تازہ ترین
پیشگوئی صحیح ثابت:جواہرٹنل کے آرپار برف باری کادوسرامرحلہ شروع،سری نگرمیں موسم کی پہلی برف باری
خبراردو:
محکمہ موسمیات کے حکام کی قبل ازوقت جاری کردہ پیشگوئی کے عین مطابق کشمیروادی ،وادی چناب ،خطہ پہرپنچال اورلداخ کے میدانی اوربالائی علاقوں میں جمعہ کوصبح سے ہی برف باری کاتازہ سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ گرمائی راجدھانی شہرسری نگرمیں رواں موسم سرماکی پہلی برف باری دوپہرکے وقت شروع ہوگئی ۔اس دوران پوری کشمیروادی میں شبانہ سردی میں پھراضافہ ہوا،اورسری نگرسمیت بیشترمقامات پررات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی3سے7ڈگری سیلیشیس ریکارڈکیاگیا۔
اُدھرجموں کے بیشتراضلاع میں بھی بارشوں اوربرف باری کاسلسلہ شروع ہوگیا۔جواہرٹنل کے آرپاربرف باری کاتازہ سلسلہ شروع ہونے کے بعدبھی گرچہ سری نگرجموں شاہراہ پریک طرفہ طورپرگاڑیاں چلتی رہیں تاہم کشمیرکوباقی دنیاسے ملانے والے اس واحدزمینی رابطے کے بندہوجانے کااندیشہ لاحق ہواہے ۔اس دوران سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکے حکام نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں جمعہ سے اتوارتک جواہرٹنل کے آرپاربیشترعلاقوں کیساتھ ساتھ لداخ خطے میں بھی درمیانہ تابھاری برف باری کاامکان ہے ۔ادھرصوبائی انتظامیہ نے برفانی تودے گرآنے سے متعلق تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ دگرگوں موسمی صورتحال میں اپنی نقل وحمل کومحدودرکھیں ۔
گرمائی راجدھانی سری نگرشہرمیں صبح سے مطلع ابروآلودرہنے کے بعدجمعتہ المبارک کودوپہر2بجے اچانک برف باری کاسلسلہ شروع ہوگیاجوکہ رواں موسم سرمامیں یہاں پہلی برف باری تھی ۔گشتی برف باری کاسلسلہ شروع ہونے کے بعدلالچوک سمیت پورے شہرمیں لوگ گھروں کی جانب روانہ ہونے میں جلدی کرتے نظرآئے ۔لالچوک میں پہلی برف باری سے لطف اندوزہونے والے لوگوں نے بتایاکہ اُنھیں برف باری سے تکالیف کاسامناکرناپڑے گالیکن وہ خوش ہیں کیونکہ سفیدچادرمیں لپٹ جانے کے بعدکشمیرکی خوبصورتی دوبالاہوجاتی ہے ۔سیول اورٹریفک حکام نے بتایاکہ سری نگرجموں شاہراہ کوجمعہ کے روزبعددوپہرتک یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھلارکھاگیاتاہم انہوں نے واضح کیاکہ اس شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھلارکھنے کادارومداراسبات پرہے کہ موسمی صورتحال کیسی رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جواہرٹنل کے آرپارمزیدبرف باری ہونے کی صورت میں شاہراہ پرپھسلن بڑھ جائیگی اوربرفانی تودوں کاخطرہ بڑھ جائیگا،اوراس صورت میں شاہراہ کوبندرکھنے کے سواکوئی چارہ نہیں ہوگا۔اُدھرشمال وجنوب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وادی کے سبھی باقی 9اضلاع بشمول بڈگام ،گاندربل ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،اسلام آباد،پلوامہ ،کولگام اورشوپیان میں بھی جمعہ کوصبح اوردن کے وقت برف باری کاتازہ سلسلہ شروع ہوگیا۔بعددوپہرتک ملنے والی اطلاعات کے مطابق سری نگرمیں تھوڑی برف باری جاری تھی لیکن وادی کے باقی قصبہ جات اوردیہات وسرحدی علاقوں میں 3تا10انچ تک برف کی تہہ جم چکی تھی ۔تازہ برف باری ہونے کے بعدسری نگرجموں شاہراہ کے بندہونے کااندیشہ لاحق ہوگیاتاہم دوپہرکے بعدبھی اس شاہراہ پرگاڑیاں چل رہی تھیں ۔اُدھرسری نگرلیہہ شاہراہ ،مغل روڑ،کپوارہ کرناہ ،کپوارہ کیرن ،کپوارہ ،مژھل شاہراہیں اوربانڈی پورہ گریزشاہراہ آمدورفت کیلئے متواتربندپڑ ی ہیں۔
اس دوران صبح سے مطلع ابروآلودرہنے اوردوپہرکے وقت برف باری کاسلسلہ شروع ہونے کے بعدسری نگرہوائی اڈے سے فضائی سروس معطل کردی گئی ۔ائرپورٹ ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دوپہرکے وقت بف باری شروع ہوجانے کے بعددھندمیں اضافہ ہوگیااورروشنی اسقدرکم ہوتی چلی گئی کہ جہازوں کی آواجاہی کوبندکرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ صبح کے وقت کچھ جہازیہاں سے پروازکرگئے اوردلی سے کچھ جہازیہاں آئے لیکن دوپہرکے بعدروشنی اتنی کم ہوگئی کہ پورے دن کیلئے سبھی پروازوں کومعطل کیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع نے بتایاکہ متعلقہ حکام وماہرین صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں
اوراگرموسمی صورتحال بالخصوص روشنی میں بہتری آئی توسنیچرکی صبح سے پروازوں کی آواجاہی کوبحال کیاجائیگا۔دریں اثناء جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات ریاست کے تینوں خطوں میں درجہ حرارت میں پھرکمی واقعہ ہوئی ۔سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ایک بیان میں اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سری نگرمیں شبانہ درجہ حرارت منفی3.2ڈگری ،پہلگام میں منفی6.8اورسیاحتی مقام گلمرگ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی10ڈگری سیلشیس درج کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ وادی کے باقی سبھی اضلاع میں بھی رات کادرجہ حرارت کم ریکارڈکیاگیا۔موسمیاتی حکام کاکہناتھاکہ لداخ کاپوراخطہ سخت ترین سردی کی لپیٹ میں ہے ،اوریہاں کرگل اورلیہہ میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی18.6اورمنفی14.5ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ جموں شہر،کٹرہ ،بٹوٹ،بانہال اوربھدرواہ میں جمعرات اورجمعتہ المبار ک کی درمیانی رات درج حرارت بالترتیب 4.5،5.8،1.1،2.7اورمنفی2ڈگری سیلشیس درج کیاگیا۔اس دوران سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکے حکام نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں جمعہ سے اتوارتک جواہرٹنل کے آرپاربیشترعلاقوں کیساتھ ساتھ لداخ خطے میں بھی درمیانہ تابھاری برف باری کاامکان ہے ۔ادھرصوبائی انتظامیہ نے برفانی تودے گرآنے سے متعلق تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ دگرگوں موسمی صورتحال میں اپنی نقل وحمل کومحدودرکھیں ۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
دنیا7 days agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
