تازہ ترین
کھل چہر رینی پورہ اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم
حزب کمانڈر، لشکرکے2 جنگجوجاں بحق،اب تک116جنگجو جاں بحق
مہلوکین میں خطہ چناب کا عسکری کمانڈر مسعود بھی شامل، ڈوڈہ میں بھی ملی ٹینسی ختم:پولیس
خبراردو:-
سرینگر: جنوبی کشمیر کے کھل چہر رینی پورہ اننت ناگ نامی گاؤں میں فورسز اور جنگجو کے درمیان ایک تصادم آرئی میں حزب المجاہدین کمانڈراور2لشکرجنگجو جاں بحق ہوئے۔اس دوران انتظامیہ نے علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی موبائیل انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں میں خطہ چناب کے دوڈہ سے تعلق رکھنے والا ایک عسکری کمانڈرمسعود احمد بٹ بھی شامل ہے،جس کی ہلاکت کے ساتھ ہی پولیس کے مطابق ترال کے بعد ڈوڈہ میں بھی ملی ٹنسی ختم ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوؤں کی تعداد بڑھ کر 116 ہوگئی ہے۔ ان میں مختلف جنگجو تنظیموں کے 6 آپریشنل کمانڈرس بھی شامل ہیں۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل کے مضافاتی گاؤں کھل چہر رینی پورہ نامی گاؤں میں فوج کے19آر، آر سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے علاقے میں جنگجوؤں کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کواتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو سخت محاصرے میں لے لیا۔
نمائندے میر ارشد نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے بتایاکہ اس دوران جب فورسز کی پارٹی علاقے کے ایک میوہ باغ میں داخل ہوئی، تویہاں موجود جنگجوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں،جس دوران فورسز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں 3جنگجو جاں بحق ہوئے جن میں ایک عسکری کمانڈر بھی شامل ہے،جسکی شناخت ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے مسعود احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے جبکہ2دیگر جنگجوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
کشمیر پولیس نے صبح 5 بجے کے قریب جھڑپ سے متعلق پہلا ٹویٹ کیا جبکہ ساڑھے پانچ کے آس پاس دوسرا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے،جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔
پولیس نے بعد میں صبح سویرے جائے واردات سے 3جنگجوؤں کی نعشوں کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ جائے واردات سے ایک رائفل اور پستول برآمدکیا گیا۔پولیس نے اگر چہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے مسعود احمد بٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف حزب کمانڈر اب کشمیر میں ہی سرگرم تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسعود کی ہلاکت کے ساتھ ہی ضلع ڈوڈہ ایک بار پھر ملی ٹنٹوں سے صاف ہوا ہے
موصوف پولیس سربراہ کا دعویٰ ہے کہ مہلوک ایک کیس میں ملوث تھا اور تب سے مفرور تھا اور بعد میں اس نے حزب المجاہدین کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔مقامی لوگوں نے بتایادیگر دو جاں بحق جنگجومقامی ہیں اور ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں،جن کی شناخت طارق خان ساکنہ لالچوک اننت ناگ اور ندیم ساکنہ کولگام کے بطور کی گئی ہے،تاہم پولیس بیان میں ان کا ذکر نہیں کیا گیا اور کہا گیا کہ دیگر دو کی شناخت نہیں ہوسکی۔سری نگر میں قائم فوج کی 15ویں کور کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم کی جگہ سے ایک اے کے رائفل اور دو پستول برآمد کئے گئے ہیں۔
خیال رہے وادی خاص کر جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں جس دوران گزشتہ دنوں ترال میں 3حزب جنگجو جاں بحق ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے ساتھ وادی میں رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوؤں کی تعداد بڑھ کر 116 ہوگئی ہے۔ ان میں مختلف جنگجو تنظیموں کے 6 آپریشنل کمانڈرس بھی شامل ہیں۔
ہندوستان
ترکیہ کے صدر کو ہندوستان کی خود مختاری سے جڑے معاملے میں بولنے کا کوئی حق نہیں: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، ہندوستان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے جموں و کشمیر کے بارے میں دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کی خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور اس پر کسی بیرونی فریق کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اس ناپسندیدہ تبصرے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا، “ترکیہ کے صدر کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں ناپسندیدہ تبصرے کو ہندستان مسترد کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کی سالمیت نیز خود مختاری سے جڑا معاملہ ہے اور کسی بیرونی فریق کو اس پر بولنے کا حق نہیں ہے۔”
رپورٹوں کے مطابق مسٹر اردگان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کے مسئلے سمیت تمام تنازعات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے دائرے میں بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں رکنیت کے بارے میں تمام اراکین مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی رکنیت کا موضوع آتا ہے تو اراکین کو اجتماعی طور پر اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
ان سے میڈیا میں آئی ان رپورٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ترکیہ کو ایس سی او کا مکمل رکن بنانے کے حق میں نہیں ہے۔
یواین آئی ایف اے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کے احتجاج کے بعد عمر نے ارکان اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کے بل واپس لیے
