تازہ ترین
کشمیر ہائی وے پر ٹول ٹیکس وصولنے کا معاملہ، اننت ناگ میں تجارتی اور ٹرانسپورٹ انجمنوں کامشترکہ احتجاج
خبراردو: انتظامیہ کی جانب سے کشمیر ہائی وے پر سنگم کے نزدیک چھوٹی بڑی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولنے کیخلاف بدھ کے روز جنوبی کشمیرکے ضلع اننت ناگ میںتجارتی اورٹرانسپورٹ انجموں کے نمائندوں نے فیصلے کیخلاف زور دار احتجاج ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔
احتجاج میں آل ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس ایسو سی ایشن، اننت ناگ سے وابستہ تاجروں، سومو سٹینڈ یونین جنگلات منڈی ، بس اسٹینڈ اینڈ میٹا ڈار ایسو سی ایشن سے وابستہ ٹرانسپورٹروں نے ضلع کمشنر کو ٹول ٹیکس وصولنے کیخلاف یادداشت بھی پیش کی جس دوران انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھائے تھے جن پر” رول بیک ٹول پلازا“ کے نعرے درج تھے ۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے لیا گیا فیصلہ یہاں کے ہر ایک شہری کے خلاف اور عوام دشمن ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس پوائنٹ سے 20کلو میٹر دور رہنے والوں کو رعایت دینا فضول ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے کشمیر کورعایت کے ذمرے میںلایا جائے ۔خیال رہے جنوبی کشمیر میں سنگم کے نزدیک سرینگر،جموں شاہراہ پر گذشتہ روز سے ٹیکس وصولنے کا آغاز کردیا گیا جس میں جبکہ چھوٹی گاڑیوں سے85اور120روپے جبکہ فی الوقت فی مال بردار گاڑی سے 250روپے ٹول ٹیکس لیا جارہا ہے۔اس دوران ٹکیس وصول کرنے کے ساتھ ہی تنازع کھڑا ہو گیا ہے اور مقامی لوگوں،ٹرانسپوٹروں نے اور تاجروں پہلے ہی روز سے احتجاج شروع کرتے ہوئے انہیں ٹیکس سے مستثنی رکھنے کا مطالبہ کیا جس کے بعدصوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے متعلقہ حکام سے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
نیشنل اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق 20کلو میٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں کو ایک شناختی کارڈ اجرا کیا جائے گااور انہیں مہینے میں صرف 250روپے کی فیس ہی ادا کرنی ہو گی۔تاہم وادی کشمیر کے لوگ 20کلو میٹر کی جگہ پورے کشمیر سے تعلق رکھنے والوں کی خصوصی رعایت کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ادھر فیصلے پر اب کئی سیاسی جماعتوں نے فیصلے کو عوام دشمن قرار دیا ہے ۔
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
جے اینڈ کے: لیفٹیننٹ جنرل سیٹھ نے جموں میں قائم وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا عہدہ سنبھالا
جموں، لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے جمعرات کو جموں کے نگروٹا میں قائم وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایاکہ ’’لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے لیفٹیننٹ جنرل پی۔ کے۔ مشرا سے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی ہے۔‘‘
کمان سنبھالنے کے بعد نئے کور کمانڈر نے تمام رینک کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم کے جذبے کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ .
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف فردِ جرم داخل
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس کی جرائم شاخ کی اقتصادی جرائم اکائی (ای او ڈبلیو) نے پلوامہ کے ایک باشندے کے خلاف جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کرنے کے الزام میں فردِ جرم داخل کی ہے۔
حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ملزم پولیس کے کام کاج کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
اس سال درج کی گئی ایک ایف آئی آر کے معاملے میں پلوامہ کے ڈیری کے رہنے والے ثقلین مشتاق ڈار کے خلاف سری نگر کی سب جج عدالت میں فردِ جرم داخل کی گئی۔ جرائم شاخ کے مطابق، ڈار نے مبینہ طور پر اننت ناگ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے نام ایک جعلی خط تیار کیا اور اسے اس طرح پیش کیا جیسے وہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری کیا گیا ہو۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ پیغام جعلی سرکاری لیٹر ہیڈ پر تیار کیا گیا تھا اور اس پر جعلی دستخط کیے گئے تھے۔
تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ اس جعلی پیغام کا مقصد اننت ناگ ضلع پولیس انتظامیہ کے کام کاج کو غیر قانونی طریقے سے متاثر کرنا تھا۔
ای او ڈبلیو نے کہا کہ تفتیش کے دوران جمع کیے گئے شواہد سے الزامات ثابت ہوئے اور ہندوستانی نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 204، 319(2)، 336(2) اور 340(2) کے تحت جرائم طے ہوئے۔ جرائم شاخ نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور معاملہ ثابت مانا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالتی فیصلے کے لیے عدالت میں فردِ جرم پیش کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
