تازہ ترین
کرائسٹ چرچ حملے کے دہشت گرد پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد
خبراردو: نیوزی لینڈ پولیس نے مساجد پر حملہ کرکے 50 سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے سفید فام دہشت گرد پر برینٹن ٹیرنٹ پر دہشت گردی کی دفعات عائد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں دو ماہ قبل سفید فام دہشت گرد نے اسلام مخالف نظریات کی بنیاد پر دو مساجد میں حملہ کرکے درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو قتل اور زخمی کردیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ’نیوزی لینڈ پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ برینٹین ٹیرنٹ پر عائد کی گئی فرد جرم میں الزام لگایا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کی کارروائی کی گئی ہے‘۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سفید فام دہشت گرد پر دہشت گردی کی فرد جرم کے 51 قتل اور 40 اقدام قتل کی دفعات کا بھی عائد ہیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی شخص پر دہشت گردی کی دفعات عائد کی گئی ہیں، نیوزی لینڈ کا دہشت گردی ایکٹ 2002 میں متعارف ہوا تھا جس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برینٹن ٹیرنٹ پر دہشت گردی کی فرد جرم دو ماہ بعد عائد کرنے کا فیصلہ پرسیکیوٹرز اور حکومتی قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گرد پر مزید الزامات عائد کرنے کےلیے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور پولیس حملے کے متاثرہ افراد کو عدالتی کارروائی کے دوران مکمل معاونت کرنے کےلیے پُر عزم ہے۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 50 نمازی جاںبحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
جموں و کشمیر
عمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ووٹر فہرستوں کی مجوزہ خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح ایس آئی آر کو دیگر مقامات پر انتخابات میں ہیرا پھیری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پہلے ہی ان کے بقول ”انتخابی ہیرا پھیری کے کھیل” کا شکار ہوچکا ہے۔ سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہم اب تک کی گئی حلقہ بندی کو نہیں بھولے ہیں۔ اس حلقہ بندی کا مقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا تھا۔”
حلقہ بندی کی یہ مشق 2019 میں سابق ریاست جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد کی گئی تھی۔ اس وقت ریاست کا خصوصی درجہ ختم کرکے اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں، جموں و کشمیر اور لداخ، میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں کی حدود ازسرنو مقرر کی گئی تھیں۔
اپوزیشن جماعتوں اور دیگر ناقدین نے الزام لگایا تھا کہ اس مشق سے سیاسی نمائندگی متاثر ہوسکتی ہے اور حلقہ بندیوں کی ازسرنو تشکیل کے نتیجے میں کئی علاقوں میں آبادی کی اکثریت سیاسی اقلیت میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
عمر عبداللہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایس آئی آر کے بھی جموں و کشمیر میں اسی طرح کے سیاسی اثرات ہوسکتے ہیں۔
تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ میں جاری کارروائی، خاص طور پر فارم 6 سے متعلق معاملہ، اہل ووٹروں کے نام ووٹر فہرست سے حذف کرنا مشکل بنا دے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”لیکن اس وقت تک، جب ایس آئی آر کی مشق شروع ہوگی، مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ میں کارروائی جاری رہے گی، خاص طور پر فارم 6 کے بارے میں۔ میرے خیال میں یہاں لوگوں کے نام ووٹر فہرست سے ہٹانا ان کے لیے قدرے مشکل ہوگا۔”
عمر عبداللہ نے انتخابی کمیشن کے خلاف الزامات کو من گھڑت قرار دیے جانے کے دعوے کو بھی مسترد کیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر رپورٹس میں شائع کیے گئے مواد مکمل طور پر غلط تھے تو ان رپورٹس کو شائع کرنے والے اخبار کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔
جاری۔ یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
ہندواڑہ کے جنگلات سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا
سری نگر، سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے ناگدانار جنگلاتی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیا اور وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
خصوصی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندواڑہ پولیس نے فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 92ویں بٹالین کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔
پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مشترکہ ٹیم نے ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگایا اور وہاں سے ایک اے کے-47 رائفل، تین دستی بم، اے کے کے 857 کارتوس، پی آئی کے اے کے 192 کارتوس، اے کے کی آٹھ میگزین، ایک سائلنسر اور پستول کے 83 کارتوس کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہندواڑہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی۔ م ع
ہندوستان
راہل کے خلاف ایف آئی آر مودی-شاہ کی مایوسی کا ثبوت: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) سے کروڑوں ووٹروں کا آئین کے تحت دیا گیا ووٹنگ کا حق متاثر ہوا ہے اور اس کے خلاف ستیہ گرہ کرنے پر لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی شدید مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
کانگریس ے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ مسٹر گاندھی تقریباً دو سال سے حقائق پر مبنی ثبوتوں کے ذریعے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر رچی گئی مبینہ ‘ووٹ چوری’ کی سازش کو سامنے لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر کی وجہ سے کروڑوں ووٹروں نے اپنا آئینی ووٹنگ کا حق کھو دیا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف نے ایس آئی آر سے جڑی زیادتیوں کو سامنے لانے کے لیے ستیہ گرہ کا راستہ اپنایا، تو دہلی پولیس نے ان کے اور دیگر لیدران کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی گھبرائی ہوئی، بے چین اور مایوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بالکل واضح ہے اور آگے کی تصویر صاف دکھائی دے رہی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoصدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر امریکہ کے جواب کا انتظار ہے: ایران
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
دنیا5 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoبرطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے کے واقعے میں ’’غیر ملکی طاقت‘‘ کا ہاتھ: روبیو
