تازہ ترین
پلوامہ تصادم میں جیش کا آئی ای ڈی ماہر مارا گیا، جنوری مہینے میں 21 جنگجو ہلاک : آئی جی ، جی او سی
پلوامہ تصادم میں جیش کا آئی ای ڈی ماہر مارا گیا، جنوری مہینے میں 21 جنگجو ہلاک : آئی جی ، جی او سی
سری نگر، 30 جنوری (یو این آئی) سیکورٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وادی کے دو مختلف اضلاع میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ہونے والی دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں جیش کے ایک کمانڈر سمیت پانچ جنگجو مارے گئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لا کر وادی کے قرب و جوار میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے مطابق رواں سال کے دوران ابتک 8 غیر ملکی ملی ٹینٹوں سمیت 21 جنگجووں کو تصادم آرائیوں کے دوران مار گرایا گیا ہے۔
شوپیاں کے بلہ پورہ فوجی ہیڈ کواٹر پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر وجے کمار اور وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ پرشانت سریواستو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نائرہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جیش کا ایک اعلیٰ کمانڈر مارا گیا ہے جو سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہفتے کی شام کو پولیس اور فوج نے مشترکہ طورپر پلوامہ کے نائرہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
انہوں نے کہاکہ جونہی حفاطتی عملے نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھادھند فائرنگ شروع کی۔
اُن کے مطابق ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے اور بعد میں چوتھے جنگجو کو بھی مارگرایا گیا جس کی بعد میں شناخت جیش کے آئی ای ڈی ماہر زاہد منظور وانی کے بطور ہوئی ۔
انہوں نے بتایا کہ زائد منظور وانی جنوبی کشمیر میں جیش کا کمانڈر تھا اور اُس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ایک لمبے عرصہ سے تلاش تھی۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ جیش کمانڈر کی ہلاکت سے جنوبی کشمیر میں ممنوع تنظیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی کشمیر میں سال 2017 سے جتنے بھی آئی ای ڈی حملے ہوئے اُس میں مہلوک کمانڈر کا ہاتھ رہا ہے ۔
اُن کے مطابق زاہد منظور وانی مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر بھی پیش پیش رہتا تھا۔
وجے کمار نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مکان مالک کے بیٹے عنایت احمد کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم اُس نے باقی جنگجووں کے ساتھ مل کر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس دوران وہ بھی مارا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ عنایت احمد ایک ہابیئرڈ ملی ٹینٹ تھا جبکہ اُس کے والد کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی جی وجے کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نائرہ پلوامہ میں جیش کمانڈر اور اُس کے تین ساتھیوں کو مار گرایا گیا جبکہ وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں لشکر طیبہ کا ایک جنگجو تصادم کے دوران ہلاک ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے بارہ گھنٹوں کے دوران بڈگام اور پلوامہ میں جیش کمانڈر سمیت پانچ ملی ٹینٹوں کو مارگرایا گیا ہے۔
آئی جی نے بتایا کہ زاہد منظور جیش کا کشمیر چیف تھا جبکہ اُس کا بھائی بھی ایک سرگرم جنگجو تھا جو اس وقت جیل میں مقید ہے۔
انہوں نے کہاکہ یکم جنوری 2022 سے لے کر ابتک وادی کشمیر میں تصادم آرائیوں کے دوران 21 جنگجو مارے گئے جن میں آٹھ غیر ملکی ملی ٹینٹ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جنگلوں میں پناہ لئے غیر ملکی جنگجو اب رہائشی بستیوں کی طرف آرہے ہیں ۔
اُن کے مطابق ٹیکنیکی اور ہیمون انٹیلی جنس کو بروئے کار لا کر جنگجووں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چرار شریف اور نائرہ پلوامہ میں تصادم آرائیوں میں سیکورٹی فورسز کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
آئی جی کشمیر وجے کمار کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں اس کوشش میں ہے کہ مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہونے سے باز رکھا جائے اور اس کے لئے کئی سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جی او سی وکٹر فورس نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج کے درمیان قریبی تال میل سے ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے ہمکنا ر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نائرہ پلوامہ تصادم میں جیش کا ایک اعلیٰ کمانڈر مارا گیا اور اُس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ایک لمبے عرصے سے تلاش تھی۔
جی او سی کے مطابق رواں سال کے ایک ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں آٹھ غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے ۔
اُن کے مطابق سرگرم جنگجووں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن جاری رہیں گے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
