کر سیاحت کا وزیر بنا دیا ۔
اتنا ہی نہیں چچا سرتاج مدنی کو پارٹی کا نائب صدر بنا ڈالا ۔ جس سے پارٹی میں خلف شار پیدا ہوگیا ۔ اور یہ کب دکھا ۔جب بھاجپا نے بغیر انہیں پتہ د ئیے پی ڈی پی سے اتحاد توڑ دیا اور محبوہ مفتی کو کر سی چھوڑ دینی پڑی ۔ اور موقع ملا پارٹی کے لیڈران کو اور الزام لگا ڈالا پارٹی میں خانداج راج قایم کرنے کا ۔ اور کئی لیڈر باغی ہوگئے جو اب بھی پارٹی سے دور ہی ہیں ۔
اب ہم آ پ کو دکھائیں گے کرسی حاصل کرنے سے پہلے والی محبوبہ مفتی ، ڈھائی سال کرسی پر جب تھیں، اور اب کرسی چھننے کے بعد والی محبوبہ مفتی کیا کہتی ہیں ۔
کرسی حاصل کرنے سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ افسپا یہاں سے ہتا دیا جانا چاہیے ، پلیٹ گن کا استعمال نہیں ہونا چاہیے . نوجوان ناراض ہیں .
اور جب جنوری2016 میں محبوبہ مفتی کو سٹاپ کلنگ ، نوجوانوں کا غصہ ختم کرنے کیلئے ، فوج کو یہاں سے نکالنے کیلئے اور وغیرہ وغیرہ کیلئے پورا موقع ملا یعنی وزیر اعلی کی گدھی مل گئی ۔ پھر کیا تھا جیسے سبھی کشمیر ی نیتاؤں کو ہوتا ہے ۔ کرسی پر برجمان ہونے کے کچھ مہینوں بعد ہی برہان وانی کی ہلاکت ہوئی ۔ کشمیر میں حالات خراب ہوئے ۔ نوجوان سڑکوں پر آئے غصہ کیساتھ ۔ تصادم آرائیوں میں120سے زائد نوجوانوں نے اپنی جانیں گنوا دیں ۔200 سے زائد دیکھنے سے محروم ہوگئے ، محبوبہ مفتی کے تب تیور بدل گئے زبان اور ہی کسی کی باشا بول رہی تھی ، ہلاکتوں کے بارے میں جب پوچھا گیا تو کیا جواب دیا ۔ پھر آ19 جون 2108 کا دن جب بھاجپا کے اس اتحاد کو پتا بھی نہ چلا ، کہ دہلی میں بی جے پی نے پی ڈی پی کیساتھ بریک اپ کا اعلان کردیا ۔
پھر کیا تھا محبوبہ مفتی اپنی کامیابیاں گنانے لگی مثلاََ، 11000 پتھر بازوں کے خلاف کیسز ختم کروائے ، اور دفعہ370کی حفاظت کی وہ بھی بھاجپا کیساتھ سرکار بنا کر جس پارٹی نے جموں والوں سے اسی 370 انتخابات لڑ کر جیت جیتے تھے
اب مینی فسٹو پر نظر ڈالے محبوبہ مفتی نے کہا تھا اگر اگر ہماری سرکار بنی تو افسپا کو ہٹایا جائے گا ، پلیٹ گن کا استعمال نہین کیا جائے گا ۔ لیکن اسی پلیٹ گن سے دوسو سے زائد نوجوانوں کی آ نکھیں چھین لی ۔ افسپا ہٹانے کا نام ہی نہیں آیا ۔ غصہ نوجوانوں کا بڑھ ہی گیا ۔ تب ان کے دور میں نوجوانوں کے قتل عام کو جواز پیش کر کے کہا گیا تھا کہ وہ ٹافی اور دودھ خریدنے کیمپ نہیں گئے تھے ۔ااور آج محبو بہ مفتی کو ایجو کیٹڈ یوتھ کے ہلاک ہونے پر افسوس ہو رہا ہے ۔ یہ ہیں آج کی محبوبہ مفتی یعنی سرکار والی نہیں ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
