فن و ادب
گووندا نےڈانسنگ اسٹار کے طور پر شناخت بنائی
اکیس دسمبر کے سالگرہ کے موقع پر
ممبئی، بالی ووڈ میں گووندا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ڈانسنگ اسٹائل اور کامیڈی سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہنچان بنائی۔
21 دسمبر 1963 میں گووندا ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔ ان کے والد ارون آہوجہ اداکار جبکہ ماں نرملا دیوی چالیس کی دہائی میں اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔ بچپن سے ہی گووندا بھی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔
گووندا نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 1986 میں ریلز فلم الزام سے کی۔ اس فلم میں ان پر ایک نغمہ فلمایا گیا تھا ’اسٹریٹ ڈانسر‘ کافی پسند کیا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا کی شبیہ ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی اور ہدایت کاروں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں پیش کیا۔
فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔ اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان فلموں میں لو-86 ، خودغرض، ہتھیا، سندور ، فرض کی جنگ ، طاقتور اور دو قیدی شامل ہیں۔
گووندا کے فلمی دور میں ان کی جوڑی ڈیوڈ دھن کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ سال 1989 میں گووندا نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ پہلی بار فلم طاقتور میں کام کیا۔ سال 1993 میں ریلیز فلم آنکھیں گووندا کے فلمی کیئرئر کی کامیاب فلموں میں سب سے زیادہ کامیاب فلم رہی۔ اس فلم میں ڈیوڈ دھون اور گووندا کی جوڑی کامیاب رہی۔ اس فلم میں گووندا نے مزاحیہ ڈبل رول ادا کیا۔
ڈیوڈ دھون کے ساتھ انہوں نے قلی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، بڑے میاں چھوٹے میاں، راجہ بابو، ، دیوانہ مستانہ، دولہے راجہ، حسینہ مان جائے گی۔ جوڑی نمبر ون، اور پارٹنر شامل ہیں۔
دوہزار کی دہائی میں گووندا کی فلموں کوکوئی خاص کا میابی نہیں مل پائی۔
سال 2000 میں گووندا نے اپنی فلمی کیرئر کا پہلا منفی رول ادا کیا جس کے لئے انہیں بہترین ویلن کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔گوونداکے فلمی کیرئر میں ان کی جوڑی اداکارہ کرشمہ کپور کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ ان کی جوڑی سب سے پہلے سال 1993 میں ریلیز فلم مقابلہ میں ایک ساتھ پسند کی گئی تھی۔ بعد میں ہدایت کاروں نے ان کی جوڑی کو اپنی فلموں میں باربار لیا۔
ان فلموں میں راجہ بابو، دلارا، خدار، قلی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، ہیرون نمبر ون، حسینہ مان جائے گی، شکاری، جیسی فلمیں شامل ہیں۔
کرشمہ کپور کے علاوہ گووندا کی جوڑی کمی کاٹکر، روینہ ٹنڈن، اور شلپا شیٹی کے ساتھ بھی پسند کی گئی۔
فلموں میں متعدد رول ادا کرنے کے بعد گووندا نے سماجی فلاح کے لئے سیاست میں قدم رکھا اور 2004 میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر لوک سبھا رکن بنے۔
سال 2007 میں ریلیز فلم پارٹنر کی کامیابی کے بعد گووندا ایک مرتبہ پھر سے اپنی پہنچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔
گووندا نے اپنی تین دہائیوں پر مشتمل فلمی کریئر میں تقریباً 120 فلموں میں کام کیا۔
ان کی فلمی کیرئر کی کچھ اہم فلموں میں لو-86 ، جیتے ہیں شان سے، ہتھیا، گھر گھر کی کہانی، جنگ باز، جیسی کرنی ویسی بھرنی، گھرانہ، ہم، بھابھی، گیمبلر، بھاگم بھاگ وغیرہ۔ گووندا کی سال 2014 میں فلم ہالی ڈے، کل دل، اور ہیپی اینڈنگ ریلیز ہوئیں۔ گووندا نے آگیا ہیرو سے واپسی کی لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔
یو این آئی۔ این یو۔
فن و ادب
جموں فلم فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن 28-29 ستمبر کو ہوگا: منتظمین
جموں، وومیدھ کی جانب سے دی اوانتی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پیش کیا جانے والا جموں فلم فیسٹیول (جے ایف ایف) کا پانچواں ایڈیشن 28 اور 29 ستمبر کو یہاں منعقد ہوگا۔
پیر کے روز اس کے پانچویں ایڈیشن کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جو خطے کے ثقافتی اور سنیما کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
پریس کانفرنس میں آئندہ ایڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے فیسٹیول ڈائریکٹر راکیش روشن بھٹ نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ سفر یقین، ثابت قدمی اور بے شمار افراد و تنظیموں کی حمایت سے ممکن ہوا ہے۔ ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جے ایف ایف کو ایک بامعنی پلیٹ فارم بنانے میں تعاون دیا۔ یہ سنگ میل پوری تخلیقی برادری کا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایڈیشن کی ایک خاص جھلک بہترین مقامی پروڈکشن کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام ہوگا، جس کا مقصد علاقائی ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
