تازہ ترین
پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد لون پی ای جی ڈی سےعلیحدہ
خبراردو
سرینگر: سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس نے منگل کو عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔پارٹی نے بتایا کہ اس نے یہ فیصلہ اتحاد کی اکائیوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کی وجہ سے لیا ہے۔
اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے نام ایک خط میں پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون نے لکھا”یہ ہمارے لئے بہت مشکل ہے کہ ہم ایسے خاموش رہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے،اتحاد کی اکائیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے ،ہماری پارٹی میں یہی غالب رائے پائی گئی کہ ہم اتحاد سے علیحدہ ہوجائیں،اس لئے میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ اب سے ہم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کا حصہ نہیں ہیں“۔
قابل ذکر ہے کہ سجاد لون عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ترجمان اعلیٰ تھے۔
اگست 2019 کو نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ گپکار پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ یہ 70 سالہ تاریخ میں مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں کا اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا، جس میں سوائے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر میں وجود رکھنے والی سبھی سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ اس اجلاس میں سات سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 18 سیاسی رہنما شریک ہوئے۔
کشمیر کی خصوسی پوزیشن کو بحال کرنے اور کشمیر میں 4 اگست والی پوزیسن واپس لانے کے دعوے کرنے والا اتحاد اگر خود اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکتا تو کشمیری عوام کا اعتماد کیسے حاصل کرسکتا ہے۔ یہاں یہ بات کہنا غلط نا ہوگا کہ یہ سب دیکھتے ہوئے کشمیری عوام کو اس میں دھوکہ اور فریب ہی نظر ارہا ہے۔ جموںکشمیر کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ کس طرح ان ہی سیاسی قائدین نے قوم کو گمراہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی۔ہر بار الیکشن کے وقت مختلف قسم کے فریب زدہ نعروں سے قوم کے اجتماعی ضمیر کو سر راہ ذلیل کیا۔
اٹونامی ،سیلف رول اور 53ءسے پہلے والی پوزیشن کے جھوٹے اور پر فریب نعروں کی وجہ سے ہی اج کشمیری قوم اس مصیبت میں گرفتار ہو گئی ہے۔ان ساری تاریخی حقیقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لگ بھگ سارے کشمیریوں کو ان سیاسی لیڈروں کی باتیں پر فریب ہی لگتی ہیں۔۔
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور ان سیاسی جموتوں کا کا ماضی دیکھتے ہوئے ایسا نہیں لگتا یہ کوئی حاض تبدیلی لانے یا مرکز کو دباﺅ میں لانے کی پوزیشن میں ہیں
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
