جموں و کشمیر
پہلگام حملے کے بعدکریک ڈاﺅن اور گرفتاریاں پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کو تشویش لاحق
لیفٹنٹ گورنر کو خط ارسال،مداخلت کی درخواست
جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اوراپوزیشن جماعت پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو خط لکھا اور کہا کہ پہلگام حملے کے بارے میں سیکورٹی ایجنسیوں کا ردعمل ایک بڑے پیمانے پر اور اندھا دھند کریک ڈاو ن لگتا ہے، جس میں سینکڑوں لوگوں کو حراست میں لیا گیا یا سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔امرناتھ یاترا کے قریب آتے ہی محبوبہ مفتی نے گرفتاریوں اور تعزیری اقدامات کی پالیسی کو ختم کرنے اور بے قصوروں کی رہائی کو یقینی بنانے میں منوج سنہا سے مداخلت کی بھی درخواست کی۔جے کے این ایس کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کوبھیجے اپنے خط میں کہا ہے کہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سےپہلگام حملے کے بعد کیا گیا ردعمل ،ایک مرکوز تفتیش کی طرح کم اور بڑے پیمانے پر اور اندھا دھند کریک ڈاو ¿ن جیسا لگتا ہے۔3ہزار سے زیادہ گرفتاریاں اور تقریباً 100 پبلک سیفٹی ایکٹ کو حراست میں لینے کی اطلاع دی گئی ہے۔سابق ریاست کے سابق وزیراعلیٰنے کہا کہ اس طرح کی تعداد تشویشناک ہے اور یہ انصاف کی عکاسی نہیں کرتی بلکہ سزا کی ایک اجتماعی شکل ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ یہ نقطہ نظر نہ صرف خاندانوں اور برادریوں کو الگ کرنے کا خطرہ لاحق ہے بلکہ یہ سوال بھی پیدا کرتا ہے کہیہ سب کچھ ہمیں کہاں لے جائے گا؟۔انہوںنے کہاکہ جب کہ ہم سب واضح طور پر انصاف کے حق میں ہیں، فی الحال جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ بڑے پیمانے پر انتقام کے مترادف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی جمہوری اور ذمہ دار معاشرہ اپنے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک قبول نہیں کر سکتا اور نہ ہی اسے قبول کرنا چاہیے۔ محبوبہ مفتی نے مزیدکہاکہ میں نے طویل عرصے سے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگوں نے خیر سگالی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔پی ڈی پی کی صدرنے زور دے کر کہا کہ اب باقی قوم کو جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ چند دہشت گردوں کی کارروائیاں اب اس بات کا تعین کر رہی ہیں کہ سیکورٹی ایجنسیاں کس طرح صورتحال کا جواب دیتی ہیں اور معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔محبوبہ مفتی نے خط میںکہا کہ قوم پہلگام میں ہونے والے المناک اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے پر غمزدہ ہے اور اس گھناو ¿نے فعل کی پورے ملک میں بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے، اس سے بھی زیادہ کشمیر کے لوگوں نے مذمت کی۔پی ڈی پی صدر نے کہاکہ حقیقت میں، ہم مکمل بند کا مشاہدہ کرکے اور احتجاج میں سڑکوں پر نکل کر ایک قدم آگے بڑھے۔
اس بے ساختہ ردعمل نے ایک اہم اور دل آویز تبدیلی کی نشاندہی کی ۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار، کشمیریوں نے کھل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اس نازک وقت میں قوم کے ساتھ متحد رہے۔امرناتھ یاترا کے قریب آتے ہی محبوبہ مفتی نے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی کہ وہ مداخلت کریں اور گرفتاریوں اور تعزیری اقدامات کی اس پالیسی کو ختم کریں اور بے گناہوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو سکون کا سانس لینے دیں اور گرمجوشی اور مہمان نوازی کے ساتھ یاتریوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار رہیں۔
جموں و کشمیر
سری نگر میں پاکستانی لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو پناہ دینے والی جائیداد این آئی اے نے ضبط کی
سری نگر، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو سری نگر میں ایک رہائشی جائیداد کو ضبط کر لیا۔ یہ کارروائی لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے مبینہ طور پر وابستہ سرحد پار دہشت گردی کی سازش کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق، اس جائیداد کا استعمال پاکستانی دہشت گردوں کو پناہ دینے اور دہشت گرد نیٹ ورک سے متعلق مجرمانہ شواہد چھپانے کے لیے کیا گیا تھا۔
این آئی اے نے بتایا کہ سری نگر کے حضرت بل علاقے کے گاؤں دانی ہامہ میں واقع یہ رہائشی جائیداد ملزم غلام محمد میر عرف ماما گیس کی ملکیت ہے۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے بعد غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کی دفعہ 25 کے تحت جائیداد ضبط کی گئی۔
ایجنسی کے مطابق سال 2026 کے اس معاملے کی تحقیقات سے جائیداد اور مبینہ دہشت گردانہ سازش کے درمیان براہ راست تعلق ثابت ہوا ہے۔
این آئی اے نے بتایا کہ یہ معاملہ ابتدائی طور پر 31 مارچ 2026 کو سری نگر کے زکورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ایجنسی نے اسے اپنے ہاتھ میں لے کر دوبارہ درج کیا۔
