دنیا
ایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ کئی ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اس وقت طاقت کی پوزیشن میں ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مذاکرات بدستور تعطل کا شکار ہیں۔
پزشکیان نے ڈاکٹروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ موجودہ حالات میں جنگ ختم کرنا بہتر ہوگا کیونکہ ایران طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا ایران کی کامیابی کو تسلیم کررہی ہے اور امریکہ کی جانب سے اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی جارہی ہے۔
انہوں نے جون میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے مفاہمت نامے کا بھی دفاع کیا، جس پر ایران کی پارلیمنٹ میں موجود سخت گیر حلقوں نے حکومت پر امریکہ کو رعایتیں دینے کا الزام لگایا تھا۔ مسٹر پزشکیان نے کہا کہ معاہدے میں ایسی ایک بھی شق نہیں جسے ایرانی جانب سے ہتھیار ڈالنے یا پسپائی سے تعبیر کیا جاسکے، جبکہ تمام وعدے دوسرے فریق سے متعلق ہیں۔
دوسری جانب مفاہمت نامے کی مدت ختم ہونے کے چند روز بعد ایران کی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ملک کسی بھی نئے خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی افواج خشکی، سمندر، فضا، فضائی دفاع اور سائبر محاذ پر مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی نئی دھمکی کا بھرپور، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیں گی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ٹرمپ کا دعویٰ، ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن ’درست معاہدے‘ کے لیے تیار نہیں
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن ان کے بقول وہ واشنگٹن کی شرائط کے مطابق ’’درست معاہدے‘‘ کے لیے ابھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان خطے کے اہم علاقوں پر امریکی کنٹرول کا بھی دعویٰ کیا۔
جنوبی کیرولائنا کے مرٹل بیچ روانگی سے قبل جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی اقدامات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکہ کے پاس فوجی اختیارات محدود ہوگئے ہیں۔
انہوں نے ایران کی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے پاس پیسہ، بحریہ اور فضائیہ نہیں ہے، اس کے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو ادائیگی نہیں کی جارہی اور مہنگائی 350 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دیکھ رہا ہے کہ حالات کس رخ پر جاتے ہیں اور واشنگٹن کو خطے اور آبنائے ہرمز سے متعلق مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے، تاہم ابھی تک امریکہ کی مطلوبہ شرائط پر اتفاق نہیں کیا ہے۔ ان کے مطابق ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن ان کی رائے میں وہ صحیح معاہدے کے لیے ابھی تیار نہیں ہے۔
ان کے یہ بیانات ایسے وقت آئے ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے خلاف اپنی کارروائی کو ’’اب تک کی سب سے شدید اقتصادی کارروائی‘‘ قرار دیتے ہوئے تہران کو مالی، کاروباری یا حکومتی مدد فراہم کرنے والے ممالک کو سنگین اقتصادی نتائج کی وارننگ دی تھی۔
ٹرمپ کے مطابق ان اقدامات کا ہدف ایران کی اقتصادی سرگرمیوں کی اہم کڑیاں ہیں، جن میں تیل کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک، مالیاتی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، جہازوں کی رجسٹریاں اور فرضی کمپنیوں کے نیٹ ورک شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
تیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
تیونس، تیونس کے ساحل کے قریب اٹلی جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 13 افراد لاپتہ ہوگئے۔ تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق کشتی جمعرات کی علی الصبح روانہ ہوئی تھی۔تیونس آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ مصطفی عبدالکبیر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ کشتی میں سوار دو افراد کو بچا لیا گیا
ہے۔ ان میں سے ایک نے امدادی کشتی کے عملے کو بتایا کہ کشتی الٹنے کے بعد وہ کئی گھنٹوں تک سمندر میں پھنسے رہے۔ دوسرے شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران تیونس سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کی وجہ تیونس میں سخت کارروائی اور یورپی یونین کی حمایت سے سمندری نگرانی میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔
اس سے قبل تیونس افریقہ کے مختلف علاقوں سے یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم روانگی کا مقام تھا، جہاں بہت سے افراد گنجائش سے زیادہ بھری اور غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرتے تھے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی ڈرون حملہ، 16 افراد ہلاک
کریوی ریہ، یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریہ میں ایک شاپنگ سینٹر پر روسی ڈرون کے دو مرحلوں میں کیے گئے حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال پر کیا گیا۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے حملے کو انتہائی بے حسی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن کے وقت دو مرحلوں میں کیا گیا، جس میں دوسرے حملے میں امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بی بی سی سے تصدیق شدہ ویڈیو میں ایک جلتے ہوئے شاپنگ سینٹر سے دوسرے ڈرون کے ٹکرانے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ روسی فوج نے اس حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دنیپروپیٹروفسک کے علاقائی سربراہ اولیکساندر ہانژا نے بتایا کہ امدادی کارروائی کے دوران ملبے سے ایک اور لاش برآمد ہوئی۔ ان کے مطابق کریوی ریہ کے شاپنگ سینٹر میں اب بھی 9 افراد لاپتہ ہیں، جن میں دو بچے شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیری پنڈتوں کے لیے ’گھر سے کام‘ کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا: ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoملک کی اجتماعی یادداشت کے محافظ اور مستقبل کے تصور کے خالق ہیں فنکار: مرمو
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ نے بی جی ایس بی یو کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے طلبہ کے متاثر ہونے سے پہلے حکومت سے کارروائی کی اپیل کی
-
دنیا1 week agoغزہ سٹی کے پولیس سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک، اسرائیل کی مہلک کارروائیاں جاری
-
دنیا1 week agoعمان کے تباہ حال ٹینکر سے ساحل تک تیل پہنچ گیا، 40 کلومیٹر ساحلی پٹی متاثر
-
ہندوستان1 week agoکھرگے کی توہین پر پرینکا نے جتایا سخت اعتراض، مودی سے مانگا جواب
-
ہندوستان1 week agoعالمی عدم استحکام کے باوجود سب سے تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے ہندستانی معیشت: مرمو
-
جموں و کشمیر1 week agoیومِ آزادی سے قبل جموں میں عظیم الشان ترنگا ریلی نکالی گئی
-
دنیا1 week agoنیپال کے رولپا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، 3 افراد تاحال لاپتہ
-
دنیا1 week agoلبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:اسرائیل کاتز
-
دنیا1 week agoامریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ کو چین سے سونے نہیں دیں گے، بغیر نفرت کے لڑتے رہیں گے: راہل
