دنیا
یو اے ای نے بغیر سوچے سمجھے کوئی اقدام اٹھایا تو اماراتی مفادات ایرانی میزائلوں کا ہدف ہوں گے: ایران
تہران ، ایرانی فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نےسوچےسمجھےبغیرکوئی اقدام کیا تو اس کے مفادات ایران کا ہدف ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی کے سائے مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملے کے منصوبے کی تردید کر دی ہے، لیکن ساتھ ہی ایک کڑی وارننگ بھی جاری کی۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے سینئر فوجی حکام کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ تہران متحدہ عرب امارات پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ تاہم، تہران نے یو اے ای کو خبردار کیا ہے کہ وہ “شیشے کے گھر” میں بیٹھا ہے اور اگر اس نے کوئی بھی غیر سنجیدہ قدم اٹھایا تو اماراتی مفادات ایرانی میزائلوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی ناقص سیکیورٹی اس کے لیے مہلک خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب سمندری حدود کے حوالے سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ بین الاقوامی شپنگ کمپنیاں امریکی تحفظ کی خام خیالی میں نہ رہی، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی اجازت لازمی ہے، ورنہ جہازوں کو بزور طاقت روکا جائے گا۔ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں امریکی جنگی جہازوں کو سخت وارننگ دے کر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ فجیرہ میں آئل فیسلٹی پر ہونے والے حملے کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سراسر امریکی مہم جوئی کا نتیجہ ہے امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایک غیر قانونی گزرگاہ بنانے کی کوشش کی جس سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ تہران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔ ان سے ان خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن وسط مدتی انتخابات کے بعد روایتی بموں میں سب سے طاقتور بم ”مدر آف آل بمز” استعمال کر سکتا ہے۔
جب مسٹر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا اس اختیار میں کوئی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار بھی شامل ہے تو انہوں نے زور دے کر کہا، ”مدر آف آل بمز جوہری بم نہیں ہے۔”
انہوں نے کہا، ”یہ بالکل بھی جوہری بم نہیں ہے۔ یہ صرف ایک بہت بڑا بم ہے۔ یہ ایک چھوٹے جوہری بم جیسا ہے۔”
اس کے بعد صدر ٹرمپ نے حقیقی جوہری حملے کی ضرورت کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا، ”مدر آف آل بمز ایک بہت بڑا بم ہے، لیکن یہ جوہری بم نہیں ہے۔ میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کروں گا۔ ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔”
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے سابق ماہرِ نفسیات ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کی موت دکھائے جانے کے حق میں ہیں، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے اس پر شبہ ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اسے نہیں دیکھیں گے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور دنیا بھر میں شدید تنقید کے بعد ٹرمپ نے براہِ راست نشریات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعرات کو انہوں نے کہا کہ ”بہت سے اچھے اور نیک ارادے رکھنے والے لوگ شاید اسے مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہیں گے۔”
ٹرمپ نے کہاکہ ”میرا خیال ہے کہ اگر اس سزا کی براہِ راست نشریات سب کے لیے کی جاتیں تو یہ دنیا کے لیے ایک سخت پیغام ہوتا کہ امریکہ دہشت گردوں اور حسن جیسے گھٹیا لوگوں سے کیسے نمٹتا ہے۔”
صدر نے ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹ میں مزید کہاکہ ”اسے طے شدہ پروگرام کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہی سزائے موت دی جائے گی، لیکن اس واقعے کی براہِ راست نشریات نہیں کی جائیں گی۔”
سال 2009 میں ٹیکساس کے ایک فوجی اڈے پر حسن نے امریکی فوج کے 13 نہتے جوانوں کو گولی مار کر ہلاک اور 32 دیگر افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی یہ سزا 60 سال سے زیادہ عرصے میں فوج کی جانب سے دی جانے والی پہلی سزائے موت ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ متاثرین کے اہلِ خانہ چاہیں تو خود وہاں موجود رہ کر سزائے موت دیے جانے کا عمل دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”انہیں انصاف ہوتا دیکھنے کا حق ہے!”
گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ وہ 3 دسمبر 2026 کو حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے گا اور اس واقعے کی براہِ راست نشریات بھی کرے گا۔ اس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اور کئی دیگر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید شروع ہو گئی۔ اقوام متحدہ نے ان منصوبوں کو ”گھناؤنا” قرار دیا۔
گزشتہ سال 17 ممالک میں 2700 سے زیادہ لوگوں کو سزائے موت دی گئی، لیکن ان میں سے صرف 2 ممالک نے یہ سزا عوام کے سامنے دی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، 2025 میں ایران میں 11 اور افغانستان میں 6 افراد کو سرِعام سزائے موت دی گئی تھی۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو
دنیا
ایران کی جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی،تیل کی قیمتوں گر جائیں گی:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ “بہت جلد” ختم ہو جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ تنازع ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔
ٹرمپ نے بدھ کو مونٹانا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، “ایران جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ خود اس کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ان کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور تیل کی قیمتیں چٹان کی طرح نیچے گر جائیں گی۔”
اس سے قبل، مونٹانا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے اس بات پر غیر یقینی کا اظہار کیا کہ واشنگٹن تنازع کو ختم کرنے کی کوششوں کے دوران کن ایرانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی بحریہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی فضائیہ نہیں ہے۔ان کی فوج تباہ ہو چکی ہے اور ان کے رہنما جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے شاید ان کے رہنماؤں کو چھوڑ دینا چاہیے تھا کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ ہم آخر کس سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
صدر نے ایران کو ماضی میں مشرقِ وسطیٰ کی ایک غالب فوجی قوت کے طور پر بھی بیان کیا اور دلیل دی کہ امریکی فوجی کارروائیوں نے اس کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران مشرقِ وسطیٰ کا بدمعاش تھا، یہ ملک اب اتنا طاقتور نہیں رہا جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں نے ایران کے بحری بیڑے کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے فوجی طیاروں کو ناقابلِ استعمال بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس 159 جہاز تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ایک بھی فعال نہیں ہے، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس کے لڑاکا طیارے ملک کے رن ویز پر ہی تباہ کر دیے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
-
دنیا1 week agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
-
دنیا1 week agoروس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
-
ہندوستان6 days agoدفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoفورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ’ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ڈوڈہ کے شخص کی لاش نیوزی لینڈ سے واپس لانے کی کوششیں جاری: جتیندرسنگھ
-
جموں و کشمیر6 days agoسوپور کے جنگلات سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
-
فن و ادب1 week agoنانا پاٹیکر: انسانی سچائی کی بے مثال آواز خاموش ہو گئی
-
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
-
دنیا7 days agoہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
