تازہ ترین
’پاکستانی عوام نے مذہب کی بنیاد پر کبھی امتیازی سلوک نہیں کیا‘:دانش کنیریا
خبراردو:
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں کبھی بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی وی پروگرام میں الزام لگایا تھا کہ ہندو ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے تھے اور ان کے ساتھ کھانا پینا پسند نہیں کرتے تھے۔
شعیب اختر کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد دانش کنیریا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ سچ دنیا کے سامنے لانے پر شعیب اختر کا شکریہ اداکرتے ہیں، ان کی باتوں میں وزن ہے، کچھ کھلاڑیوں کا رویہ ان کے ساتھ ایسا تھا لیکن وہ اس کواہمیت نہیں دیتے تھے اور توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھتے تھے ۔
دانش کنیریا کا مزید کہنا تھا کہ ان باتوں کو سیاست سے نہ جوڑا جائے، انہیں پاکستانی اور ہندو ہونے پر فخر ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر بحث َچھڑ جانے کے بعد دانش کنیریا نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے کبھی بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے میرے معاملے پر خاموشی دنیا کو یہ کہنے کا موقع دے گی کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک ہوا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے پر دنیا کو سیاست کرنے کا کوئی بھی موقع نہیں دینا چاہیے۔
ایک اور ٹوئٹ میں دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ مجھ پر پابندی لگنے اور میری جانب سے غلطی قبول کیے جانے کے بعد بھی حکومت اورپی سی بی نے میری مدد نہیں کی جب کہ دوسری جانب ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنے والے کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد سے پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنے میں کامیاب رہے۔
دانش کنیریا نے نام تو نہیں لیا تاہم ان کا اشارہ محمد عامر اور شرجیل خان کی طرف تھا ، محمد عامر پابندی ختم ہونے کے بعد قوم ٹیم کا اہم حصہ ہیں جب کہ شرجیل خان بھی پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹر بحالی پروگرام پورا کرنے میں مصروف ہیں جس کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کاؤنٹی کرکٹ میں انگلش کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔
پابندی کے 6 سال بعد دانش کنیریا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا تاہم ان کا شکوہ ہے کہ انہیں دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے لیے مدد فراہم نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ یہی شکایات سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کو بھی ہے۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
