تازہ ترین
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرئے/متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر
سری نگر(یو این آئی) : متحدہ مجلس علما جموں وکشمیرنے، مسلم طالبات کے حوالے سے حجاب کے معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ”کہ حجاب اسلام کا لازمی جز نہیں“ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس فیصلے کو نہ صرف حد درجہ افسوسناک قرار دیا ہے بلکہ اس اقدام کو مسلم پرسنل لاء میں براہ راست مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔
متحدہ مجلس علما کی جانب سے موصولہ بیان میں یہ بات واضح کی گئی کہ اگرچہ دین اسلام میں مسلم خواتین کیلئے حجاب اور پردہ لازمی جز اور قرآنی حکم ہے تاہم اس کے استعمال پر کوئی زور زبردستی بھی نہیں ہے اور جو مسلم طالبات حجاب اور پردے کا اہتمام کرکے اپنے علمی سفر کو جاری رکھتی ہیں وہ نہ صرف قابل تقلید اور ستائش ہے بلکہ ان کے اس فیصلے اور عمل کا احترام کیا جانا چاہئے۔
مجلس نے کہا کہ کورٹ کے اس یکطرفہ فیصلے سے مسلم طالبات جو حجاب اور پردے کے اہتمام کے ساتھ حصول علم کے زیور سے آراستہ ہونا چاہتی ہے، ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہو سکتی ہے اور اس طرح ملک و قوم کی بہت ساری بیٹیاں تعلیم کے نور سے محروم رہ سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فاضل جج صاحبان کا دین اسلام اور اسکے مبادیات کے تئیں مطالعہ ناقص اور گمراہ کن ہیں لہٰذا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت کو چاہئے کہ وہ کرناٹک عدالت کے اس فیصلے کو بھارت کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ میں چیلنج کرکے حق و انصاف کے حصول اور سچائی کی بالادستی کیلئے قدم اٹھائے۔
بیان میں کہا گیا کہ کچھ عرصے سے ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے حقوق اور ان کے پرسنل لاء میں بیجا مداخلت کرکے بھارت کی سب سے بڑی اقلیت کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوششیں جاری ہیں جو قابل مذمت ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں متعلقہ تمام پہلووں کے جائزے کیلئے مجلس علما کا عنقریب ایک اجلاس بھی طلب کیا جارہا ہے۔
ہندوستان
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر، اقتصادی اصلاحات اور ملک کی ترقی میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر کہاکہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تاریخی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستان کے ترقی کے سفر کو بدل دیا، نئے مواقع پیدا کیے اور لاکھوں لوگوں کو غریبی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔ ان کی عاجزی، ایمانداری اور دانش مندی ان کی عوامی زندگی کی پہچان رہی ہے۔ انہوں نے پُرسکون وقار اور حساسیت کے ساتھ قیادت کی اور جامع ترقی اور سب سے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو حکمرانی کے مرکز میں رکھا۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کا حقوق پر مبنی ڈھانچہ اس نظریے کی مستقل مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار عوامی خدمت، جامع ترقی اور تبدیلی لانے والی اصلاحات کی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ ماہر اقتصادیات اور کامیاب سیاست دان کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستان کی ترقی کو غیر معمولی رفتار دی اور ملک کی خوشحالی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دوراندیش اور جامع اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے ڈاکٹر سنگھ نے ہر طبقے کو خوشحال کیا اور ملک کی ترقی میں ان کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
ہسپانوی شہر لیئیدا میں عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی عائد کردی گئی
میڈرڈ، اسپین کے مشرق میں کاتالونیا علاقے کے شہر لیئیدا کے عوامی مقامات پر خواتین کے چہرے ڈھانپنے والی نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
لیئیڈا میونسپل کونسل نے “شہری طرزِ عمل اور باہمی زندگی” کے ضوابط کو منظور کیا، جو چہرہ مکمل طور پر ڈھانپنے والے لباس، جیسے برقع یا نقاب کے استعمال پر پابندی عائد کرتا ہے۔
کتالونیا سوشلسٹ پارٹی (پی ایس سی) اور ‘کتالونیا کے لیے اتحاد’ (Junts) کی مقامی حکومت کے حامل لیئیڈا میں منظورہ ضابطے کے تحت برقع اور نقاب پہننے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 400 سے 750 یورو تک جرمانہ کیا جائے گا۔
عبادت گاہیں یا ایسی دوسری جگہیں جہاں اس قسم کے لباس کی اجازت ہو، اس پابندی سے مستثنیٰ رکھی گئی ہیں۔
میئر فیلیکس لاروسا نے کہا کہ یہ فیصلہ لیئیدا میں رہنے والی مسلم برادری کے رہنماؤں سے مشاورت کر کے کیا گیا، جہاں آبادی کا تقریباً 9 فیصد مسلمان ہے۔
برقع اور نقاب پر پابندی کا معاملہ یورپ میں ایک بار پھر اس وقت موضوعِ بحث بنا جب اٹلی کی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی نے اس بارے میں بیانات دیے۔
اٹلی کی حکومت نے بھی آج اسکولوں میں برقع اور نقاب جیسے چہرہ ڈھانپنے والے ملبوسات کے استعمال پر پابندی لگانے والا ضابطہ منظور کر لیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عراقچی نے ایرانیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو چھپانے پر امریکہ اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا
ماسکو، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے ایران پر مسلط کردہ جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر امریکہ اور اسرائیل پر کڑی تنقید کی اور ان پر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر عراغچی نے 5,000 سے زیادہ لوگوں کی ہولناک موت کو پیش کیا جن میں سینکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جان بوجھ کر شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مخصوص مظالم کا حوالہ دیا جن میں مناب کے ایک اسکول میں 168 سے زائد طلباء اور اساتذہ کا قتل عام، لامر اسٹیڈیم پر کلسٹر بم حملہ، گاسیب میں گھروں پر 2,000 پاؤنڈ وزنی بم گرانا، اور سرک میں شادی پر مہلک میزائل حملہ شامل ہیں۔
مسٹر عراغچی نے زور دیا”اس کے باوجود، جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے، امریکی صدر نے مجرم اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مل کر، حقائق کو مسخ کرنے اور متاثرین اور حملہ آور کے کردار کو پلٹنے کی کوشش کی،”۔
وزیر خارجہ نے ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سنگین جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے پابندیوں اور اقتصادی مشکلات کے ذریعے ایران کی معیشت تک جنگ کو توسیع دینے پر امریکہ پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفارت کاری نہیں ہے یہ جبر اور معاشی دہشت گردی ہے۔
مسٹر عراقچی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اور اسرائیل “ایرانی عوام کے خلاف اپنے مجرمانہ اقدامات پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔”
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر7 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر7 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا5 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
