جموں و کشمیر
مردم شماری 2027 سمٹ: ’نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مشن‘ ملک کی اقتصادی ترقی کا نیا ایندھن ہے: جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری
جموں، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اتل دلو نے جمعہ کو کہا کہ آنے والی مردم شماری 2027 محض ایک گنتی کا عمل نہیں بلکہ ایک قومی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مشن ہے جو ’وِکسِت بھارت‘ اور شواہد پر مبنی پالیسی منصوبہ بندی کی بنیاد رکھے گا۔
ابھینَو تھیٹر میں منعقدہ مردم شماری 2027 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں حکمرانی ٹیکنالوجی اور ریئل ٹائم بصیرت پر مبنی ہوگی۔
انہوں نے 2011 کی دستی اور وقت طلب مردم شماری کے برعکس اس بار موبائل ایپ، مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے درستگی، شفافیت اور تیز رفتاری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
اس سمٹ میں اعلیٰ منتظمین، ترقیاتی شراکت داروں اور پالیسی ماہرین نے شرکت کی تاکہ مردم شماری 2027 کے روڈ میپ، تیاریوں اور اہمیت پر غور کیا جا سکے۔ یہ ملک کی پہلی مکمل ڈیجیٹل اور کاغذ سے پاک مردم شماری ہوگی۔
چیف سکریٹری نے کہا کہ ڈیٹا مستقبل میں کسی بھی ملک کی معیشت کا اصل ایندھن ہوگا۔ ہندوستان کی وسیع آبادیاتی تنوع مغربی ممالک کے مقابلے میں زیادہ بھرپور ڈیٹا فراہم کرتا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی تربیت اور ہندوستان کو عالمی سطح پر ڈیٹا پر مبنی ملک بنانے میں مددگار ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ جن دھن، آدھار اور موبائل (جے اے ایم ٹرینیٹی) کے ساتھ قومی ڈیٹا سیٹ کے انضمام نے حکومت کو براہِ راست مستحقین تک پہنچنے میں مدد دی ہے، جس سے لیکیج تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ اس نئے ڈیٹا ماڈل سے دیہی و شہری منصوبہ بندی، صحت، تعلیم اور روزگار کے ڈھانچے کو مقامی سطح پر بہتر بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مردم شماری کے عمل کو جڑ سطح پر مؤثر طریقے سے نافذ کریں۔
تمام مردم شماری افسران اور شمار کنندگان کی تربیت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ 17 مئی 2026 سے خود شماری کا عمل اور یکم جون سے گھر گھر سروے شروع کیا جا سکے۔
چیف پرنسپل مردم شماری افسر امیت شرما نے بتایا کہ مردم شماری دو مراحل میں ہوگی:
پہلا مرحلہ: ہاؤس لسٹنگ اور ہاؤسنگ مردم شماری (17 مئی تا 31 مئی خود شماری، یکم جون تا 30 جون گھر گھر سروے)۔
دوسرا مرحلہ: آبادی مردم شماری (ستمبر 2026 برفانی علاقوں میں، فروری 2027 غیر برفانی علاقوں میں)۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری 2027 مکمل طور پر کاغذ سے پاک اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی۔ شہری ایک محفوظ ویب پورٹل کے ذریعے 16 زبانوں میں اپنی معلومات آن لائن جمع کرا سکیں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
جموں، بی جے پی کے قومی دفتر انچارج، راجیہ سبھا رکن اور گجرات کے انچارج ترون چگ نے ہفتہ کو عمر عبداللہ کی قیادت والی نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ریاستی حیثیت کے مسئلے کو اپنے خودمختاری کے ایجنڈے کے پردے کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور بنیادی حکمرانی میں اپنی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
چگ، جو اس سے قبل جموں و کشمیر بی جے پی کے انچارج بھی رہ چکے ہیں، نے یہاں کہا کہ ریاستی حیثیت سے متعلق مجوزہ قرارداد ایک سیاسی چال ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے ایوان میں پہلے ہی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی حکومت اپنی ناکام حکمرانی اور انتخابات کے دوران کیے گئے نامکمل وعدوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس مسئلے کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’عمر عبداللہ کو غیر متعلقہ مسائل پر بات کرنا بند کرکے اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہیے۔ عوام روزگار، ترقی اور ان سے کیے گئے وعدوں کے بارے میں جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں قوم پرستی کے تحفظ اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے مسلسل خود کو مضبوط کر رہی ہے اور نئے لوگ مسلسل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کے برعکس، انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ایک یک طرفہ ایجنڈا اختیار کر لیا ہے اور ترقی و عوام کے تئیں اپنی بنیادی ذمہ داری سے دور ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں نظر آنے والی پیش رفت وزیر اعظم مودی کے وژن اور مودی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
راجوری میں لائن آف کنٹرول پار کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو فوج نے حراست میں لے لیا
جموں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو بھارتی فوج کے جوانوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خوئی رٹہ علاقے کی رہنے والی اس لڑکی کی شناخت سامیہ عظیم کے طور پر ہوئی ہے۔ فوجی جوانوں نے اسے لام سیکٹر (نوشہرہ) میں لائن آف کنٹرول کے قریب گشت کے دوران حراست میں لیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لڑکی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے کہا کہ وہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔
حکام نے کہا کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
مرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
جموں، مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور جل شکتی وی سومنا نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے آبی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے کیے جارہے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔
سرکاری بیان کے مطابق جائزہ اجلاس میں شرائن بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر آلوک کے. موریہ نے وزیر کو پانی کے وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کیے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے سے متعلق بورڈ کی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
وزیرموصوف کو گندے پانی کی نکاسی اور صفائی اور علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں چھتوں سے بارش کے پانی کو جمع کرنے، زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے، آلودہ پانی کی صفائی اور شجرکاری جیسے اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔
مسٹر سومنا نے پانی کے تحفظ، گندے پانی کے انتظام اور شجرکاری کے لیے شرائن بورڈ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر ایسے علاقوں میں پائیدار آبی انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا جہاں سال بھر بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں۔
بعد میں مرکزی وزیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن میں پوجا کی۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
-
دنیا1 week agoٹرمپ کی شی جن پنگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس عشائیے میں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی اپیل
-
دنیا5 days agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا5 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی کے اشوک کول نے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
-
ہندوستان1 week agoترون تیجپال نے 10 سال کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے روجوع کیا؛ گوا کو نوٹس جاری
