کھیل
پاکستان نے عمان کو 93 رن سے شکست دی
دبئی، پاکستان نے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت عمان کو 93 رن سے شکست دی۔ 161 رنز کا ہدف حاصل کرنے اتری عمان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے 2 رنز پر پہلا وکٹ گنوا دیا۔ صائم ایوب نے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر کپتان جتندر سنگھ کو بولڈ کر دیا۔نئی گیند سے پہلا اوور کرانے والے شاہین شاہ آفریدی نے محض دو رنز دیے۔ دونوں رنز سنگل سے آئے۔
صائم ایوب نے لگاتار دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے عامر کلیم کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اپنے پچھلے اوور میں انہوں نے کپتان جتندر (1)کو پویلین کا راستہ دکھایا تھا۔ عمان نے پاور پلے کے اندر ہی جلد اپنے سلامی بلے بازوں کی وکٹ گنوا دیں ۔
ساتویں اوور میں عمان نے تیسرا وکٹ گنوایا۔ پاکستان کے صفیان مقیم نے محمد ندیم (تین رن) کو ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکر تیسرا جھٹا دیا۔ عمان کے وکٹ گرنے کا سلسلہ یہیں نہیں رکا اور اگلے ہی آٹھویں اوور میں ٹیم کو چوتھا دھچکہ لگایا جب صوفیان محمود ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ انہیں محمد نواز نے حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ عمان نے جس طرح کی گیندبازی کا مظاہرہ کیا اس سے لگ رہا تھا کہ مقابلہ چیلنجنگ ہونے والا ہے لیکن عمان کے بلے بازوں نے مایوس کیا اور وکٹ گرنے کا سلسلہ ٹیم کا جاری رہا۔ نویں اوور میں صفیان مقیم کی گیند پر دو کھلاڑیوں نے اپنی وکٹ گنوا دیں۔
صفیان نے ونایک شکلا (2 رن ) کو شاہین شاہ آفریدی کے ڈائرکٹ تھر پر رن آوٹ کرایا۔ اس کے بعد اسی اوور کی پانچویں گیند پر صفیان نے حماد مرزا (27) کو سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس طرح مقیم نے ایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
161 رنز کا ہدف حاصل کرنے اتری عمان نے 50 رن پر اپنی سات وکٹیں گنوا دیں تھیں۔ ٹیم نے 11 ویں اوور میں اپنی ساتویں وکٹ گنوائی۔ پاکستان کے گیندباز فہیم اشرف نے ذکریا اسلام کو حارث کے ہاتھوں صفر پر آوٹ کیا۔
عمان نے جلد ہی 12 اوور میں اپنا آٹھواں کھلاڑی بھی گنوا دیا۔ شاہین شاہ نے پاکستان کو آٹھویں کامیابی دلاتے ہوئے فیصل شاہ (ایک رن) کو بولڈ کیا۔ پاکستان کے گیندبازوں کے سامنے عمان کے بلے باز بے بس نظر آئے اور جلدی ہی ٹیم نے اپنی نویں وکٹ بھی گنوا دیں۔ 13 ویں اوور میں عمان نے حسنین شاہ کا وکٹ گنوایا انہیں فہیم اشرف نے اپنا شکار بنایا ۔ یہ فہیم کی دوسری وکٹ تھی جو انہوں نے حاصل کی۔ عمان کی طرف سے سب سے زیادہ رن حماد مرزا نے بنائے۔ انہوں نے 23 گیندوں میں ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔
پاکستان کو جیت کے لئے صرف ایک وکٹ درکا تھا۔ لیکن شکیل احمد بھی ابرار کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم، مقیم اور فہیم نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بلے بازی کے لیے اُتری پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں شاہ فیصل نے صائم ایوب (صفر) کو شکار بنا لیا۔ اس کے بعد محمد حارث بلے بازی کے لیے آئے اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت ہوئی۔ 11ویں اوور میں کلیم نے صاحب زادہ فرحان (29) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔
اس کے بعد فخر زمان بلے بازی کے لیے آئے اور محمد حارث کے ساتھ کریز پر جمے رہنے کی کوشش کی، لیکن 13ویں اوور میں عامر نے حارث کو بولڈ کر کے پاکستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ محمد حارث نے 43 گیندوں پر سات چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 66 رنز بنائے۔ اسی اوور میں عامر نے اگلی ہی گیند پر کپتان سلمان علی آغا (صفر) کو بھی پویلین بھیج دیا۔
