ہندوستان
کرتویہ پتھ پر ملک کی فوجی بہادری، ثقافتی تنوع کا انوکھا سنگم نظر آیا
نئی دہلی، ملک کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو کرتویہ پتھ پر ہندوستان کی بھرپور ثقافتی تنوع، اتحاد، مساوات، ترقی اور فوجی صلاحیتوں کا انوکھا امتزاج نظر آیا۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر منعقدہ تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس سال قومی اہمیت کی تقریبات میں ‘عوامی شرکت’ بڑھانے کے حکومت کے مقصد کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لئے تقریباً 10,000 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اور سرکاری اسکیموں کا بہترین استعمال کرنے والے شامل ہیں۔
یوم جمہوریہ کی پریڈ صبح 10.30 بجے شروع ہوئی اور تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔ تقریبات کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل کے دورے سے ہوا، جہاں انہوں نے ملک کے ہیروز کو پھول چڑھائے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم اور دیگر معززین پریڈ دیکھنے کے لیے کرتویہ پتھ سلامی ڈائس کی طرف بڑھے۔
اس کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو ‘روایتی بگی’ میں سوار ہو کر کرتویہ پتھ پر آئے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ روایت 40 سال کے وقفے کے بعد 2024 میں دوبارہ شروع کی گئی تھی۔ صدر کے باڈی گارڈ، ہندوستانی فوج کی سب سے سینئر رجمنٹ کی طرف سے انہیں سیکورٹی فراہم کی گئی۔
صدرجمہوریہ کی آمد کے بعد حسب روایت قومی پرچم لہرایا گیا، جس کے بعد 105 ایم ایم لائٹ فیلڈ گن، ایک دیسی ہتھیاروں کے نظام کا استعمال کرکے 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور اور قومی ترانہ ہوا۔
پریڈ کا آغاز ملک کے مختلف حصوں سے موسیقی کے آلات کے ساتھ ‘سارے جہاں سے اچھا’ بجاتے ہوئے 300 ثقافتی فنکاروں کے ذریعہ کیاگیا۔ آلات کا یہ دیسی امتزاج ہر ہندوستانی کے دل میں راگ، تال اور امید سے گونج اٹھا۔ آلات کے اس گروپ میں شہنائی، سندری، نادسورام، بین، مشک بین، رنسنگھ – راجستھان، بانسری، کارڈی مجالو، موہوری، شنکھ، توتاری، ڈھول، گونگ، نشان، چنگ، تاشا، سنبل، چینڈا، اڈکا، لیزم، تھویل، گدم باجا، تالم اور مونباہ شامل تھے۔
پرچم کی تشکیل میں 129 ہیلی کاپٹر یونٹ کے ایم آئی 17 1 وی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ قومی پرچم کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کے اس گروپ کی قیادت گروپ کیپٹن آلوک اہلاوت کر رہے تھے۔ اس کے بعد پریڈ کا آغاز صدر کی طرف سلامی لینے کے ساتھ ہوا۔ اس سال پریڈ کی کمان دہلی ایریا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار نے کی۔ نیز دہلی ایریا ہیڈکوارٹرکے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سمت مہتا پریڈ میں سکینڈ ان کمانڈ رہے۔
اس کے بعد بہادری کے اعلیٰ ترین ایوارڈز کے فاتحین نے شرکت کی۔ ان میں پرم ویر چکر کے فاتح صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو (ریٹائرڈ) اور صوبیدار میجر سنجے کمار (ریٹائرڈ) اور اشوک چکر کے فاتح لیفٹیننٹ کرنل جس رام سنگھ (ریٹائرڈ) شامل تھے۔
قابل ذکر ہے کہ پرم ویر چکر دشمن کے مقابلے میں بہادری اور خود قربانی کے سب سے نمایاں کام کے لیے دیا جاتا ہے، جب کہ اشوک چکر دشمن کے سامنے بہادری اور قربانی کے برابر کاموں کے لئے دیاجاتا ہے۔
اس سال انڈونیشین نیشنل آرمڈ فورسز کی مارچنگ ٹکڑی اور انڈونیشین ملٹری اکیڈمی کے فوجی بینڈ کے ذریعہ مارچ پاسٹ کے ذریعہ کیا گیا۔ انڈونیشیا کی مارچنگ ٹکڑی میں 352 ارکان ہوں گے، جس میں فوجی بینڈ میں 190 ارکان شامل تھے۔
ماؤنٹڈ کالم کی قیادت کرنے والی پہلی فوج کی ٹکڑی لیفٹیننٹ اہان کمار کی قیادت میں 61 کیولری کی رہی۔ سال 1953 میں تشکیل کردہ 61 کیولری دنیا کی واحد فعال گھوڑسوار رجمنٹ ہے، جس میں تمام ‘ریاستی گھڑسوار یونٹس’ کا مجموعہ ہے۔ اس کے بعد نو مشینی کالم اور نو مارچنگ دستے تھے۔
