تازہ ترین
ویڈیو :کیا نئی دہلی اب کشمیر کو لے کر نرم رُخ اپنا رہی ہے؟
رضوان سلطان:
ریاست کے گورنر ستیہ پا ل ملک نے کچھ روز قبل انڈین ایکسپریس اخبار کو دئے گئے انٹرویو میں کشمیر کے حوالے سے دو بڑے مسلے ایک مسلہ کشمیر اور دفعہ 35 اے پر بات کی ۔
انہوں نے مسلے کشمیر کے حوالے سے بات کہی کہ جموں کشمیر میں ایک طرح سے کوئی قبضہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر میں غلطی ہوئی ۔ بھارت نے اپنی غلطیوں سے آپنے آپ کو کشمیر اور کشمیریوں میں بیگانہ بنا دیا ۔ اور اسی لئے بھارت کو یہاں ایکقابض قوت کے طور پیش کیا جاتا ہے ۔ لیکن گورنر نے ان غلطیوں کا ذکر نہیں کیا جو ان کے مطابق بھارت نے کشمیر میں کی ہیں ۔لیکن کیا کہیں بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف اپنایا گیا سخت رویہ تو نہیں ہے جس کی طرف گورنر نے اشارہ دیا ۔
اور سوال اب یہ ہے کیا مرکزی سرکار گورنر ستیہ پال ملک کی باتوں کو سنجیدگی سے لے کر نرم رویہ اپنا کر نیک نیت سے مسلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔اور گورنر کی غلطی والی بات کو تسلیم کریں گے ۔
وہیں انہوں نے کہا کہ وہ حریت والوں سے ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ایک شرط پر پاکستان کو شامل نہ کیا جائےْ ۔
ایک اور مسلہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے حوالے سے دفعہ 35 اے اور370 پر بھی انہوں نے بات کی ۔انہوں نے کہا اس معاملے کو سیاسی وجوہات کی بنا پر اچھالا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا بقول ستیہ پال ملک گارنٹی دیتا ہوں کہ35 اے اور370کیساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں ہو گی ۔ انہیں نے کہا کہ انہیں بھارت کی جو ڈیشری سسٹم پر پورا یقین ہے ۔ اور انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ریاست میں نئی سرکار بنتی ہے تب تک 35ا کیس کو موخر کر دینا چاہیے ۔
کیا گورنر طرف سے یہ ریاست کی دو سیاسی پارٹیوں کی طرف اشارہ ہے کہ وہ پنچایتی انتخابات میں حصہ لیں۔ جنہوں نے پہلے ہی35 اے کے خلاف کی جانے والے چھیڑ چھاڑ کو لے کر بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کیا ۔
اب سوال یہ ہے اگر اس کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی تو عوام کو پچھلے ایک سال سے ذہنی انتشار کا شکار کیوں بنایا گیا ہے ۔ اور وہیں سپریم کورٹ میں ہوئی سماعتوں کے دوران کشمیر میں بند کے بیچ ہوئے کروڑوں روپئے کے نقصان کی ذمہ داری کس پر عائد کی جائے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