17ویں اوور میں فیصل نے حسن نواز (9) کو آؤٹ کر کے عمان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد فیصل نے 19ویں اوور میں محمد نواز (19) کو آؤٹ کر کے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان بڑا اسکور کھڑا کرے گا لیکن عامر اور فیصل نے پاکستان کے منصوبے ناکام بنا دیے۔ آخری اوور کرانے آئے محمد ندیم نے فہیم اشرف (8) کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹ پر 160 رنز بنائے۔ فخر زمان 16 گیندوں پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی طرف سے عامر کلیم نے تین وکٹیں لیں۔ شاہ فیصل کو دو وکٹیں ملیں جبکہ محمد ندیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
کھیل
میسی کی شکست کے باوجود اسکالونی کو ٹیم پر فخر
نیویارک، ارجنٹینا کے مینیجر لیونل اسکالونی نے اعتراف کیا کہ اسپین ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، لیکن ہار کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
دفاعی چیمپئن نے اپنے پچھلے چاروں ناک آؤٹ میچوں میں سے ہر ایک کو جیتنے کے لیے آخری لمحات میں گول کیے تھے، لیکن نیو جرسی اسٹیڈیم میں ایک اور ڈرامائی کھیل سے بچنے میں ناکام رہے۔
میچ کے بعد اسکالونی نے کہا، “مجھے دکھ ہو رہا ہے۔ کوئی اس بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہے کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے، لیکن یہ اس کے لائق نہیں ہے۔ میں بس ان کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ایک بار پھر ہمیں فائنل میں لے گئے۔ وہ (اسپین) بہتر تھے، یہ سچ ہے، لیکن میرے کھلاڑیوں نے جو کچھ حاصل کیا، اس کی زبردست یادیں میرے پاس رہیں گی۔ ہم جیت میں عظیم ہیں اور ہار میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آج رات، ہم دکھاتے ہیں کہ ہم ہارنا جانتے ہیں۔
ہم ہار گئے اور ہم نے اسے قبول کر لیا۔”
یواین آئی۔الف الف
کھیل
طویل علالت کے بعد شہپور زادران انتقال کر گئے
نئی دہلی، افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زادران 39ویں سالگرہ سے ایک روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں نایاب بیماری ہیموفیگوسائٹک لمفوہسٹیوسائٹوسس (ایچ ایل ایچ) کے باعث زیر علاج تھے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی غمئی زادران نے کی، جو جنوری میں علاج کے لیے دہلی منتقل کیے جانے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھے۔ شہپور زادران ایچ ایل ایچ کی شدید نوعیت میں مبتلا تھے، جو ایک نایاب بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
2000 اور 2010 کی دہائی میں افغانستان کرکٹ کے عروج کے دوران شہپور زادران نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ چھ فٹ دو انچ قد کے شہپور زادران اپنے طویل رن اپ اور لہراتے بالوں کے ساتھ گیندبازی کے لیے مشہور تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں کرکٹ کی بنیاد مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ایک روزہ اور 36 ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 80 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔
2015 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2010 سے 2016 کے درمیان چار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے، جن میں نو میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں۔
شہپور زادران کی علالت کے دوران راشد خان، سابق کپتان اصغر افغان اور دیگر کئی نمایاں کرکٹرز مسلسل ان کے رابطے میں رہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہپور زادران نے اپنے پورے کریئر میں عزت، حوصلے اور فخر کے ساتھ افغانستان کرکٹ کی خدمت کی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بورڈ نے کہا کہ وہ نوجوان افغان کرکٹرز اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک تحریک تھے، جبکہ ان کی جرات، عزم اور کھیل سے محبت نے نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔
بیان میں شہپور زادران کے اہل خانہ، دوستوں، سابق ساتھیوں اور افغانستان کرکٹ برادری سے بھی گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
