تازہ ترین
‘کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی’
ودیا بالن نے یہ باتیں اتوار کو مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی طرف سے منعقدہ دو روزہ ونٹر فیسٹول کے آخری دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ وہ پوری دنیا گھوم چکی ہیں لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری پیار کرنے والے لوگ ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کبھی گلمرگ آنا پڑے۔
ودیا بالن نے یہ باتیں اتوار کو مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی طرف سے منعقدہ دو روزہ ونٹر فیسٹول کے آخری دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
اس دو روزہ ونٹر فیسٹول میں بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان اور فلمساز سدھارت رائے کپور نے بھی شرکت کی ہے۔
ارباز خان نے کہا کہ گلمرگ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے اور وہ اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے یہاں آنے میں کافی دیر لگا دی ہے۔
ودیا بالن نے کہا کہ ‘اس خوبصورت وادی میں موجود انڈین آرمی کے ہر فوجی کو میرا سلام۔ یہاں آنے کی دعوت دینے کے لئے بہت بہت شکریہ۔ میرے ممی اور پاپا کا ہنی مون یہیں ہوا تھا۔ اس لئے یہ دورہ میرے لئے کافی جذباتی ہے۔ اتنی خوبصورت جگہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ہے۔ میں دنیا بھر میں گھومی ہوں۔ پر اس طرح کی خوبصورتی شاید ہی کہیں دیکھی ہو’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘فیسٹول کے دوران مجھے سپورٹس اور میوزک کے پروگرام بہت پسند آئے۔ مجھے بہت مزہ آیا۔ میں ٹھنڈ سے کانپ بھی رہی تھی لیکن جس پیار سے آپ سبھی نے ہمیں ویلکم کیا اس کی وجہ سے مجھ میں جوش بڑھتا رہا۔ امید کرتی ہوں کہ مجھے یہاں دوبارہ آنے کا موقع ملے گا۔ میں یہ امید بھی کر رہی ہوں کہ مجھے کسی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں آنے کا موقع ملے گا’۔
ارباز خان نے کہا ‘کشمیر کے لوگوں اور انڈین آرمی کا بہت بہت شکریہ۔ یہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔ میں اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ رہا ہوں کہ میں یہاں پہلے کیوں نہیں آیا’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ جگہ بہت ہی خوبصورت ہے۔ اس وادی میں بھلے ہی بہت برف اور ٹھنڈ ہو لیکن آپ کے دل کافی گرم ہیں اور آپ سب بہت پیارے ہیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ میرا آخری دورہ نہیں ہوگا۔ میں یہاں بار بار آتا رہوں گا’۔(ای ٹی وی)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
