کھیل
یہ سیریز جیت یقینی طور پر ہمیں اعتماد فراہم کرے گی: ہرمن پریت
ڈرہم، انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں جب ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور بلے بازی کے لیے آئیں تو ان کا پہلا رن 11 ویں گیند پر آیا۔ یہ 102 رنز کی سنچری اننگ کا آغاز تھا، جس نے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی سیریز جیتنے کی بنیاد رکھی اور گھر پر ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام بھی دیا۔
جب انہوں نے چیسٹر-لی-اسٹریٹ میں گیارہویں گیند کھیلی، تو بائیں ہاتھ کی اسپنر لنسی اسمتھ کی گیند پر خوبصورت کور ڈرائیو کے ساتھ باؤنڈری ملی۔ سست آغاز کے باوجود وہ اپنی لے میں آچکی ہیں۔
ہرمن پریت کی ون ڈے میں ان کی ساتویں سنچری تھی لیکن آخری 13 اننگ میں پہلا 50+ اسکور تھا۔ دورے کے آغاز میں ای سی بی ڈویلپمنٹ الیون کے خلاف کھیلے گئے 50 اوور کے وارم اپ میچ میں انہوں نے 54 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال کی دونوں سیریز میں ان کا بہترین اسکور صرف 26 رنز تھا، جو انہوں نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بنایا۔
میچ کے بعد، انہوں نے کہا، “ہر میچ میں میں بیٹنگ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتی تھی لیکن آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم تھا، منصوبہ یہ تھا کہ کریز پر کچھ وقت گزارا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ یہ حکمت عملی میرے لیے کارآمد ثابت ہوئی۔ پہلی دس گیندوں پر مجھے رن نہیں ملا لیکن پھر میں خود سے کہہ رہی تھی: ‘مجھے ہار ماننے کی ضرورت نہیں ہے، بس ٹیم کے رکے رہنا ہے۔’
82 گیندوں میں سنچری مکمل کر کے ہرمن پریت نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی 87 گیندوں کی سنچری کو پیچھے چھوڑ دیا اور خواتین کے ون ڈے میں ہندوستان کے لیے دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔ اس سال کے شروع میں اسمرتی مندھانا نے آئرلینڈ کے خلاف 70 گیندوں میں سنچری بنائی جو کہ ہندوستان کے لیے تیز ترین سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ 4000 رنز مکمل کرنے والی تیسری ہندوستانی خاتون کھلاڑی بھی بن گئیں۔
ہندوستان کے لیے یہ بھی اطمینان بخش تھا کہ پوری بیٹنگ یونٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جمائمہ روڈریگس نے 50 رنز بنائے اور ہرمن پریت کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت داری کی۔ مندھانا اور ہرلین دیول نے 45-45 رنز بنائے اور ریچا گھوش نے 18 گیندوں میں 38 رنز کی تیز اننگ کھیلی۔
اس کے بعد کرانتی گاڈ نے 52 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کو 305 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ انگلینڈ ایک گیندباقی رہتے 13 رن سے عالمی ریکارڈ ہدف حاصل کرنے سے محروم رہ گئی۔ گوڑ خواتین کے ون ڈے میچوں میں ہندوستان کے لیے پانچ وکٹیں لینے والی دوسری سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئیں۔ صرف دیپتی شرما نے ان سے کم عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ہندوستان کا 318/5 کا اسکور انگلینڈ میں کسی بھی مہمان ٹیم کا ون ڈے میں دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 2025 میں یہ پانچواں موقع تھا جب ہندوستان نے ون ڈے میں 300 سے زیادہ رنز بنائے۔
منگل کی یہ قریبی جیت ہندوستان کے دبدبے کی پوری طرح عکاسی نہیں کرتی ہے۔ ہرمن پریت نے کہا کہ ان کی ٹیم کو دورہ انگلینڈ سے اعتماد حاصل ہوا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-2 سے جیت بھی شامل ہے۔
ہرمن پریت نے کہا، ‘آج کی صورتحال بالکل مختلف تھی، پچ مختلف تھی، ماحول بھی مختلف تھا اور گھریلو حالات میں یہ اور مختلف ہوگا، لیکن جب آپ جیتتے ہیں تو جیت ہمیشہ آپ کو مثبت سوچ دیتی ہے اور آپ کو اچھی پوزیشن میں رکھتی ہے۔ یہ سیریز یقینی طور پر ہمیں بہت زیادہ اعتماد دے گی لیکن جب ہم واپس جائیں گے تو ہمیں پہلی گیند سے دوبارہ آغاز کرنا ہوگا۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
میسی کی شکست کے باوجود اسکالونی کو ٹیم پر فخر
نیویارک، ارجنٹینا کے مینیجر لیونل اسکالونی نے اعتراف کیا کہ اسپین ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، لیکن ہار کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
دفاعی چیمپئن نے اپنے پچھلے چاروں ناک آؤٹ میچوں میں سے ہر ایک کو جیتنے کے لیے آخری لمحات میں گول کیے تھے، لیکن نیو جرسی اسٹیڈیم میں ایک اور ڈرامائی کھیل سے بچنے میں ناکام رہے۔
میچ کے بعد اسکالونی نے کہا، “مجھے دکھ ہو رہا ہے۔ کوئی اس بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہے کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے، لیکن یہ اس کے لائق نہیں ہے۔ میں بس ان کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ایک بار پھر ہمیں فائنل میں لے گئے۔ وہ (اسپین) بہتر تھے، یہ سچ ہے، لیکن میرے کھلاڑیوں نے جو کچھ حاصل کیا، اس کی زبردست یادیں میرے پاس رہیں گی۔ ہم جیت میں عظیم ہیں اور ہار میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آج رات، ہم دکھاتے ہیں کہ ہم ہارنا جانتے ہیں۔
ہم ہار گئے اور ہم نے اسے قبول کر لیا۔”
یواین آئی۔الف الف
کھیل
طویل علالت کے بعد شہپور زادران انتقال کر گئے
نئی دہلی، افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زادران 39ویں سالگرہ سے ایک روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں نایاب بیماری ہیموفیگوسائٹک لمفوہسٹیوسائٹوسس (ایچ ایل ایچ) کے باعث زیر علاج تھے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی غمئی زادران نے کی، جو جنوری میں علاج کے لیے دہلی منتقل کیے جانے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھے۔ شہپور زادران ایچ ایل ایچ کی شدید نوعیت میں مبتلا تھے، جو ایک نایاب بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام درست طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
