ہندوستان
ہائی کورٹ کے جج کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے لوک پال آرڈر پر روک لگائی، قانون بنے گا
نئی دہلی، سپریم کورٹ نے جمعرات کو لوک پال کے اس حکم پر روک لگا دی جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس ہائی کورٹ کے موجودہ ججوں کے خلاف بدعنوانی کی شکایات کی جانچ کا دائرہ اختیار ہے۔
جسٹس بی آر گاوائی، سوریہ کانت اور ابھے ایس اوکا کی بنچ نے لوک پال حکم امتناعی کو “بہت پریشان کن” قرار دیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایک قانون بنائے گی کیونکہ تمام ججوں کی تقرری آئین کے تحت ہوتی ہے۔
بنچ نے شکایت کنندہ کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ شکایت کے موضوع یا جج کا نام ظاہر نہ کرے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا اور کہا کہ وہ ہولی کی چھٹی کے بعد اس پر غور کرے گی۔
ایک موجودہ جج اور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کے خلاف دائر بدعنوانی کی شکایات کی جانچ کے لیے لوک پال کی طرف سے ہندستان کے چیف جسٹس سے رہنمائی مانگنے پر عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس کا معاملہ درج کرکے سماعت کی۔
جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی لوک پال بنچ نے 27 جنوری 2025 کے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کرنا لوک پال کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔
جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی لوک پال بنچ نے 27 جنوری 2025 کے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ہائی کورٹ کے جج کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کرنا لوک پال کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی معاونت کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے اس سلسلے میں قانون بنانے کے حق میں دلیل دی اور کہا کہ حکم (لوک پال کے) پر روک لگانا ضروری ہے۔ اس دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہائی کورٹ لوک پال ایکٹ 2013 کے دائرے میں نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے موجود ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایک پرانے ایکٹ کے ذریعے ہائی کورٹس کے قیام سے ججوں کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اس معاملے میں ایک ہی شکایت کنندہ کی طرف سے ہائی کورٹ کے ایک موجودہ ایڈیشنل جج کے خلاف دو شکایات (نام تبدیل ) درج کی گئی تھیں جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ نامزد جج نے ریاست میں متعلقہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور اسی ہائی کورٹ کے جج (جو شکایت کنندہ کے خلاف ایک نجی کمپنی کی طرف سے دائر مقدمہ کو نمٹانے والے تھے) کو اس کمپنی کے حق میں متاثر کیا تھا۔
یہ الزام لگایا گیا تھا کہ نجی کمپنی ہائی کورٹ کے پہلے نامزد جج کی کلائنٹ تھی جب وہ بطور وکیل پریکٹس کر رہے تھے۔
27 جنوری کے اپنے حکم میں لوک پال نے کہا، “ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اس حکم کے ذریعے ہم نے آخر کار اس واحد مسئلے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ کیا پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے قائم ہائی کورٹ کے جج 2013 کے ایکٹ کے سیکشن 14 کے دائرے میں آتے ہیں نہ زیادہ اور نہ ہی کم ۔ ہم نے الزامات کی ویلڈٹی پر بالکل غور نہیں کیا ہے۔”
اس کے بعد لوک پال نے چیف جسٹس آف انڈیا سے ایک موجودہ جج اور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کے خلاف دائر کی گئی شکایات پر غور کرنے کے لیے رہنمائی بھی مانگی تھی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1305
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
