ہندوستان
مدغاسکر بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کا ایک قابل اعتماد دوست اور اہم ساجھیدار ہے: لوک سبھا اسپیکر
نئی دہلی؛ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ ہندوستان مدغاسکر کو ایک قابل اعتماد دوست اور ترقیاتی ساجھیدار مانتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدغاسکر بحر ہند کے علاقے میں (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے تحت ہندوستان کا ایک اہم ساجھیدار ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ساجھیداری پورے خطے میں علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کو بڑھانے میں معاون ہے۔
برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مدغاسکر کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جسٹن ٹوکیلی کی قیادت میں مدغاسکر سے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے پارلیمانی وفد کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ میٹنگ کے دوران لوک سبھا کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور مدغاسکر کے درمیان تعلقات تاریخی طور پر مضبوط رہے ہیں اور دونوں ممالک کی تجارت، ثقافت اور بات چیت کی صدیوں پرانی تاریخ ہے۔
مسٹر برلا نے کہا کہ ‘واسودھائیو کٹمبکم’ کے اصول کے مطابق ہندوستان پڑوسی ممالک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے، خاص طور پر آفات کے دوران۔ لوک سبھا اسپیکر نے مڈغاسکر کو انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) فراہم کرنے میں ہندوستان کے فعال کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے مدغاسکر کی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کے لئے مختلف منصوبوں میں تعاون کیا ہے، جو باہمی طور پر فائدہ مند ترقی کے لئے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مسٹر برلا نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں مدغاسکر میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے ادا کیے جانے والے اہم کردار کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مدغاسکر میں منعقد ہونے والے پہلے ‘جے پور فٹ کیمپ’ پر بھی خوشی کا اظہار کیا، جس میں سینکڑوں معذور افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کیے گئے۔
ہندوستان کی جمہوری روایت اور حکمرانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اسے ‘جمہوریت کی ماں’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہزاروں سال پہلے ہندوستان میں جمہوری ادارے تھے جہاں عوام کے لیے اجتماعی فیصلے کیے جاتے تھے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان میں جمہوریت صرف حکمرانی کا نظام نہیں ہے بلکہ ثقافتی اور روحانی اخلاقیات کی بنیاد بھی ہے، وک سبھا اسپیکر نے وفد کو بتایا کہ 1952 میں آزاد ہندوستان میں پہلے انتخابات کے بعد سے ووٹروں کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور 2024 کے عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ تقریباً 66 فیصد رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے جمہوری عمل میں عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور شراکت کا ثبوت ہے۔ اسپیکر نے مدغاسکر کے پارلیمانی وفد کو ہندوستانی پارلیمنٹ کے کام اور بجٹ اجلاس کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
پارلیمانی ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( پرائڈ) کے ذریعہ قانون سازوں کے لئے منعقد کی گئی صلاحیت سازی کے پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر برلا نے امید ظاہر کی کہ مدغاسکر کی پارلیمنٹ عالمی معیار کے ادارے پرائڈ کے صلاحیت سازی کے تربیتی پروگراموں سے یقینی طور پر فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائڈمڈغاسکر کے اراکین پارلیمنٹ اور افسروں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام ترتیب دے سکتا ہے۔ اسپیکر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارلیمانی وفود کا باقاعدہ تبادلہ اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے پارلیمانی طریقہ کار اور روایات کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔
مسٹر جسٹن ٹوکیلی نے مڈغاسکر کے وفد کو مدعو کرنے پر مسٹر برلا کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے ان کی گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجی میں غلبہ کی تعریف کی۔ مسٹر ٹوکیلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے زراعت، بحری سلامتی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ مفادات ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، پارلیمانی تعاون اور ثقافتی تبادلے جاری رہیں گے۔
پیر کو ہندوستان پہنچنے والے وفد نے آج لوک سبھا کی کارروائی بھی دیکھی۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے ایوان کے اراکین کی جانب سے وفد کا لوک سبھا میں خیرمقدم کیا۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