2000 اور 2010 کی دہائی میں افغانستان کرکٹ کے عروج کے دوران شہپور زادران نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ چھ فٹ دو انچ قد کے شہپور زادران اپنے طویل رن اپ اور لہراتے بالوں کے ساتھ گیندبازی کے لیے مشہور تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں کرکٹ کی بنیاد مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ایک روزہ اور 36 ٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 80 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔
2015 کے ایک روزہ ورلڈ کپ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور افغانستان کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2010 سے 2016 کے درمیان چار ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے، جن میں نو میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں۔
شہپور زادران کی علالت کے دوران راشد خان، سابق کپتان اصغر افغان اور دیگر کئی نمایاں کرکٹرز مسلسل ان کے رابطے میں رہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہپور زادران نے اپنے پورے کریئر میں عزت، حوصلے اور فخر کے ساتھ افغانستان کرکٹ کی خدمت کی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بورڈ نے کہا کہ وہ نوجوان افغان کرکٹرز اور دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک تحریک تھے، جبکہ ان کی جرات، عزم اور کھیل سے محبت نے نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔
بیان میں شہپور زادران کے اہل خانہ، دوستوں، سابق ساتھیوں اور افغانستان کرکٹ برادری سے بھی گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
شہپور زادران افغانستان کے صوبہ لوگر میں پیدا ہوئے، تاہم جنگ کے باعث ان کا خاندان پشاور منتقل ہوگیا، جہاں انہوں نے نیاز اسٹیڈیم اور جمخانہ میں کرکٹ سیکھی۔ ابتدا میں وہ پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے اور شعیب اختر ان کے آئیڈیل تھے، لیکن بعد میں سابق کرکٹر اقبال سکندر کی ترغیب پر افغانستان واپس آ گئے۔
انہوں نے اگست 2009 میں نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ میچ سے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے ون ڈے کریئر کی بہترین بولنگ رہی۔ فروری 2010 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا، جبکہ اس فارمیٹ میں ان کی بہترین بولنگ 2018 میں دہرادون میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 رنز دے کر 3 وکٹیں تھی۔
یو این آئی۔ م س
کھیل
میسی ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ اسکورر بنے
ڈلاس، کلب اور قومی ٹیم کے لیے 750 سے زائد سینئر گول کر چکے ارجنٹینا کے لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میسی فیفا ورلڈ کپ میں 28 میچوں میں 17 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوز (24 میچوں میں 16 گول) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ارجنٹینا کے لئے آسٹریا کے خلاف پہلا ہاف تاریخی ثابت ہوا۔ ابتدا میں گھبراہٹ کے باعث لیونل میسی نے ایک پنالٹی مس کی اور ایک اور موقع گنوا دیا، لیکن ارجنٹینا کے کپتان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میروسلاو کلوزکا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میسی کے اس یادگار گول کی بدولت موجودہ چیمپئن ارجنٹینا کو ہاف ٹائم تک 1-0 کی برتری دلائی۔
میسی نے الجیریا کے خلاف ارجنٹینا کی گزشتہ ہفتے 3-0 سے جیت میں ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی تھی۔
میسی فٹ بال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ ان میں سے سات گول قطر میں ہوئے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں کئے تھے، جسے ارجنٹینا نے جیتا تھا۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 201 میچوں میں 121 گول کیے ہیں، جس سے وہ ارجنٹینا کے لئے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں بھی میسی دوسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف ان کے حریف کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
میسی سے پہلے، گیبریل بٹسٹوٹا (12 میچوں میں 10 گول) فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ ڈیاگو میراڈونا (21 میچز) اور یوراگوئے 1930 کے گولڈن بوٹ کے فاتح گیلرمو سٹیبیل (چار میچز) نے آٹھ آٹھ گول کئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی لیونل میسی کا گول کرنے کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، انہوں نے 72 میچوں میں 36 گول کئے ہیں۔
لیونل میسی کا پہلا فیفا ورلڈ کپ گول
لیونل میسی نے 2006 میں جرمنی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہیمبرگ کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف ارجنٹینا کے گروپ سی کے دوسرے میچ میں اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کیا تھا۔ اپنی ٹیم کو گروپ کے پہلے میچ میں آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 سے جیتتے ہوئے بنچ سے دیکھنے کے بعد، لیونل میسی نے اگلے میچ میں سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف 75ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان پر اتر کر اپنا ورلڈ کپ ڈیبیو کیا۔ اس وقت ارجنٹینا پہلے سے ہی 3-0 سے آگے تھا اور اپنے ڈیبیو کے صرف تین منٹ بعد ہی، لیونل میسی نے ہرنان کریسپو کی مدد سے ارجنٹینا کے لئے میچ کا چوتھا گول کیا۔ 88ویں منٹ میں کارلوس تیویز کے پاس پر میسی نے گول کیا اور مخالف ٹیم کے گول کیپر کو نیئر پوسٹ پر چھکاتے ہوئے 6-0 کی بڑی جیت پکی کی۔
جاری یواین آئی۔الف الف
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
