ہندوستان
اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا ہندوستان میں آغاز، عالمی ٹیک لیڈرز نئی دہلی میں یکجا
نئی دہلی، اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کی معروف شخصیات اور پالیسی ساز مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مستقبل، اس کی گورننس اور معیشتوں و معاشروں پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان میں یکجا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں شام 5 بجے ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو’ کا افتتاح کریں گے، جو 16 سے 20 فروری تک جاری رہنے والی اس پانچ روزہ کانفرنس کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے۔ اس تقریب میں 100 سے زائد ممالک کی شرکت نے ہندوستان کو عالمی سطح پر اے آئی کے مباحثے کا مرکز بنا دیا ہے۔
اس ایکسپو میں اے آئی کے کام سے متعلق ایک قومی نمائش ہوگی، پالیسی اور عمل ، اختراع اور پیمانے کا اور تکنالوجی اور عام شہری کا میل ہوگا۔70,000 مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر محیط 10 میدانوں میں پھیلا ہوا یہ ایکسپو عالمی تکنالوجی فرموں، اسٹارٹ اپس، تعلیمی اور تحقیقی اداروں، مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کو ایک اسٹیج پر لائے گا۔ ایکسپو میں 13 ممالک کے پویلین بھی ہوں گے، جو اے آئی ایکو سستم میں بین الاقوامی تعاون کی نمائش کریں گے۔ ان میں آسٹریلیا، جاپان، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، سربیا، ایسٹونیا، تاجکستان اور افریقہ کے پویلین شامل ہیں۔
ایکسپو 300 سے زیادہ کیوریٹڈ نمائشی پویلین اور لائیو مظاہروں کی میزبانی کرے گا، جو تین موضوعاتی سلسلوں – عوام، کرہ ارض اور پیش رفت پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ، ایکسپو میں 600 سے زیادہ اعلیٰ صلاحیت والے اسٹارٹ اپس پیش کیے جائیں گے، جن میں سے بہت سے عالمی سطح پر متعلقہ اور آبادی کے لحاظ سے حل تیار کرتے ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپ کام کرنے والے سلوشنز کا مظاہرہ کریں گے جو پہلے سے ہی حقیقی دنیا کے نظام میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 میں بین الاقوامی مندوبین سمیت 2.5 لاکھ سے زیادہ زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ اس تقریب کا مقصد عالمی اے آئی ماحولیاتی نظام کے اندر نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا اور کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔
500 سے زیادہ سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں 3250 سے زیادہ صاحب بصیرت مقررین اور پینل اراکین شامل ہوں گے۔ یہ سیشن تمام شعبوں میں اے آئی کے تبدیلی کے اثرات کو تسلیم کرنے اور مستقبل کے اقدامات پر غور و فکر کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ اے آئی ہر عالمی شہری کو فائدہ پہنچائے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
