تازہ ترین
یہ کس کا لہو ہے کون مرا؟:گرینیڈ حملے میں از جان ہوئی دوشیزہ اور معمر شہری کے گھر والے غم سے نڈھال
سری نگر (یو این آئی) : جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں اتوار کے روز ہوئے گرینیڈ حملے نے دو خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں اورپوری قوم اس واقعے پر افسردہ ہے۔
اتوار کے روز ہوئے گرینیڈ حملے میں 19سالہ دوشیزہ اور 60 سالہ شہری ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنے گھر والوں کو داغ مفارقت دے گئے۔
60 سالہ محمد اسلم مخدومی جن کا خانوادہ سالہا سال سے حضرت محبوب العالم سلطان شیخ حمزہ مخدومی (رح) واقع کوہ ماران مخدوم صاحب میں بحیثیت متولی کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مہلوک شہری کے نزدیکی رشتہ دار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ محمد اسلم اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور وہ اولیائے کاملین کے آستانوں پر اکثر و بیشتر جایا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز میرے بھائی نے آستانہ عالیہ مخدوم منڈو نائد کدل میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد دوپہر کا کھانا کھایا۔انہوں نے کہا کہ محمد اسلم نے کھانا کھانے کے بعد بتایا کہ وہ آج نماز عصر دستگیر صاحب (رح) کے آستانہ عالیہ واقع سرائے بالا میں ادا کریں گے۔
اْن کے مطابق تین بجے کے قریب وہ گھر سے سرائے بالا امیرا کدل کی اور نماز عصر ادا کرنے کی غرض سے چل پڑے تاہم چند منٹوں کے بعد ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ محمد اسلم گرینیڈ حملے میں شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
نزدیکی رشتہ دار نے روتے ہوئے کہا کہ جونہی ہم صدر ہسپتال پہنچے تو وہاں پر اْن کی موت واقع ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ گرینیڈ کے متعدد آہنی ذرے اْن کے جسم میں پیوست ہوئے، جس وجہ سے اْن کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔
اْن کے مطابق رات دس بجے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دیر رات آبائی قبرستان میں اْنہیں سپرد لحد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے میں اْس سے عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا تھا اور وہ صوم و صلواۃ کے پابند ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ قدروں کے مالک تھے۔
دریں اثنا پیر کی صبح کو گرینیڈ حملے میں زخمی ہوئی 19سالہ دوشیزہ بھی جاں بحق ہوئی اور جونہی اْس کی لاش آبائی گھر واقع حضرت بل پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
رافعہ بنت نذیر احمد ٹنڈہ کے نزدیکی رشتہ داروں نے بتایا کہ اْس نے حال ہی میں بارہویں جماعت میں 467 نمبرات لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
دوشیزہ کے والد نذیر احمد نے روتے ہوئے بتایا کہ ہمارا سب کچھ لٹ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رافعہ میری پیاری بیٹی تھی اور اْس کے بہتر مستقبل کے لئے بہت سارے خواب دیکھیں لیکن سب کچھ آناً فاناً میں ختم ہو گیا۔
اْنہوں نے مزید کہاکہ رافعہ کے چلے جانے سے گھر پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں کیونکہ وہ ہر کسی کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آتی تھی۔والدین نے بتایا کہ دسویں جماعت میں بھی ہماری بچی نے اعلیٰ نمبرات حاصل کئے تھے اور حال ہی میں بارہو یں جماعت کے امتحانات میں اْس نے 500 میں سے 467 نمبرات حاصل کرکے پورے علاقے کا نام روشن کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری بیٹی کا روشن مستقبل تھا لیکن گرینیڈ حملے نے ہماری ساری خوشیوں پر پانی پھیر دیاہے۔بتادیں کہ امیرا کدل سری نگر میں اتوار کے روز ہوئے گرینیڈ حملے میں 35 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں دو کی موت واقع ہوئی جبکہ صدر ہسپتال میں ایک مریض کی حالت ا ب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
