جموں و کشمیر
IITحیدرآباد کاکشمیر یونیورسٹی کیساتھ اشتراک باعث مسرت:وائس چانسلر
نینو ٹیکنولوجی فار بیٹر لیونگ کے موضوع پر ستمبر2025میں 5روزہ کانفرنس
طالب علموں میں تحقیقی مزاج پیدا کرنا وقت کی اہم پکار
سرینگر:جے کے این ایس : کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہاہے کہ نینو ٹیکنولوجی فار بیٹر لیونگ (بہتر زندگی گزارنے کیلئے نینو ٹیکنالوجی) کے موضوع پرکشمیر یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی حیدر آباد کے باہمی اشتراک سے رواں ماہ ستمبر میں منعقد ہونی والی5 روزہ قومی کانفرنس کافی اہمیت کی حامل ہے۔ کیونکہ زندگی کے ہر شعبے میں نینو ٹیکنولوجی کا رول بڑھ رہا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف کشمیر ی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ انسان کی زندگی بہتر اور آسان بنانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی اہم رول ادا کر رہی ہے۔ ایسے میں آج کل ٹیکنالوجی کے عمل دخل کے بغیر کسی بھی چیز کا تصور ناممکن اور بنا ٹیکنالوجی کے کسی بھی ایجاد کے بارے میں تصور بھی محال ہے۔ستمبر2025 میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے پروفیسر نیلوفر خان نے کہاکہ قومی سطح کی اس کانفرنس میں ملک کے نامور اور مشہور سائنسدان حصہ لے رہیں جو کہ موجودہ ضروریات کے مطابق تحقیقی میدان میں کئے جا رہے کارناموں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ کئی تحقیقی مکالے بھی اس میں پڑھے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ طلبہ کو بھی ملک کے سائنسدانوں کے ساتھ رو برو ہونے کا موقع ملے گا۔ وہیں ان کی تحقیق اور ٹیکنولوجی کے میدان میں رونما ہونے والی نئی تبدیلیوں کے بارے میں بھی جاننے اور سمجھنے کا بھر پور موقع ملے گا۔ وائس چانسلرنیلوفر خان نے امید ظاہر کی کہ ”یہ ہمارے لئے بے حد خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) حیدر آباد اس کانفرنس منعقد کرنے کے لیے ہمیں تعاون پیش کر رہا ہے۔ جو کہ اس وقت ملک کے نامور انسٹی ٹیوٹ میں شمار ہوتا ہے اور نینو ٹیکنولوجی پر اس ادارے میں قابل فخر کام ہو رہے ہیں۔“کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اسٹاٹپ اور انٹرپرنیوشپ اور سکل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے کشمیر یونیورسٹی آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہاں کے طالب علموں کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ڈائریکٹر نے ہمیں اس معاملے میں بھر پور تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے اور انہوں نے کشمیر کے طلبہ کو آئی آئی ٹی حیدر آباد آنے کی بھی دعوت دی ہے تاکہ وہ ادارے میں تحقیق اور سکل ڈیولپمنٹ سے متعلق ہو رہے کام کا از خود مشاہدہ کر سکیں۔پروفیسر نیلوفر خان کے مطابق ستمبر میں منعقد ہونے والی قومی سطح کی کانفرنس سے قبل ہم نے آئی آئی ٹی حیدر آباد کے ڈائریکٹر اور ملک کے معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر بی ایس مورتی کے اعزاز میں جو یہاں یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں تقریب منعقد کی، وہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ یہاں انجنیئرنگ طلبہ کےلئے بھی کافی سود مند ثابت ہوئی۔ ملک کے اتنے بڑے سائنسدان سے رو برو ہونا ایک بڑی بات ہے۔ طالب علموں نے پروفیسر مورتی کو نہ صرف سنا بلکہ ان سے کئی سوالات بھی کیے۔ایک سوال کے جواب میں نیلوفر خان نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی میں سائنسی تحقیق پر پوری توجہ دی جا رہی ہے اور ہمیں یہاں تحقیق کے لیے بہترین سہولیات بھی دستیاب ہیں تاہم ہر چیز میں مزید بہتری کی گنجائش رہتی ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ڈائریکٹر آئی آئی ٹی حیدر آباد اور ملک کے نامور سائنسدان پروفسیر بی ایس مورتی نے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے ان کی اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی حیدر آباد کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ نہ صرف ٹیکنولوجی کے میدان میں تحقیق کو آگے بڑھایا جا سکے بلکہ طالب علموں کو بھی روزگار کی خاطر تعاون پیش کیا جائے۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
