تازہ ترین
کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا/سیتا رام یچھوری
سری نگر،(یو این آئی): (سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچھوری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ملی ٹنسی سے صرف پنڈت برادری کے لوگوں کو ہی مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑا ہے بلکہ مسلمانوں اور سکھ برادروں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
انہوں نے دفعہ370 کی منسوخی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پارٹی کی طرف سے دائر عرضی پر جلد شنوائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس عرضی کی شنوائی میں جتنی زیادہ تاخیر ہوگی سرکار کو قوانین لاگو کرنے میں اتنا زیادہ وقت ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا حصہ ہے لیکن جن شرائط پر یہ ریاست ملک کے ساتھ جڑ گئی ہے ان کی پاسداری ہونی چاہئے۔
موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں گپکار میں واقع سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’افسوس کی بات ہے کہ ہم نے عدالت عظمیٰ میں دفعہ370 اور35 اے کی منسوخی کے خلاف ایک عرضی دائر کی ہے لیکن آج تک اس پر شنوائی نہیں ہوئی جتنی دیر اس کی شنوائی میں ہوگی بی جے پی کو قوانین لاگو کرنے میں اتنا زیادہ وقت ملے گا یہی وجہ ہے کہ یہاں اراضی قوانین،حد بندی قوانین کو لاگو کیا جا رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’جب تک عدالت عظمیٰ میں یہ فیصلہ نہیں ہوگا کہ مذکورہ دفعات کی منسوخی غیر قانونی تھی یا نہیں تب تک نئے قوانین کے اطلاق پر پابندی عائد ہونی چاہئے تھی لہذا ہماری گذارش ہے کہ اس عرضی کی بہت جلد شنوائی ہونی چاہئے‘۔
کشمیر فائلز فلم پر بات کرتے ہوئے مسٹر یچھوری نے کہا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی سے صرف پنڈت برادری کو ہی نہیں بلکہ مسلمانوں اور سکھ برادری کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا: ’اس فلم کے خلاف ایڈیٹرس گلڈ نے بھی مشترکہ بیان دیا کہ اس سے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے ماحول کو ٹھیس پہنچے گی اب کہا جاتا ہے کہ وہ بھی فلم بنائیں لیکن اْس فلم کو دکھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ملی ٹنسی میں ہماری پارٹی کے لیڈروں اور ورکروں پر بھی حملے ہوئے مسلمانوں اور سکھ براداری کے لوگوں کو مارا گیا لیکن انہوں نے ہجرت کیوں نہیں کی لہذا اس وقت کے گورنر کے رول کے بارے میں بھی بات ہونی چاہئے تھی‘۔
موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس فلم سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید مسائل پیدا ہوں گے جو ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹی آئی کے جواب میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وادی میں ملی ٹنسی شروع ہونے سے لے کر کل 89 پنڈت لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ باقی دوسرے مذہبوں کے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ’ہماری پارٹی بھی پنڈتوں کے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے لیکن نفرت کی بنیادوں پر جو یہاں سیاست چل رہی ہے وہ ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے لہذا ہمیں آئین کو بچانے کے لئے متحد ہونا ہے‘۔
مسٹر یچھوری نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا حصہ ہے لیکن جن شرائط پر اس ریاست کا الحاق ملک کے ساتھ ہوا تھا ان کی پاسداری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحاق کے روز اول سے ہی یہ ہمارا ماننا رہا ہے۔
موصوف سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بد تر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں شاید پہلی بار ملک کی بے روزگاری سب سے زیادہ ہے اور پچاس فیصد نوجوان اب روز گار کی تلاش ہی نہیں کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو تعلیم اور روز گار فراہم کرے تاکہ وہ ملک کے لیے خود اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
مسٹر یچھوری نے کہا کہ ملک کے جمہوری اداروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور ملک میں کوئی بھی ایسی چیز بچی نہیں ہے جس کو بیچا نہ گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کو بچانے کے لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ کشمیر صرف زمین کا ایک ٹکرا نہیں ہے بلکہ اس خطہ اراضی کی پانچ ہزار سال پرانی شناخت ہے جس کو مسخ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہ ہماری پارٹی دفعہ370 کی منسوخی کو ایک سانحے سے تعبیر کرتی ہے کیونکہ اس ریاست کی تاریخی حیثیت کو رات کے اندھیرے میں لیڈروں کو بند کرکے اور لاک ڈاؤن نافذ کرکے ختم کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حد بندی کمیشن کے خلاف نہیں ہے لیکن یہ عمل2026 میں ہونا تھا لیکن یہاں پہلے ہی کیا جا رہا ہے۔
کشمیر فائلز فم کے حوالے سے مسٹر تاریگامی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے اس پر جنوبی افریقہ کے طرز پر ایک کمیشن تشکیل دیا جانا چاہئے تاکہ زمینی سطح پر یہ معلوم ہو سکے کہ کون مرا کیسے مرا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کانفرنس کے دوران ایک قرار داد پاس کیا ہے جس میں لوگوں کو در پیش گوناگوں مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
