ہندوستان
گنگا معیار سے کہیں زیادہ آلودہ ہے، کمبھ میں آچمن کے لائق نہیں: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ کا انعقاد ہونا ہے لیکن گنگا کا پانی معیار سے کہیں زیادہ آلودہ ہے اور اس سے عقیدت مند آچمن نہیں کرسکتے، اس لیے حکومت کو اس سمت میں ضروری اقدامات کرنے چاہئیں کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر ابھے دوبے نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی حکومت پر لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا اور کہا کہ گنگا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ گنگا کا پانی ڈبکی لگانے اور آچمن کے استعمال کے لیے موزوں نہیں پایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ‘بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتیں ہمارے ایشوریہ اور ویدک عقائد کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ ہماری سناتن ثقافت پر حملہ کر رہی ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ مہا کمبھ پوری دنیا کا سب سے بڑا مذہبی پروگرام ہے اور اس سال مہا کمبھ کا اہتمام پریاگ راج میں 13 جنوری، پوش پورنیما سے شروع ہو کر 26 فروری مہاشیو راتری تک جاری رہے گا۔ اس میں 6 بڑے شاہی اشنان ہوں گے۔
ترجمان نے کہا، “یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ حال ہی میں نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے اتر پردیش اور ملک کی بی جے پی حکومتوں پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گنگا میں سیوریج کو روکنے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات نہیں اٹھائے گئے، تومہا کمبھ میں آنے والے لوگوں کی صحت متاثر ہوگی۔
انہوں نے کہا، ‘اتراکھنڈ میں گنگا کا اصل مقام ہی آلودہ پایا گیا۔ این جی ٹی نے اتراکھنڈ کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر تک کے حکم دئے۔ اتراکھنڈ میں بھی گنگا میں نالوں کے پانی کو ملائے جانے کی ہولناکی ایسی تھی کہ این جی ٹی نے 9 فروری 2024 کو اپنے حکم نامے میں یہ لکھ دیا کہ متعلقہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جانا چاہئے اور ایف آئی آر کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں آسی اور ورونا ندیوں کی حالت زار سے متعلق دو عرضیوں کی سماعت کے دوران این جی ٹی نے گنگا کے پانی کی پاکیزگی کو لے کر کلکٹر کی سرزنش کرتے ہوئے پوچھا کی کیا آپ گنگا کا پانی پی سکتے ہیں؟ کیوں نہیں بورڈ لگادیتے ہیں کہ کہ گنگا کا پانی نہانے اور پینے کے قابل نہیں ہے۔
مسٹر دوبے نے کہا، “جن کو ماں گنگا نے بلایا ہے، انہوں نے گنگا میں گٹر کا پانی ملایا ہے۔ کیا اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ، کروڑوں عقیدت مندوں کو یہ یقین دلائیں گے کہ کمبھ تک گنگا کا پانی اشنان اور آچمن کے لائق ہوگا۔ کیا اعلیٰ سطحی کمیٹی کی پوری ریاست کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور نالوں کو گنگا میں ملائے جانے کی حقیقت پر مبنی رپورٹ فوری طور پر این جی ٹی میں پیش کریں گے۔ کیا مسٹرمودی قوم سے معافی مانگیں گے اور کمبھ اور ماں گنگا کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر مناسب قدم اٹھائیں گے
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان5 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
