تازہ ترین
5اگست کے فیصلوں کی فوری منسوخی وقت کی اہم ضرورت:نیشنل کانفرنس
انتظامیہ صرف ذرائع ابلاغ میں کاغذی گھوڑے دوڑانے میں مصروف
خبراردو:-
سرینگر:نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کا ایک غیر معمولی اجلاس بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہ جبکہ اجلاس میں معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے علاوہ پارٹی کے صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے لیڈران و عہدیداروں اور صوبائی خواتین و یوتھ ونگ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں تنظیمی امورات، پارٹی سرگرمیوں، یوتھ نیشنل کانفرنس کی تنظیم نو،جموں و کشمیر کے موجودہ نامساعد حالات، ریکارڈ توڑ بے روزگاری اور بدترین اقتصادی بدحالی کیساتھ ساتھ سیاسی انتشار و خلفشار جیسے معاملات زیر بحث آئے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں 5اگست2019کے بعد جموں و کشمیر کے تینوں خطوں میں پیدا شدہ صورتحال، مرکزی کے غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلوں کے منفی اثرات کا بھی خلاصہ کیا گیا اور تمام مقررین نے یک زبان ہوکر 5اگست کے فیصلوں کی فوری منسوخی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے اعتماد سازی کے خصوصی اقدامات اُٹھائے۔ اجلاس میں گپکار اعلامیہ بھی زیر بحث آیا اور مقررین نے اس پُرامن سیاسی جدوجہد کے مشترکہ پلیٹ فارم کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے واحد اور مضبوط آواز قرار دیا۔
مقررین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ مشترکہ جدوجہد دن نہ دن مضبوط ہوتی جارہی ہے اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی انجمنیں اور لوگ اس میں شامل ہورہے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے یوتھ نیشنل کانفرنس کی تنظیم نو سے متعلق اپنی اپنی آراء پیش کی اور تمام ضلع صدور نے یوتھ نیشنل کانفرنس کی تنظیم نو کیلئے اجلاس میں اپنے مفید مشوے پیش کئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے بنیادی اصول پر قائم و دائم ہے اور ہماری جماعت ہر حال میں عوامی احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتی رہے گی۔
پارٹی جموں وکشمیر کی انفرادیت اور اجتماعیت کی بحالی کیلئے برسرجہد ہے اور انشاء اللہ تینوں خطوں کے عوام کے اشتراک سے ہم اس جدوجہد میں سروخ رو ہونگے۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں کینکہ عوام کیساتھ قربت ہی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر صوبہ محمد سعید آخون، شمالی زون صدر ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، وسطی زون صدر علی محمد ڈار، جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری،خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس،صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر، ترجمان عمران نبی ڈار اور صدرِ صوبہ خواتین ونگ انجینئر صبیہ قادری کے علاوہ ضلع صدور سرینگر پیر آفاق احمد، قیصر جمشید لون، جاوید احمد ڈار، میر غلام رسول ناز، حاجی عبدالاحد ڈار، غلام محی الدین میر، شوکت حسین گنائی، الطاف احمد کلو، ایڈکیٹ عبدالمجید لارمی، شیخ اشفاق جبار موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ضلع صدور نے اپنے اپنے اضلاع کے لوگوں کے مسائل و مشکلات اُجاگر کئے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اس وقت اُن بنیادی اور لازمی خدمات سے محروم ہیں جو ماضی میں خودبہ خود مہیا رہا کرتیں تھیں۔ سرما آنے سے پہلے ہی بجلی کی سپلائی پوزیشن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، سڑکوں اور گلی کوچوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے، پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشانِ حال ہیں، ہسپتالوں اور طبی مراکز کی حالت غیر ہے نیز لوگوں کو حکومتی سطح پر کوئی بھی راحت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صرف ذرائع ابلاغ میں کاغذی گھوڑے دوڑانے میں مصروف ہے جبکہ عوام حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