سری نگر، بی جے پی کے احتجاج کے بعد منگل کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزراء، وزرائے مملکت اور قانون ساز ادارے کے ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی تجویز والے 2 بل واپس لے لیے۔
اتفاق سے جموں و کشمیر اسمبلی کی ایک ایوانی کمیٹی نے، جس کی سربراہی بی جے پی کے رکن اسمبلی سرجیت سنگھ سلاتھیہ کر رہے تھے، مجوزہ اضافے کی منظوری دی تھی۔
بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے ایوان میں کہا کہ حکومت کو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین اور معاہدے پر کام کرنے والے ملازمین کو راحت فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
بل پیش کیے جانے کے بعد بی جے پی ارکان کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایوانی کمیٹی میں کوئی اختلافی نوٹ نہیں تھا، جس نے تنخواہوں اور الاؤنس میں مجوزہ اضافے کی سفارش کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے ارکان ایک طرف تنخواہوں اور الاؤنس کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو درپیش مسائل کا حوالہ دے کر اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’میں کبھی اس کے حق میں نہیں تھا۔ اپنے ارکان اسمبلی سے پوچھ لیجیے۔ اگر ایک بھی رکن اس کی مخالفت کرتا ہے تو یہ کبھی منظور نہیں ہوگا۔ میں بل واپس لیتا ہوں۔‘‘
اس کے بعد ایوان نے اکثریت سے قانون سازی واپس لینے کے حق میں ووٹ دیا۔
وزیر اعلیٰ نے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے انچارج وزیر کی حیثیت سے یہ بل واپس لیے۔
تاہم، ایوان نے سابق ارکان قانون ساز ادارے سے متعلق ایک بل منظور کرلیا۔ حکمراں اور اپوزیشن دونوں جانب کے ارکان نے کہا کہ چونکہ یہ بل سابق ارکان سے متعلق ہے، اس لیے اسے واپس نہیں لیا جانا چاہیے۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بلدیاتی نظم و نسق، کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی، ٹیکس نظام، ٹیکسوں کو معقول بنانے اور جرائم کو غیر فوجداری بنانے سے متعلق وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیے گئے 4 بل منظور کر لیے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بل 24 ستمبر اور 28 ستمبر کو پیش کیے تھے اور متعلقہ تاریخوں پر ارکان میں تقسیم کیے گئے تھے۔ بعد ازاں اسمبلی کے جاری خزاں اجلاس کے دوران انہیں غور و خوض اور منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کیے گئے بلوں میں جموں و کشمیر میونسپل (ترمیمی) بل بھی شامل ہے، جسے انہوں نے مکان اور شہری ترقی کے انچارج وزیر کی حیثیت سے پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے انچارج وزیر کی حیثیت سے جموں و کشمیر کاروبار کرنے میں آسانی بل، 2026 پیش کیا۔
اس بل کا مقصد اجازت پر مبنی نظام کی جگہ ضابطوں پر مبنی نظم و نسق قائم کرنے کے لیے قانون کو یکجا اور اس میں ترمیم کرنا اور شہریوں اور کاروباری اداروں کو اعتماد کے ساتھ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی کو اس طرح فروغ دینا ہے کہ روزگار پیدا ہو، سرمایہ کاری راغب ہو اور طویل مدتی اقتصادی ترقی برقرار رہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر خزانہ کے طور پر اپنی حیثیت میں جموں و کشمیر اشیا و خدمات ٹیکس (ترمیمی) بل، 2026 بھی پیش کیا، جس میں جموں و کشمیر اشیا و خدمات ٹیکس ایکٹ، 2017 میں ترمیم کی تجویز ہے۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے پیش کیا گیا ایک اور قانون سازی کا مسودہ جموں و کشمیر جرائم کو غیر فوجداری بنانے اور معقول بنانے سے متعلق بل، 2026 تھا۔ اس بل کا مقصد بعض قوانین میں ترمیم کرکے جرائم کو غیر فوجداری بنانا اور انہیں معقول بنانا ہے تاکہ زندگی گزارنے میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ بعض قوانین کو منسوخ کرنے اور اس سے متعلق یا ضمنی معاملات کو نمٹانے کی بھی تجویز ہے۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سی آئی ایس ایف کیمپ میں فائرنگ، 4 اہلکاروں کی مبینہ موت
جموں، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بسوہلی علاقے میں منگل کی شام آپسی فائرنگ کے ایک واقعے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور سب انسپکٹر سمیت سی آئی ایس ایف کے 4 اہلکاروں کی مبینہ طور پر موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’’ابتدائی اطلاعات کے مطابق سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔‘‘ بسوہلی کے مَشکا علاقے میں سیوا پروجیکٹ کے قریب واقع سی آئی ایس ایف کیمپ میں آج شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اہلکار پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔
اسسٹنٹ کمانڈنٹ، سب انسپکٹر اور 2 جوانوں سمیت سی آئی ایس ایف کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے اور انہیں پڑوسی ریاست ہماچل پردیش کے این ایچ پی سی اسپتال لے جایا گیا، لیکن انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
مرنے والے اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ کمانڈنٹ انکِت کمار پانڈے، سب انسپکٹر لکشمن سنگھ، کانسٹیبل رفیق احمد اور کانسٹیبل سندیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کٹھوعہ ضلع کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہیتا شرما نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا7 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
