ہندوستان
کانگریس ‘جیون رکھشا یوجنا’ کے تحت دہلی والوں کو 25 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرے گی
نئی دہلی، کانگریس نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ‘جیون رکھشا یوجنا’ کے نام سے اپنی دوسری گارنٹی کا اعلان کیا۔
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے یہاں دہلی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ‘جیون رکھشا یوجنا’ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، پارٹی کے ریاستی انچارج قاضی نظام الدین، پارٹی کے سینئر لیڈران ڈاکٹر یوگنند شاستری اور پروفیسر کرن والیہ موجود تھیں۔
کانگریس نے اپنی دوسری گارنٹی ‘جیون رکھشا یوجنا’ کے تحت دہلی کے لوگوں کو 25 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس کے ذریعے دہلی کا کوئی بھی شہری سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکے گا۔
اس موقع پر مسٹر گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں لوگوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے ہم نے مکھیہ منتری چرنجیوی یوجنا شروع کی تھی، جس کے تحت لوگوں کو 25 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں علاج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت سی ٹی، اسکین، الٹراساؤنڈ جیسے تمام ٹیسٹ مفت میں کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس اسکیم کے تحت اعضاء کی پیوند کاری کی سہولت بھی مفت دستیاب ہے۔ آج ہم دہلی کے لوگوں کے لیے اسی طرح کی ‘جیون رکھشا یوجنا’ کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس اسکیم کے نفاذ کے بعد لوگ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی یہ مجوزہ اسکیم دہلی کے لوگوں کے لیے ‘گیم چینجر’ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار دہلی میں کانگریس کی حکومت بننے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ملک کے لیے بھی اہم ہے۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ مجوزہ اسکیم دہلی کے باشندوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس اسکیم کے اعلان کے دوران کانگریس کا انتخابی مہم کا نعرہ ہوگی ’’ ہر ضرورت پوری، کانگریس ہے ‘‘ ۔ ’’ضروری‘‘ بھی نمایاں طور پر دکھائی گئی ، جو ہر کسی کے لیے ضروری خدمات کو یقینی بنانے کے کانگریس کے ‘وعدے’ کی عکاسی کرتی ہے۔
اس دوران انہوں نے نام لیے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مسلم کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن ترقیاتی کام نہیں ہو سکتے۔ اس کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی ہوا زہریلی ہے، پانی آلودہ ہے اور کھانے میں ملاوٹ ہے، اس لیے دہلی کے لوگوں کے لیے یہ اسکیم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مقصد عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 6 جنوری (پیر) کو کانگریس نے ‘پیاری دیدی یوجنا’ کا اعلان کیا تھا اور اس اسکیم کے تحت اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو اس نے خواتین کو ماہانہ 2500 روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ اسکیم کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے نے شروع کی تھی۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
