تازہ ترین
کورونا کے درمیان بے روزگاری کا عروج! 41 لاکھ نوجوانوں کی ملازمتیں ختم، رپورٹ
یہ جائزہ مختلف ممالک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں وبا کے دوران کمپنی سطح پر تربیت حاصل کرنے والے دو تہائی نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔
خبراردو:-
ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر ہر روز لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور 50 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں وہیں اب بڑے پیمانے پر لوگوں کے روزگار پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بین الاقوامی تنظیم برائے محنت (آئی ایل او) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غالباً 41 لاکھ نوجوان اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ملازمتیں تعمیر اور زراعت کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کی ختم ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا اور بحر الکاہل علاقہ کے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کے سبب نوجوانوں کے روزگار کے امکانات کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ بحران کی وجہ سے 15 سے 24 سال کے نوجوان 25 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے مقابلہ میں زیادہ متاثر ہوں گے۔ علاوہ ازیں معاشی اور سماجی اعتبار سے خطرہ وسیع اور طویل مدتی نظر آ رہا ہے۔
آئی ایل او – اے ڈی بی کی رپورٹ ’نوجوان اور کووڈ-19 پر عالمی سروے‘ کے علاقائی تجزیہ پر مبنی ہے۔ جائزہ مختلف ممالک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں وبا کے دوران کمپنی سطح پر تربیت حاصل کرنے والے دو تہائی نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں تین چوتھائی انٹرنشپ پوری طرح سے ٹھپ ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں سرکاروں سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم اور تربیتی پروگراموں کو راہ راست پر لانے اور 66 کروڑ کی نوجوان آبادی کے مستقبل کے تئیں مایوسی کو کم کرنے کے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔ کووڈ-19 کے بحران سے پہلے ہی ایشیا اور بحر الکاہل علاقہ میں نوجوانوں کے سامنے روزگار کے تمام چیلنجز حائل تھے۔
سال 2019 میں علاقائی نوجوانوں کی بے روزگاری شرح 13.8 فیصد تھی۔ وہیں 25 سال اور اس سے زیادہ عمر میں یہ شرح 3 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق 16 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں (آبادی کا 24 فیصد) کے پاس نہ تو روزگار تھا اور نہ ہی تعلیم اور تربیت۔ رپورٹ تیار کرنے والی سارا ایلڈر نے کہا، ’’کووڈ بحران کے بعد جو چیلنجز نوجوانوں کے لئے تھے اور مزید بڑھ گئے ہیں۔ اگر اس طرف توجہ نہیں دی گئی تو لاک ڈاؤن جنریشن تیار ہونے کا خطرہ ہے جسے اس بحران کے بوجھ کو کئی سالوں تک محسوس کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘(قومی آواز)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
