تازہ ترین
ٹنگڈار سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ،طرفین کی گولہ باری میں 5جنگجو سمیت فوجی اہلکارہلاک
خبراردو:
سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں فوج نے اتوار کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2عدم شناخت جنگجوؤں کو جاں بحق کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹنگڈار سیکٹر میں فوج نے اتوار کی دوپہر جنگجوؤں کی نقل و حرکت کو محسوس کیا جس کے بعد انہوں نے یہاں جھاڑیوں میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی جسے جنگجوؤں نے ٹھکرادیا۔ اس دوران بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں نے فوج پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ کا باضابطہ آغاز ہوا۔انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے اس موقعے پر مورچہ سنبھالتے ہوئے علاقے میں علاقے کا گھیراؤ تنگ کے لیے مزید فوجی کمک طلب کی ۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک علاقے میں گولیوں کی گن گرج جاری رہے جس کے نتیجے میں فوج نے 2عدم شناخت جنگجوؤں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تاہم شام دیر گئے تک جائے جھڑپ سے جنگجوؤں کی نعشوں کو برآمد نہیں کیا گیا۔
اس دوران فورسز نے رات کے دوران علاقے میں فوجی آپریشن کو معطل کردیا تھا تاہم سوموار کی صبح سورج نکلنے کے ساتھ ہی علاقے میں آپریشن کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس موقعے پر فورسز نے سرحدی و جنگلاتی علاقے کا گھیراؤتنگ کرتے ہوئے علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا تاہم یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے پیش قدمی کررہے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کا دوبارہ آغاز کردیا جس کے ساتھ ہی علاقے میں گولیوں کی گن گرج دوبارہ شروع ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اس دوران جنگجوؤں کی نقل و حرکت کو دریافت کرنے کے لیے ڈرون کمیروں کی خدمات حاصل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ طرفین کے درمیان شدید گولہ باری کے نتیجے میں سوموار کو مزید 3جنگجوؤں کو فوج نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تاہم اس دوران فوج کا ایک اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا جسے نزدیکی ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں مارے گئے جنگجوؤں کی نعشوں کو ابھی تک برآمد نہیں کیا گیا تاہم علاقے میں مزید جنگجوؤں کے شبہ کے بعد آپریشن کو ابھی بھی جاری رکھا گیا ہے۔
ادھر فوجی ترجمان نے دراندازی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ٹنگڈار سیکٹر میں جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اب تک کل ملاکر 5جنگجوؤں کو مار گرایا ہے تاہم اس دوران طرفین کے مابین شدید گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار بھی از جان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو شروع ہوئی جھڑپ کے دوران 2جنگجو مارے گئے تھے تاہم سوموار کو جونہی جھڑپ دوبارہ شروع ہوئی تو یہاں مزید 3جنگجوؤں کو جاں بحق کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور مزید جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر فوج نے وسیع علاقے کو کڑے محاصرے میں لیتے ہوئے جنگجوؤں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی ہے۔KNS
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