پریڈ کے دوران ٹینک ٹی-90 (بھیشم)، بی ایم پی-2 سرتھ کے ساتھ ناگ میزائل سسٹم، برہموس، پناکا ملٹی لانچر راکٹ سسٹم، اگنیبان ملٹی بیرل راکٹ لانچر، آکاش ہتھیاروں کا نظام، انٹیگریٹڈ بیٹل فیلڈ سرویلنس سسٹم، آل ٹیرین وہیکل (چیتک)، لائٹ اسپیشلسٹ وہیکل (بجرنگ)، وہیکل ماونٹڈ انفنٹری مارٹر سسٹم (ایراوت)، کوئیک ری ایکشن فورس وہیکلز (نندی گھوش اور تریپورانتک) اور شارٹ اسپین برجنگ سسٹم کا بھی کرتویہ پتھ پر مظاہرہ کیا گیا۔
کرتویہ پتھ پر بریگیڈ آف دی گارڈز، جاٹ رجمنٹ، گڑھوال رائفلز، مہار رجمنٹ، جموں و کشمیر رائفلز رجمنٹ، کور آف سگنلز وغیرہ کے دستوں نے مارچ کیا۔ کرتویہ پتھ پر پہلی بار تینوں فوجوں کا ایک ٹیبلو نکالا جائے گا جو اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرے گا۔ ‘مضبوط اور محفوظ ہندوستان’ کے تھیم کے ساتھ، جھانکی میں تینوں افواج کے درمیان نیٹ ورکنگ اور مواصلات کی سہولت فراہم کرنے والے مشترکہ آپریشن روم کو دکھایا گیا۔ مقامی ارجن مین جنگی ٹینک، تیجس اے کے-2 لڑاکا طیارے، جدید ہلکے ہیلی کاپٹر، ڈسٹرائر آئی این ایس وشاکھاپٹنم اور ایک ریموٹلی پائلیٹڈ ایئرکرافٹ کے ساتھ زمین، پانی اور فضا میں ایک مربوط آپریشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان جنگ کا منظر پیش کیا، جو ملٹی ڈومین آپریشنز میں تینوں افواج کی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے بعد، ریٹائرڈ فوجیوں کی جھانکی نکلی، جو ‘ہمیشہ ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف آگے بڑھنا’ کے موضوع پر مبنی تھی۔ یہ ہمارے سابق فوجیوں کے غیر متزلزل جذبے کو دلی خراج عقیدت ہے، جو نظم و ضبط، لچک اور غیر متزلزل لگن کی علامت ہیں۔
اعزازی تقریب میں کھیلوں میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والے ایوارڈ یافتہ سابق فوجیوں کو بھی شامل کیاگیا۔ ان میں پدم شری ایوارڈ یافتہ صوبیدار مرلی کانت پیٹکر، جن کی کہانی بالی وڈ فلم چندو چیمپئن بنی تھی اور اعزازی کپتان جیتو رائے شامل ہیں۔ اس دوران ارجن اور کھیل رتن ایوارڈ یافتہ کرنل بلبیر سنگھ کلر، کیپٹن (آئی این) ہومی موتی والا، ماسٹر چیف پیٹی آفیسر تاجندر تور، ماسٹر وارنٹ آفیسر رام مہر سنگھ اور ونگ کمانڈر گرمیت سندھو بھی موجود تھے۔
ناری شکتی کی نمائندگی تینوں خدمات کی تجربہ کار خواتین افسران نے کی، جن میں لیفٹیننٹ کرنل رویندرجیت رندھاوا، لیفٹیننٹ کمانڈر منی اگروال اور فلائٹ لیفٹیننٹ روچی ساہا شامل تھیں، جنہوں نے ہماری مسلح افواج کی تشکیل میں خواتین کے اہم کردار کو ظاہر کیا۔
پریڈ کے دوران ہندوستانی بحریہ کا دستہ 144 اہلکاروں پر مشتمل تھا، جس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر ساحل اہلووالیہ نے کی اور اس میں لیفٹیننٹ کمانڈر اندریش چودھری، لیفٹیننٹ کمانڈر کاجل انیل بھرانی اور لیفٹیننٹ دیویندر پلاٹون کمانڈر شامل تھے۔ اس کے بعد ایک بحری جھانکی دکھائی گئی، جس میں ہندوستان کے سمندری مفادات کی حفاظت کرنے کے قابل ایک مضبوط ‘خود انحصار’ بحریہ کو دکھایا گیا۔
اس جھانکی میں ڈسٹرائر آئی این ایس سورت، فریگیٹ آئی این ایس نیلگری اور آبدوز آئی این ایس واگھویر سمیت نئے نئے مقامی فرنٹ لائن جدید ترین جنگی جہازوں کی نمائش کی گئی، جومقامی جنگی جہازوں کے ڈیزائن اور تعمیر میں ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتے ہیں اور ایک مضبوط اور خود انحصاری دفاعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے ہندوستانی بحریہ کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔
ہندوستانی فضائیہ کے دستے میں چار افسران اور 144 اہلکار شامل تھے، جن کی قیادت اسکواڈرن لیڈر مہندر سنگھ گراتی کر رہے تھے، جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ نیپو موئرنگتھم، فلائٹ لیفٹیننٹ دامنی دیشمکھ اور فاریسٹ آفیسر ابھینو گوراسی ایڈیشنل آفیسرکے طور پر شامل ہوئے۔ اس کے بعد ‘باز فارمیشن’ میں تین مگ 29 طیارے نے فلائی پاسٹ کیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
