تازہ ترین
پنڈتوں کے بغیر کشمیر نامکمل، واپسی کیلئے کئی محاذوں پر کام جاری: مشیر فاروق خان
خبراردو: مرکزی سرکار کی طرف سے گورنر ستیہ پال ملک کیلئے حال میں مقرر کئے گئے پانچوے مشیر اور سابق ڈی آئی جی فاروق خان کا کہنا ہے کشمیریوں کا اندرون ہندوستانی ہے لیکن کھلے عام وہ ’بھارت ماتا کی جے‘ جیسے نعرے لگانے سے ڈر محسوس کررہے ہیں۔
مرکزی سرکار کی طرف سے گورنر ستیہ پال کیلئے حال ہی میں مقرر کئے گئے پانچوے مشیر اور سابق ڈی آئی جی فاروق احمد خان نے جموں ائرپورٹ پر استقبالی تقریب کے دوران بتایا کہ کشمیریوں کا اندرون ہندوستانی ہے لیکن کھلے عام وہ ’بھارت ماتا کی جے‘ جیسے نعرے بلند کرنے میں ڈر محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کشمیریوں کے اندر موجود اس ڈر کو دور کرنے کی ضرورت جس کیلئے مختلف سطحوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران گورنر کے مشیر فاروق احمد خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر منڈلارہے خطرے کو دور کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے وہ ’بھارت ماتا کی جے‘ جیسے نعرے بلند کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی حوصلہ افزائی اور سراہنا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سیکورٹی فورسز کے بغیر ہی جنگجوؤں کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اتنا حوصلہ دینے کی ضرورت ہے کہ ہمیں جنگجوؤں کے مقابلے کیلئے فورسز کی کوئی ضرورت نہ پڑجائے۔ ہمیں جنگجوؤں کے مقابلے کیلئے کشمیریوں کو حوصلہ فراہم کرنا چاہیے تاکہ خطے میں پائی جارہی غیر یقینی صورتحال کا مقامی ذرائع سے ہی کاتمہ ممکن ہوجائے۔کشمیری پنڈٹوں کی وطن واپسی پر جاری بحث کو چھیڑتے ہوئے فاروق احمد خان کا کہنا تھا کہ پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہے۔مرکزی و ریاستی سرکاریں پنڈتوں کی وطن واپسی اور بازآبادکاری کیلئے کئی سطحوں پر کام کررہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پنڈت برادری واپس کشمیر میں آکر معمول کے مطابق زندگی گزر بسر کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر من و عن عملایا جائیگا تاہم انہوں نے صاف کردیا کہ بعض عناصر وزیر اعظم کے نعرے کو سیاسی پینترہ بازی قرار دیتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ اصل میں وزیر اعظم مودی کی طرف سے ایک یقین دہانی ہے تاکہ سماج کے سبھی طبقوں کی فلاح و بہبور کو یقینی بنایا جائے۔خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے کشمیر اور جموں دونوں اہم ہے اور اس میں کوئی بھی تفریق نہیں پائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پائی جارہی اضطرابی اور غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں کشمیری عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کی زندگیوں اور مال و جائیداد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔اس موقعے پر فاروق احمد خان نے بتایا کہ مرکز اور کشمیر کے درمیان رابطوں کو مستحکم اور اُستوار کرنے کیلئے ماضی میں کئی سطحوں پر کام کیا گیا تاہم حکومت نے ایسی کوششوں کو ثمر آور ہونے نہیں دیا۔
جن لوگوں نے کشمیریوں اور نئی دہلی کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، انہیں سرکار نے انتہائی طور پر مایوس کردیا۔انہوں نے بتایا کہ مرکز اور ریاستی عوام کے درمیان پائی جارہی دوریوں کو پاٹنے کیلئے کئی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری عوام کے اندر پائی جارہی اجنبیت کو ختم کیا جائے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق فاروق احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے تاکہ وہ لوگوں کی توقعات پر کھرا اُترسکے۔ریاست میں منشیات کے بڑھتے کاروبار پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فاروق احمد خان نے بتایا کہ میں بیرون ریاست رہ کر بھی اس وفا کر فکر
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