فیسٹیول ڈائریکٹر روہت بھٹ نے بتایاکہ“پانچویں ایڈیشن کے ساتھ ہم علاقائی کہانیوں کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ بہترین مقامی پروڈکشن کے لیے ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے فلم سازوں کو مضبوط پلیٹ فارم مل سکے۔”
فیسٹیول کے مشیر ڈاکٹر امیت وانچو نے کہا کہ جموں فلم فیسٹیول ایک معتبر پلیٹ فارم بن چکا ہے جو بامعنی سنیما کو فروغ دیتا ہے اور اس کی مسلسل ترقی منتظمین کی محنت اور معیاری کہانیوں میں بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
شریک پیش کنندہ کی جانب سے سنجیو کاک نے کہاکہ“ہمیں خوشی ہے کہ ہم وومیدھ کے ذریعے جموں و کشمیر میں جے ایف ایف اور ٹی آئی ایف ایف ایس جیسے بین الاقوامی فلمی میلوں سے وابستہ ہیں۔ یہ پلیٹ فارم عالمی سنیما کو یہاں کے ناظرین تک پہنچانے اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”
وومیدھ کی مشیر بھاونا پنڈیتا نے کہا کہ تنظیم فن و ثقافت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور جے ایف ایف جیسے اقدامات کے ذریعے فنکاروں اور فلم سازوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
سینئر اداکارہ کسم ٹیکو نے کہا کہ ابتدا سے اس سفر کا حصہ ہونا خوش آئند ہے اور یہ دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم وقت کے ساتھ ایک اہم ثقافتی سنگ میل بن چکا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
فن و ادب
رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج 1000 کروڑ کلب میں شامل
ممبئی، بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم دھوندھر: دی ریوینج نے ہندوستانی مارکیٹ میں 1013 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر دھوندھر کا سیکوئل، دھوندھر: دی ریونج روزانہ لاکھوں روپے کی آمد کے ساتھ کامیابی جاری ہےرنویر سنگھ نے مرکزی کردار میں اداکاری کی، یہ فلم ریلیز کے بعد سے ہی شائقین کے درمیان زبردست ہٹ رہی ہے۔ فلم کی مقبولیت اپنے عروج پر ہے۔ رنویر سنگھ، آر مادھاون، ارجن رامپال، سنجے دت، راکیش بیدی، اور سارہ علی خان نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
سکنلک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، “دھورندھر: دی ریوینج” نے 18 مارچ تک تقریباً 43 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں 674.17 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے دوسرے ہفتے میں 263.65 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے 16ویں دن 21.55 کروڑ روپے، 17ویں دن 25.65 کروڑ اور 18ویں دن 28.75 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے 18 دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں 1013.77 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
فن و ادب
نوتن فلموں میں کام کرنے والی پہلی مس انڈیا تھیں
21 فروری برسی کے موقع پر
خصوصی تحریر: نسیم الدین
بالی ووڈ میں ایسی شخصیتوں کی ایک طویل فہرست ہے جِن کے کارناموں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور جِنھوں نے فلمی دنیا میں اپنے انمٹ نقش چھوڑے ہیں اِس طویل عرصے میں کیسے کیسے نامور فن کاروں نے، جِن میں ایکٹرز، ڈائریکٹرز، گلوکار، رائٹرز، شاعر اور موسیقار اور فلمی اسکرین پر اور اس کے پس پردہ کام کرنے والی سینکڑوں شخصیتیں شامل ہیں، اپنی لگن اور فنی جوہر سے بالی ووڈ کو وہ بلند مقام دیا جہاں اُسے ہم آج دیکھتے ہیں۔اِنہی میں ایک عظیم اداکارہ نوتن بھی شامل ہیں۔
نوتن نے اپنی فطری اداکاری، سادگی اور مکالموں کی ادائیگی سے فلم شائقین کو جِس طرح متاثر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔
چار جون 1936 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ تھا۔ ان کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ اس زمانے کی معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے نوتن اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔
اس وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی جانب مائل ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔نوتن نے بطور چائلڈا سٹار فلم ’نل دمينتی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس درمیان نوتن نے آل انڈیا بیوٹی مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ سرفہرست رہیں لیکن بالی ووڈ کے کسی فلمساز کی توجہ ان کی طرف نہیں گئی۔ انہیں 1950 کی فلم ہماری بیٹی میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کی ہدایت کار ان کی ماں شوبھنا سمرتھ تھیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر23 hours agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