ایجنسی کے مطابق، تحقیقات میں مقامی اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کے ایک ایسے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جو مبینہ طور پر پاکستان میں موجود لشکر طیبہ کے سرغنوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا۔ اس نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی دہشت گردوں کی دراندازی، نقل و حرکت، قیام اور دیگر ضروری انتظامات میں مدد فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ سرکاری اداروں، سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنا سکیں۔
این آئی اے نے بتایا کہ 6 اپریل 2026 کو حضرت بل کے دانی ہامہ علاقے میں میر کی رہائشی جائیداد پر تلاشی کے دوران دو مشتبہ پاکستانی دہشت گردوں کا پتہ چلا، جن کی شناخت ابو ہریرہ اور خبیب کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں مبینہ طور پر لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔
ایجنسی نے کہاکہ ”جائیداد سے دھماکہ خیز مادے جیسا ایک مشتبہ مادہ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کرکے ضبط کیے گئے۔ تحقیقات سے مزید انکشاف ہوا کہ ملزم نے جان بوجھ کر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے اپنی رہائشی جائیداد ان کے حوالے کی تھی اور انہیں اپنی سرگرمیوں کے لیے اس جائیداد کے استعمال کی اجازت دی تھی۔”
انسداد دہشت گردی کی ایجنسی نے مزید بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے پورے نیٹ ورک کا پتہ لگانا اور اسے بے نقاب کرنا ہے۔ اس میں دیگر اوور گراؤنڈ ورکرز، سہولت کاروں اور پاکستان میں موجود دہشت گرد سرغنوں سے وابستہ افراد کی شناخت بھی شامل ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
ستمبر میں لداخ کی سیاحت میں 60 فیصد اضافہ، 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد
سری نگر، لداخ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر میں یہاں 55,582 سیاح پہنچے، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ تعداد 34,610 تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 60.60 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق، یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 کے دوران لداخ آنے والے سیاحوں کی تعداد 4,60,667 رہی، جبکہ پورے سال 2025 میں یہاں 3,35,872 سیاح آئے تھے۔ اس طرح 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں ہی سیاحوں کی آمد گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 37.16 فیصد زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔
یہ اعداد و شمار ثقافتی تجربات، مہم جوئی پر مبنی سیاحت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور قدرتی ورثے کے باعث لداخ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحوں کی آمد میں اس نمایاں اضافے کا سہرا بہتر رابطہ سہولتوں اور مختلف تقریبات کے فروغ کو دیا۔ ان تقریبات میں لداخ بائیک ویک، لداخ میراتھن اور لداخ فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع للیئم پھولوں کے کھیتوں اور ہندوستان کی پہلی بلند پہاڑی جنگلی حیات کی سفاری جیسی نئی اور منفرد اقدامات نے بھی لداخ کی کشش میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ سال اور رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے اعداد و شمار کا تقابل بھی سیاحت میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران لداخ میں 2,78,599 سیاح آئے تھے، جبکہ اسی مدت میں 2026 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4,60,667 ہوگئی۔ اس طرح سیاحوں کی آمد میں 65.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی اور غیر ملکی، دونوں زمروں کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں لداخ آنے والے ملکی سیاحوں کی تعداد 4,20,927 رہی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 39,740 تھی۔ اس کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت کے دوران 3,03,838 ملکی اور 32,034 غیر ملکی سیاح لداخ پہنچے تھے۔ اس طرح ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 38.54 فیصد اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 24.06 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا جموں میں انتقال
جموں، جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا پیر کے روز یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
ہربنس سنگھ نے 1996 سے 2002 تک اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں انہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہربنس سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے آنجہانی کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
عمر عبداللہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
ہربنس سنگھ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
جموں و کشمیر1 week agoریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان6 days agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
-
دنیا1 week agoروس، امریکہ مذاکرات میں لوکوئل کے اربوں ڈالر کے تیل معاہدے پر بھی بات چیت
-
جموں و کشمیر1 week agoماضی کی حصولیابیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پائیدار زراعت کے لیے اختراع کریں: لیفٹیننٹ گورنر کی نوجوانوں سے اپیل
