کھیل
ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈ کو 4-2 سے شکست دی
بھونیشور، گول کیپر پی آر سریجیش کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-24 کے اپنے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن نیدرلینڈ کے خلاف شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔
کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں سریجیش نے اتوار کو شوٹ آؤٹ میں دو شاندار دفاع کیا جب کہ ہرمن پریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، للت اپادھیائے اور شمشیر سنگھ نے اپنے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو بونس پوائنٹ دلانے میں میں مدد کی۔ ہندوستان کی جانب سے ہاردک سنگھ (13′) اور ہرمن پریت سنگھ (58′) نے ایک ایک گول کیا، جب کہ جپ جانسن (30′) اور کوئن بجین (39′) نے ڈچ ٹیم کے لئے اسکور شیٹ میں جگہ بنائی، جو 2-2 سے سنسنی خیز ڈرا رہا۔
عالمی نمبر ایک ٹیم نے تیزی سے برتری حاصل کی اور کھیل کے ابتدائی منٹوں میں ہندوستانی سرکل کے اندر حملہ کیا۔ انہوں نے نشانے پر کئی شاٹس لگائے، لیکن ہندوستانی گول کیپر کرشنا بی پاٹھک نے کھڑے ہوکر ڈچوں کو ابتدائی برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔ دوسری جانب ہندوستان کو سنبھلنے میں کچھ وقت لگا۔ ہندوستان کو پہلا موقع 12ویں منٹ میں ملا جب اسے لگاتار پنالٹی کارنر ملے، لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
اگلے منٹ میں ہندوستان نے اوپن پلے سے ہاردک کے ذریعے تعطل کو توڑا، جس سے ابتدائی کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان کو1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں شاندار آغاز کیا اور گیند پر قبضہ برقرار رکھا، لیکن زیادہ خطرہ پیدا نہ کرسکا۔ انہیں ایک بار پھر لگاتار پنالٹی کارنر ملے لیکن ڈچ نے میزبان ٹیم کو برتری دگنی کرنے سے روک دیا۔
مہمان ٹیم کو 25ویں منٹ میں پہلا پنالٹی کارنر ملا لیکن وہ اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم، انہوں نے اسی حملے کے ارادے کو جاری رکھا اور پہلے ہاف کے آخری سیکنڈز میں انہیں ایک اور پنالٹی کارنرملا۔ جانسن نے کوئی غلطی نہیں کی اور گیند کو نچلے کونے میں مارا، جس سے ہاف ٹائم پر اسکور 1-1 ہوگیا۔
دوسرا ہاف کی شروعات آہستہ رہی ، دونوں ٹیموں نے مڈ فیلڈ میں گیند کو احتیاط سے کنٹرول کیا اور زیادہ جگہ نہیں دی۔ تاہم، تیسرے کوارٹر کے آخری مرحلے میں نیدرلینڈز کو سافٹ پنالٹی کارنر ملا۔ پاٹھک نے جیسپر برنک مین کی ڈریگ فلک کو بچالیا، لیکن بیجن صحیح وقت پر صحیح جگہ پر تھے، انہوں نے ریباؤنڈ پر گیند کو گول میں ڈلا اور 39ویں منٹ میں ڈچ کو 2-1 سے آگے کر دیا۔
تیسرے کوارٹر میں 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت باقی تھا، نیدرلینڈ کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، لیکن ہندوستان خطرے سے بچ گیا۔ فائنل کوارٹر کے دلچسپ آغاز میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے مواقع پیدا کئے۔ جہاں ڈچ پنالٹی کارنرز کو گول میں تبدیل کرنے سے چوک گئے، وہیں ہندوستان نے اسٹرائیکنگ سرکل میں ہدف سے محروم ہوتا رہا۔
آخری ہوٹربجنے میں تین منٹ سے بھی کم وقت باقی تھا، ہندوستان نے اپنے گول کیپر کو ہٹا کر ایک اضافی آؤٹ فیلڈ کھلاڑی کو لگادیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈچ محافظ سے جان بوجھ کر دھکا دینے کے لیے ویڈیو ریفرل لیا اور انہیں پنالٹی کارنر سے نوازا گیا۔ اپنا 200 واں میچ کھیل رہے ہرمن پریت نے آگے بڑھ کرگیند کو گول میں ڈالا اور چیزوں کو دوبارہ برابری پر لادیا۔
سریجیش، جنہیں میدان میں واپس بلایا گیا تھا، نے آخری سیکنڈز میں کچھ شاندار بچاؤ کیا جبکہ ڈچ نے اپنا سب کچھ لگا دیا لیکن گول نہیں کر سکے، جس سے مقررہ وقت 2-2 کے تعطل میں ختم ہوا۔
ہندوستان اپنا تیسرا میچ جمعرات 15 فروری کو 1930 بجے آسٹریلیا سے کھیلے گا۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