شہپور زادران افغانستان کے صوبہ لوگر میں پیدا ہوئے، تاہم جنگ کے باعث ان کا خاندان پشاور منتقل ہوگیا، جہاں انہوں نے نیاز اسٹیڈیم اور جمخانہ میں کرکٹ سیکھی۔ ابتدا میں وہ پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے اور شعیب اختر ان کے آئیڈیل تھے، لیکن بعد میں سابق کرکٹر اقبال سکندر کی ترغیب پر افغانستان واپس آ گئے۔
انہوں نے اگست 2009 میں نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ میچ سے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ون ڈے کریئر کی بہترین بولنگ رہی۔ فروری 2010 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا، جبکہ اس فارمیٹ میں ان کی بہترین بولنگ 2018 میں دہرادون میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 رنز دے کر 3 وکٹیں تھی۔
یو این آئی۔ م س
کھیل
میسی ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر بنے
ڈلاس، کلب اور قومی ٹیم کے لیے 750 سے زائد سینئر گول کر چکے ارجنٹینا کے لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میسی فیفا ورلڈ کپ میں 28 میچوں میں 17 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوز (24 میچوں میں 16 گول) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ارجنٹینا کے لئے آسٹریا کے خلاف پہلا ہاف تاریخی ثابت ہوا۔ ابتدا میں گھبراہٹ کے باعث لیونل میسی نے ایک پنالٹی مس کی اور ایک اور موقع گنوا دیا، لیکن ارجنٹینا کے کپتان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میروسلاو کلوزکا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میسی کے اس یادگار گول کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کو ہاف ٹائم تک 1-0 کی برتری دلائی۔
میسی نے الجیریا کے خلاف ارجنٹینا کی گزشتہ ہفتے 3-0 سے جیت میں ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی تھی۔
میسی فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ ان میں سے سات گول قطر میں ہوئے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں کئے تھے، جسے ارجنٹینا نے جیتا تھا۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 201 میچوں میں 121 گول کیے ہیں، جس سے وہ ارجنٹینا کے لئے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں بھی میسی دوسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
میسی سے پہلے، گیبریل بٹسٹوٹا (12 میچوں میں 10 گول) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ ڈیاگو میراڈونا (21 میچز) اور یوراگوئے 1930 کے گولڈن بوٹ کے فاتح گیلرمو سٹیبیل (چار میچز) نے آٹھ آٹھ گول کئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی لیونل میسی کا گول کرنے کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، انہوں نے 72 میچوں میں 36 گول کئے ہیں۔
لیونل میسی کا پہلا فیفا ورلڈ کپ گول
لیونل میسی نے 2006 میں جرمنی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہیمبرگ کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف ارجنٹینا کے گروپ سی کے دوسرے میچ میں اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کیا تھا۔ اپنی ٹیم کو گروپ کے پہلے میچ میں آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 سے جیتتے ہوئے بنچ سے دیکھنے کے بعد، لیونل میسی نے اگلے میچ میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف 75ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان پر اتر کر اپنا ورلڈ کپ ڈیبیو کیا۔ اس وقت ارجنٹینا پہلے سے ہی 3-0 سے آگے تھا اور اپنے ڈیبیو کے صرف تین منٹ بعد ہی، لیونل میسی نے ہرنان کریسپو کی مدد سے ارجنٹینا کے لئے میچ کا چوتھا گول کیا۔ 88ویں منٹ میں کارلوس تیویز کے پاس پر میسی نے گول کیا اور مخالف ٹیم کے گول کیپر کو نیئر پوسٹ پر چھکاتے ہوئے 6-0 کی بڑی جیت پکی کی۔
جاری یواین آئی۔الف الف
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
