ہندوستان
اب چشمے کی ضرورت نہیں، ہندوستان کے پہلے آئی ڈراپ کوڈرگ ایجنسی کی منظوری
نئی دہلی، ممبئی کی دوا ساز کمپنی اینٹوڈ فارماسیوٹیکل نے اپنے اختراعی پریس وو آئی ڈراپ کے لیے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) سے منظوری حاصل کر لی ہے یہ حصولیابی پریس بائیوپیا کے علاج میں اہم پیش رفت تصور کی جارہی ہے یہ آئی ڈراپ آپ کے پڑھنے کے چشمے کو ہٹا سکتا ہے یہ ڈراپ ان لاکھوں لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے جن کی بینائی دھندلی ہے۔ طبی زبان میں اس دھندلے پن کو پریس بائیوپیا کہتے ہیں۔ اس میں عموماًوہ لوگ مبتلا ہوتے ہیںجو لوگ 40 سال کی عمر کو پار کر چکے ہیں، انہیں اپنے اردگرد کی چیزوں کو دیکھنے میں مشکلہوتی ہے اور آنکھوں کے سامنے دھندلا پن چھاجاتا ہے۔ بائیوپیا آنکھ کے قدرتی لینس کی لچک میں کمی کی وجہ سے بصارت کے قریب دھندلا پن کا سبب بنتا ہے۔یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آئی ڈراپ ہے، جسے ہندوستان میں بنایا گیا ہے تاکہ لوگ بغیر چشمہ کے پڑھ لکھ سکیں۔کمپنی نے پریس وو (Pressvu)ڈراپ کی تیاری اور عمل کے حوالے سے اس ایجاد کے لیے پیٹنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے۔
اینٹوڈا کا یہ فارمولہ نہ صرف پڑھنے کے چشمے سے نجات دیتا ہے بلکہ مریض کو اضافی فائدہ بھی دیتا ہے۔ جب برسوں تک آئی ڈراپس استعمال کرنے کی بات آتی ہے تو یہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
اس آئی ڈراپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اینٹوڈ فارماسیوٹیکل کے سی ای او مسٹر نکھل کے ماسرکر نے کہاکہ پریس وو ڈراپ کو برسوں کی تحقیق وترقی کے بعد تیارکیا گیا ہے۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی) کی جانب سے اس کی منظوری ہندوستان میں آنکھوں کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنے کے ہمارے مشن میں ایک بڑا قدم ہے۔یہ ڈراپ صرف ایک پروڈکٹ نہیں، یہ ایسا حل ہے جو لاکھوں لوگوں کو بہتر دیکھنے میں مدد کرکے ان کی زندگیوں کو بہتر بنائے گا۔ہمیں اختراع اور صحت کی دیکھ بھال کے حل فراہم کرنے کے اپنے عزم پر فخر ہے جو قابل رسائی اور سستی ہیں۔
پریس وو کی طبی لیاقت پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دھننجے باکھلے نے کہاکہپریس ویو کی منظوری امراض چشم کے شعبے میں ایک امید افزا کامیابی ہے جوچشمے ضرورت کو ختم کرتا ہے۔مریضوں کے لیے پریس وو ڈراپ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر آدتیہ سیٹھی نے کہاکہ پریس بائیوپیا کا علاج طویل عرصے سے ریڈنگ گلاسز، کانٹیکٹ لینسز اور جراحی کے اقدامات سے کیا جاتا ہے، لیکن پریس وی یو کے ساتھ اب اس کا موثر طریقے سے علاج کیا جا سکتا ہے، یہ نیا علاج زندگی کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر کر سکتا ہے۔ دھندلا نظر آنے والے بہت سے لوگوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ علامات پر توجہ دیں۔
اگر کام یا دیگر سرگرمیوں میں اچانک دھندلا پن، روشنی کی چمک یا دوہری بینائی ہو تو فوراً طبی مشورہحاصل لیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے نسخے پر مبنی ڈراپ فارمیسیوں میں 350 روپے کی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ یہ دوا 40 سے 55 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے ہلکے سے درمیانی درجہ کے پریس بائیوپیاکے علاج کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔یہ پروڈکٹ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹروں کے نسخے پر فروخت کیا جائے گا۔ کمپنی نے جدید ترین پروڈکٹ کے استعمال کے بارے میں ڈاکٹروں کو بریفنگ اور تعلیم دینے کے لیے اپنی فیلڈ فورس کو تربیت دینا شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ اینٹوڈ فارماسیوٹیکل کو پہلے ہی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈز کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) سے اس آئی ڈراپ کی منظوری مل چکی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر، اقتصادی اصلاحات اور ملک کی ترقی میں ان کی خدمات کو یاد کیا۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر کہاکہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تاریخی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستان کے ترقی کے سفر کو بدل دیا، نئے مواقع پیدا کیے اور لاکھوں لوگوں کو غریبی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔ ان کی عاجزی، ایمانداری اور دانش مندی ان کی عوامی زندگی کی پہچان رہی ہے۔ انہوں نے پُرسکون وقار اور حساسیت کے ساتھ قیادت کی اور جامع ترقی اور سب سے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کو حکمرانی کے مرکز میں رکھا۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کا حقوق پر مبنی ڈھانچہ اس نظریے کی مستقل مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار عوامی خدمت، جامع ترقی اور تبدیلی لانے والی اصلاحات کی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ ماہر اقتصادیات اور کامیاب سیاست دان کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستان کی ترقی کو غیر معمولی رفتار دی اور ملک کی خوشحالی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دوراندیش اور جامع اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے ڈاکٹر سنگھ نے ہر طبقے کو خوشحال کیا اور ملک کی ترقی میں ان کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر7 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
دنیا7 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا5 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
