تازہ ترین
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان سیریز پر قابض
تیز گیند باز حسن علی اور شاہین آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان جنوبی افریقہ کو 95 رنوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف اس جیت سے پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 120 پوائنٹس ملے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن افریقی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ایک وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جنوبی افریقہ بآسانی یہ میچ جیت جائے گی لیکن ایڈن مارکرم کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔
پاکستان نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں 298 رن بناکر جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لیے 370 رن کا ہدف رکھا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچویں دن ایک وکٹ پر 127رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 91.4 اوورز میں 274 رنز پر سمٹ گئی۔ سلامی بلے باز ایڈ مارکرم (108 رن) کی شاندار سنچری بھی جنوبی افریقہ کو شکست سے نہیں بچا سکی۔
پاکستان کی جانب سے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حسن علی نے 16 اوورز میں 60 رنوں کے عوض 5 وکٹ، شاہین آفریدی نے 21 اوورز میں 51 رنز کے عوض 4 وکٹ اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 23.4 اوورز میں 56 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے آخری دن جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127رن سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن ایڈن مارکرم اور ٹمبا باؤما کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا۔
مارکرم نے 243 گیندوں میں 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے۔ مارکرم 241 رنز کے مجموعی اسکور پر تیسرے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے ان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔
اس کے علاوہ باؤما نے 125 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ رسی وان ڈیر ڈسین نے 97 گیندوں میں 48 رن بنائے۔
مارکرم نے باؤما کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 107 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس شراکت کے وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقابلے میں نظر آرہی تھی لیکن حسن علی نے جیسے ہی مارکرم کو آؤٹ کیا جنوبی افریقہ کی اننگز کو سمٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔
جنوبی افریقہ کی بلے بازی کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے آخری 7 وکٹیں 33 رنز جوڑ کر گنوائی جس کے سبب وہ جیتا ہوا میچ ہار گئی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سنہ 2003 کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی سیریز جیتی ہے۔
حسن علی کو ‘پلیئر آف دی میچ’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد رضوان کو پلیئر آف دی سیریز منتخب کیا گیا۔
میچ کا مختصر اسکور
پاکستان پہلی اننگ 272 آل آؤٹ
جنوبی افریقہ پہلی اننگ 201 آؤٹ(پاکستان کو 71 رنز کی برتری)
پاکستان دوسری اننگ 298 رنز آؤٹ(جنوبی افریقہ کو 370 رنز ہدف)
جنوبی افریقہ دوسری اننگ 274 رنز آل آؤٹ
پاکستان نے 95 رنوں سے جیت حاصل کی۔
(ای ٹی وی)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
