تازہ ترین
نجی اسکولوں اور کتب فروشوں کے درمیان ساز باز کا انکشاف
خبراردو:
وادی کے نجی اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کی آمد پر اسکولی انتظامیہ اور پبلی شروں کے درمیان سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق اسکولی انتظامیہ پبلی شروں کے ساتھ من مانے طریقے پر طلبا کومخصوص بک سلروں کے پاس کتابیں حاصل کرنے کی ہدایت کررہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بیشتر کلاسوں کے امتحانات مکمل ہونے کے بعد اسکولی انتظامیہ نے طلبا کو من چاہے پبلی شروں کی جانب سے طبع کی گئی کتب کو مخصوص ڈیلروں کے پاس سے حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ، سوپور، ہندوارہ اور کپوارہ میں بیشتر اسکولوں نے نئے تعلیمی سال کے شروع ہونے سے قبل ہی طلبا کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جس دوران طلبا کو اسکولی انتظامیہ کی جانب سے من چاہی کتب ہی خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ آٹھویں جماعت تک اسکولوں میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کوئی مخصوص نصاب مقرر نہیں ہے لہٰذا اسکولی انتظامیہ اسی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پبلی شروں کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے طلبا کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بیشتر تعلیمی اداروں نے بیرون وادی پبلی شروں کے ساتھ ساز باز کرکے من چاہی کتب کو بازار میں لاتے ہوئے طلبا کو انہیں خریدنے کے لیے مجبور کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوپور اور ہندوارہ کے تعلیمی اداروں نے نرسری سے لے کرساتویں جماعت تک کے طلبا کے لئے من پسند کتب کو پبلی شروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے انہیں طبع کیا ہے جس کے نتیجے میں معمولی سی معمولی کتاب جس کی بازار میں صرف 40روپے قیمت ہونی چاہیے تھی اس پر 150سے زائد رقم وصول کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوپور کی ایک نامی گرامی تعلیمی ادارے کی طرف سے درجہ سوم کے لیے جو کتب مختص کی گئی ہے اُن کی قیمت 2000وصول کی جارہی ہے جبکہ اصل میں اُن کی مارکیٹ ویلیو 800سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح یہاں کے کئی اور تعلیمی اداروں نے بھی طلبا کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے اور انہوں نے مخصوص بک اسٹالوں پر کتب کو دستیاب رکھتے ہوئے طلبا کو ذہنی کوفت میں مبتلاکردیا ہے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سوپورکے کئی نامی گرامی تعلیمی ادارے پبلی شروں اور بک سلروں سے ان کتابوں کے عوض لاکھوں روپے کمیشن حا صل کرتے ہیں جس کا بوجھ صرف اور صرف غریب والدین کو ہی برداشت کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوپور کے ایک اور نامی گرامی تعلیمی ادارہ میں ساتویں کلاس کے لیے مختص کی گئی کتب کی قیمت 4150مقررہے حالانکہ اگر مارکیٹ ویلیوسے اس کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ 1800سے 2000تک کی رقم بن جاتی ہے۔اسی طرح یہاں ایک اور تعلیمی ادارے میں طلبا کو درجہ چہارم کے لیے مختص کی گئی کتب کو 3500کے عوض فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں یہاں غریب والدین کے درمیان تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خفیہ ذرائع نے کے بتایا کہ وادی میں نئے تعلیمی سال کی آمد کے ساتھ ہی بیشتر اسکولوں نے بیرون ریاست پبلشروں کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے لاکھوں روپے کمانا شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے نامی گرامی اسکولوں نے نئی کتابوں کو مخصوص دکانوں پر رکھنے اور طلبا کو انہیں خریدنے کے لیے مجبور کرنے کے عوض لاکھوں روپے کا کمیشن کھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ایک اسکول نے بیرون ریاست پبلی شر کے ساتھ ملی بھگت کرکے 33لاکھ روپے کا کمیشن حاصل کیا ہے ۔ اسی طرح یہاں چند اور اسکولوں نے من پسند کتابوں کو طلبا پر تھوپنے کے عوض 3.50لاکھ، 18لاکھ کا کمیشن وصول کیا ہو اہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوارہ کے ایک نامی گرامی تعلیمی ادارہ نے بھی طلبا کے تعلیمی کیرئر کے ساتھ کھلواڑکرتے ہوئے بیرون ریاست پبلی شر کی کتابوں کو طلبا پر تھوپنے کے عوض پبلی شر سے 45فیصد کمیشن حاصل کیا ہے۔ ادھر محکمہ تعلیم کی بروقت کارروائی نہ کرنے کے نتیجے میں بھی وادی کے اکثر تعلیمی اداروں نے یہاں مافیا کی شکل اختیار کی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں غریب طلبا سے سال بھر ایک یا دوسرے بہانے من چاہی قیمتیں وصول کی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کے نتیجے میں اسکولی انتظامیہ آئے روز طلبا سے پیسے اینٹھنے میں لگے رہتے ہیں جس دوران پرنٹنگ چارج جیسے معمولی معاملے پر بھی طلبا سے بھاری اور من چاہی قیمتی وصول کی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جی این یتو نے بتایا کہ صوبائی کمشنر نے اس حوالے سے پہلے ہی متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بھی ایسی شکایات موصول ہوں تو فوراً وہاں اسکولوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بتایا اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر ضلعی چیف ایجوکیشن آفیسر کے ساتھ واقعات کی تحقیقات عمل میں لاکرکارروائی شروع کرسکتے ہیں۔KNS
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
جموں و کشمیر
مشتبہ افراد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: جموں و کشمیر پولیس کی عوام سے اپیل
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے پونچھ ضلع کے بفلیاز میں پولیس-عوام شراکت داری گروپ (پی سی پی جی) کے اجلاس کے دوران شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص یا دہشت گردانہ سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
یہ اجلاس ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، سابق فوجیوں، مذہبی نمائندوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا اور منشیات، دہشت گردی کے خلاف کارروائی، خواتین و بچوں کی حفاظت، سائبر جرائم اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما نے عوام کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کی جانب سے بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔
منشیات کی لعنت کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ اس کاروبار میں ملوث اصل سپلائرز اور منشیات فروخت کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی نشے کی لت سے چھٹکارا دلانے، بحالی اور کونسلنگ کے اقدامات کو بھی فروغ دیا جائے، تاکہ اصلاح کے خواہش مند افراد کو مدد فراہم کی جاسکے۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے موضوع پر ایڈیشنل ایس پی نے خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے منشیات، ہتھیاروں، دہشت گردی، مذہب اور دیگر جذباتی معاملات کا استحصال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص، نقل و حرکت، آمد و رفت یا دہشت گردانہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ، حمایت یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے۔
انہوں نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، بشمول آپریشن سرپ وناش، میں مقامی باشندوں کے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں درپیش سلامتی کے چیلنجوں کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کرنے، مؤثر معلومات جمع کرنے اور انہیں بروقت متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے عوام سے غیر قانونی کان کنی، درختوں کی غیر مجاز کٹائی، تجاوزات اور جنگلاتی یا پہاڑی زمین کو غیر قانونی طور پر صاف کرنے کے واقعات کی اطلاع دینے کی اپیل کی۔
مویشیوں کی اسمگلنگ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
مقامی تنازعات کے حوالے سے انہوں نے باشندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایف آئی آر اور جوابی ایف آئی آر درج کرانے کے ذریعے معمولی معاملات کو بلاوجہ طول دینے سے گریز کریں اور جہاں ممکن ہو، چھوٹے تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کریں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
دنیا7 days agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
