پاکستان
پاکستان: نابالغ ہندو بہنوں کو مسلمان بنانے کے معاملے نے پکڑا طول، عمران خان نے دیا کارروائی کا حکم
خبراردو:
پاکستان میں دونابالغ ہندو بہنوں کو زبردستی مسلمان بنائے جانے کے واقعہ نے اب طول پکڑ لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے مجبور ہوکر اتوار کو سندھ اور پنجاب حکومتوں کو مل کر ان دونوں نابالغ لڑکیوں کو صحیح سلامت بازیاب کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران دونوں بہنوں نے اپنی سکیورٹی کےلئے بہاول پور کی عدالت میں اپیل کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں نابالغ لڑکیوں کو اغوا کرکے انہیں زبردستی مسلمان بنایا گیا اور اس کے بعد ان کا نکاح مسلمان لڑکوں سے کرادیاگیا۔عمران خان حکومت نے دونوں سگی بہنوں کو گھوٹکی سے رحیم یار خان بھیجے جانے کے واقعہ کی بھی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دنوں سے وائرل دونوں نابالغ لڑکیوں کے والد اور بھائی کے ویڈیو کے مطابق دونوں بہنوں کو اغوا کرلیا گیا ہے اور زبردستی ان کا مذہب تبدیل کراکر انہیں مسلمان بنایا گیا ہے۔اس دوران ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں دونوں بہنیں کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الگ الگ ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسٹر خان نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کو دونوں بہنوں کو گھوٹکی سے رحیم یار خان بھیجے جانے کے واقعہ کی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے دونوں لڑکیوں کی بہ حفاظت واپس لانے کا بھی حکم دیا ہے۔ پاکستان پولس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے نکاح میں تعاون کرنے والے ایک شخص کو خان پور سے گرفتار کیا ہے۔
اس دوران ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندو لڑکیوں کو اغوا کرکے ان کا مذہب تبدیل کرانے اور زبردستی نکاح کرانے کے معاملے میں پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کرکے کہا،’’میں نے اس معاملے میں پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے۔‘‘ ان دونوں لڑکیوں کی عمر 14سے 16سال ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہولی کی شام کو گھوٹکی ضلع سے دونوں لڑکیوں کو اغوا کرکے زبردستی ان کا مذہب تبدیلی کراکے ان کی شادی بھی کرادی گئی ۔اس واقعہ سے ہندوطبقے نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پاکستانی حکومت نے اس معاملے میں نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کےلئے انسانی حقوق کی وزارت کو ہدایت دی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ جانچ کے بعد فراہم معلومات کا تبادلہ کیا جائےگا۔ گزشتہ سال انتخابات سےپہلے عمران خان نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرنے کا وعدہ کیاتھا۔انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو مسلمانوں کے ساتھ ہندو لڑکیوں کی زبردستی شادی کو روکنے کےلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔
پاکستان میں زیادہ تر ہندو خاندان سندھ میں آباد ہیں اور میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں ہر مہینے تقریباً 25شادیاں زبردستی کرائی جاتی ہیں۔سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ‘ کے تحت 18سال سے کم عمر کے بچوں کی شادی نہیں کی جاسکتی ہے۔سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ دو بہنوں میں ایک کی عمر 14سال اور دوسری کی 16سال ہے۔ویڈیو میں ایک مولوی کو لڑکیوں اور دو مردوں کو بغل میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،جن سے ان کی شادی ہوئی ہے۔ویڈیو میں مولوی کہہ رہا ہے کہ لڑکیاں اسلام سے متاثر تھیں۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
