تازہ ترین
دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور197 ممالک تک پھیلنے والی وبا سے اب تک19 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس197 تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا سے ہلاک افراد کی تعداد19 ہزار152 ہو گئی ہے جب کہ متاثر افراد کی تعداد4 لاکھ28 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد1لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔چین میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3 ہزار 281 ہو گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد81 ہزار218 ہو گئی ہے۔اٹلی میں ایک اور تباہ کن دن:اٹلی میں ایک ہی روز میں 743 مزید افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد یورپی ملک میں کل اموات کی تعداد6 ہزار820 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اٹلی میں کورونا وائرس کے5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اطالوی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار یورو جرمانے کا اعلان کیا ہے۔اسپین میں بھی اموات2800 سے تجاوز کر گئیں:اسپین میں بھی کورونا وائرس سے مزید 500 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار800 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار سے زائد ہو گئی:کورونا وائرس نے فرانس میں بھی مزید 250 زندگیاں نگل لی ہیں جس کے بعد وہاں وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 1100ایک ہزار 100ہو گئی ہے، متاثرافراد بھی 22 ہزار 300سے زائد ہو گئے ہیں۔جرمنی میں مزید 36 ہلاک:جرمنی میں مزید 36ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 159 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد32 ہزار 781 ہو گئی ہے۔ہالینڈ، سویڈن اور بیلجیم میں بھی مزید ہلاکتیں:اس کے علاوہ کورونا وائرس سے ہالینڈ میں 63 اور بیلجیم میں 34افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ سویڈن میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے اور 240نئے کیسزر پورٹ ہونے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 2 ہزار299 ہو گئی ہے۔امریکا میں ایک ہی روز میں 222 اموات:امریکا میں ایک ہی روز میں 222 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 775 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 54 ہزار 808 ہو گئی ہے۔ امریکا میں کورونا میں مبتلا نصف سے بھی زائد افراد کا تعلق نیویارک سے ہے جب کہ لاس اینجلس میں کورونا کے6 سو سے زائدکیسز ہیں اور80 فیصدافراد کی عمریں 18 سے 35 برس کے درمیان ہیں۔
امریکا کی ریاست نیویارک میں کورونا سے بیمار افراد کی تعداد تعداد 25 ہزار سے زائد ہے جس کے باعث نیویارک کا حال ہی میں دورہ کرنے والے اور واپس جانے والوں کو قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیلی فورنیا گالف کورس میں آنے والے افراد بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی امریکا کو تنبیہ:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے وبا پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اقدامات نہ کیے تو آنے والے دنوں میں امریکا دنیا میں وبا کا مرکز ہو گا۔ایران میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری:ایران میں عالمگیروبا سے مزید 122 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار934 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد 24 ہزار811 ہو گئی ہے۔
نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ:نیوزی لینڈ نے کورونا کے50 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کیا۔یو اے ای میں 4 افراد صحتیاب:متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے مزید 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد عرب ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 248 ہوگئی ہے جب کہ 4 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔بھارت میں 21 روز کیلئے لاک ڈاؤن:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے بعد کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایک ارب30 کروڑ آبادی والے ملک کو 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان:پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔بدھ کو اب تک خیبرپختونخوا میں 39، سندھ میں 3، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ملائیشیا میں لاک ڈاؤن میں 2ہفتوں کی توسیع:ملائیشین وزیراعظم محی الدین یاسین نے ملک میں کورونا وائرس سے 17 ویں ہلاکت اور مزید172 کیسز سامنے آنے کے بعد18 مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
