تازہ ترین
پی اے جی اے ڈی میں اتحاد ناپیدار ہے،جو جزبہ وہاں ہونا چاہے وہ نظر نہیں آرہا ہے/عمران انصاری
لوگوں نے جمہوری نظام پر ایک بار پھر اپنا اعتماد ظاہر کیا،نئی دلی کو اب سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہے
خبراردو
سرینگر: پیپلز کانفرنس (پی سی) کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر عمران رضا انصاری نے کہا کہ مرکزی سرکار کو عملی طور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقیقی خدشات دور کرنے کیلئے سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھانے چاہے کیونکہ حالیہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوران لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے اپنے حق کا استعمال کرکے جمہوریت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
کے این ایس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری عمران انصاری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے حالیہ انتخابات کے دوران جموں کشمیر کے ہر علاقے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد باہر آئی اور ووٹ کا استعمال کرکے ایک بار پھرجمہوری نظام پر اپنا اعتماد ظاہر کیا۔
انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے جموں کشمیر کے لوگوں کی حقیقی تشویش کو دور کریں۔پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر نے مزید کہا کہ نئی دہلی کو اب وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے اور مرکزی سرکار کو 5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کے چہروں پر پائی جانے والی مایوسی کو مٹانے کے لئے ٹھوس اور جامع پالیسی اپنانا چاہئے۔
سابق وزیر نے کے این ایس کو بتایا کہ یہ ایک اچھا شگون تھا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات طویل عرصے کے بعد اور آزادانہ اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوئے تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ انتخابات سے قبل ہی یہ پھیلایا جارہا تھا کہ کسی مخصوص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے انتخابات میں دھاندلی کی جائے گی لیکن میرے خیال میں انتخابات آزادنہ اور منصفانہ ماحول میں منعقد ہوئے جو یقینی طور پر قابل ستائش قابل تعریف ہیں۔
اس دوران عمران انصاری نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں “بابو کلچر” موجود تھا جہاں چند سیاسی لیڈران نے ترقیاتی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر رکاوٹیں پیدا کرکے خزانہ عامرہ کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا ہے لیکن ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد لوگوں نے ایک واضح پیغام دیا ہے اور نئے چہروں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوران لوگوں نے روایتی لوگوں کے بجائے نئے چہرے کامیاب بنائے اور مجھے امید ہے کہ یہ نو منتخب افراد جوش اور جذبے کے ساتھ معاشرے کی خدمت کریں گے۔پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری نے کے این ایس کو مزید بتایا کہ کوئی بھی ادارہ یا طاقت جموں کو کشمیر سے الگ نہیں کرسکتا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بحث میں نہیں جانا چاہئے کہ کس پارٹی کو زیادہ ووٹ ملے اور کس پارٹی کو کم ملے ہیں بلکہ حالیہ انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت جمہوریت اور ہندوستان کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر میں لوگ پرامن اور خوشحال زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں اور جس نے بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ووٹ دیا وہ “وقار” اور “پرامن” زندگی چاہتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوران میں نے کئی مقامات کا دورہ کیا اور وہاں پر میں نے بہت سیلوگوں کے ساتھ ملاقات کی اور ہر ایک شخص کے زبان پر صرف یہی الفاظ تھے کہ ہم وقار اور پرامن زندگی کے خواں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر لوگ غیر یقینی صورتحال کی دلدل میں پھنس چکے ہیں اور وہ اس پریشان کن سیاسی دائرہ کار سے نکلنا چاہتے ہیں کیونکہ لوگوں نے حال ہی میں خوشحالی اور وقار کی بقا کے لئے ہی اپنا ووٹ دیا اور مجھے امید ہے نو منتخب لیڈران اپنے اپنے علاقوں میں نہ صرف لوگوں کے بنیادی مسائل کو دور کریں کرنے کے لئے قلیدی رول ادا کریں گے بلکہ وہ لوگوں کے خدشات کو بھی دور کریں گے۔
عوامی اتحاد برائے گوپکار اعلامیہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران رضا انصاری نے کہا کہ لگتا ہے پی اے جی اے ڈی میں اتحاد کا جذبہ ناپیدار ہے کیونکہ حالیہ انتخابات کے دوران اتحاد میں شامل ایک خاص جماعت نے اپنے امیدواروں کو شامل کیا اور اس عمل سے اتحاد میں کھلبلی مچ گئی جس کے بعد امیدواروں کے فہرست منظر عام کرنے کے لئے کئی دن لگ گئے لہذا میرے خیال میں جو جذبہ وہاں ہونا چاہئے وہ نظر نہیں آرہا ہے۔
(کے این ایس)
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
دنیا6 days agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
-
دنیا7 days agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
